Tag: Melborne

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: اینڈی مرے کی فائنل تک رسائی

    آسٹریلین اوپن ٹینس: اینڈی مرے کی فائنل تک رسائی

    میلبورن : برطانیہ کے اینڈی مرے نے جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کوشکدت دے کرآسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبورن می  جاری سال کا پہلا گرینڈ سلم اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ برطانیہ کے اینڈی مرے ساری رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے چوتھی مرتبہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    ٹائٹل ایک فتح کی دوری پر ہے۔ سیمی فائنل میں مرے نے جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کو ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود شکست دے دی۔

    مرے کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ صفر، چھ تین اور سات پانچ رہا۔ فائنل میں مرے کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنلسٹ کے فاتح عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ یا سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا سے ہوگا۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس:اینڈی مرے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    آسٹریلین اوپن ٹینس:اینڈی مرے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    میلبورن : برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے ہوم فیورٹ نک کائرگیوس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

    مرے کی فتح کا اسکور چھ تین، سات چھ اور چھ تین رہا۔سیمی فائنل میں مرے کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ سے ہوگا۔ برڈچ نے کوارٹرفائنل میں چودہ مرتبہ کے گرینڈ سلم ونر اسپین کے رافیل نڈال کو زیر کیا تھا۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    آسٹریلین اوپن ٹینس: رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    میلبورن : ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ آسٹریلین اوپن ٹینس میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مینز سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو دو ایک سے شکست دیکر کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

    ویمنز سنگلز میں روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کا مقابلہ چین کی غیر معروف کھلاڑی شوا پینگ سے ہوا۔ یہ میچ شراپوا نے باآسانی چھ تین اور چھ صفر سے جیت کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: نڈال ،شراپووا چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

    آسٹریلین اوپن ٹینس: نڈال ،شراپووا چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

    میلبورن : تھرڈ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال اور روس کی ماریہ شراپووا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبورن میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں رافیل نڈال نے اسرائیل کے ڈوڈی سیلا کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

    نڈال نے چھ ایک، چھ صفر اور سات پانچ سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔ چوتھے راؤنڈ کے میچ میں نڈال کا مقابلہ فورٹینتھ سیڈ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے ہوگا۔

    ویمنز سنگلز کے میچ میں روس کی ماریہ شراپووا نے قازقستان کی زرینا دیاس کے خلاف فتح سمیٹی۔ رومانیہ کی سائمونا ہیلپ اور کینیڈا کی یوگین بوچارڈ نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

  • آسٹریلین ٹینس: جوکووچ، واورینکا اورسرینا تیسرے راؤنڈ میں

    آسٹریلین ٹینس: جوکووچ، واورینکا اورسرینا تیسرے راؤنڈ میں

    میلبورن : عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک جوکووچ،دفاعی چیمپئین اسٹینلاس واورینکا اورسرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبورن میں دنیاکے بہترین کھلاڑی ایکشن میں ہیں۔ سیڈڈ پلئیرز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے روس کے آندرے کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    جوکووچ کی فتح کا اسکور چھ صفر، چھ ایک اور چھ چار رہا۔ ایک اور میچ میں دفاعی چیمپئین سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے چوبیس سالہ رومانیہ کے ماریس کوپل کو دو گھنٹہ سولہ منٹ میں قابو کرلیا۔

    ویمنز سنگلز میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے روس کی ویرا زوواناریوا کو سات پانچ اور چھ صفر سے شکست دے دی۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: فیڈرر، نڈال ،شراپوا کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    آسٹریلین اوپن ٹینس: فیڈرر، نڈال ،شراپوا کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    میلبرن: عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور روس کی ماریہ شراپوا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں سیکنڈ سیڈ سوئٹرزلینڈ کے راجر فیڈرر نے اٹلی کے سائمن بولیلی کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی،سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور تین چھ، چھ تین، چھ دو اور چھ دو رہا۔

    ایک اور میچ میں اسپین کے رافیل نڈال کو امریکی کوالیفائر کے خلاف سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔ نڈال نے پانچ سیٹ کے مقابلے کے بعد فتح حاصل کرکے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

     گولڈن گرل روس کی ماریہ شراپوا بھی تیسرے راؤنڈ کیلئ کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: نوواک،واورینکا اورسرینااگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

    آسٹریلین اوپن ٹینس: نوواک،واورینکا اورسرینااگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

    میلبورن :عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ، دفاعی چیمپئین اسٹینلاس واورینکا اور سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبورن میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں ٹائٹل فیورٹ سربیا کے نوواک جوکووچ نے سلووینیا کے کوالیفائیر علی جاز بیدینی کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کردیا۔

    سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ دو اور چھ چار رہا۔ ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے ترکش کے خلاف جیت سے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کیا۔

    ویمنز سنگلز میں امریکہ کی سرینا ولیمز اور وکٹوریا ازرینکا نے باآسانی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: رافیل نڈال اورماریہ شراپوا کی کامیابی

    آسٹریلین اوپن ٹینس: رافیل نڈال اورماریہ شراپوا کی کامیابی

    میلبورن : عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور ماریہ شراپوا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

    میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کا آغاز اسپین کے رافیل نڈال نے روس کے میخائل یوزہنی کے خلاف جیت سے کیا۔

    انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد کورٹ میں واپس آنے والے نڈال نے حریف کھلاڑی کو دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں زیر کیا۔

    نڈال کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ دو اور چھ دو رہا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے بھی باآسانی دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے تائیوان کے لو ین سن کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار، چھ دو اور سات پانچ سے آؤٹ کلاس کیا۔

    ویمنز میں گولڈن گرل روس کی ماریہ شراپوا نے بھی دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی۔