Tag: melbourne

  • نامعلوم افراد نے یہودیوں کی عبادت گاہ کو آگ لگا دی

    نامعلوم افراد نے یہودیوں کی عبادت گاہ کو آگ لگا دی

    آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں نامعلوم افراد نے یہودیوں کی عبادت گاہ کو نذر آتش کردیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ صبح چار بج کر دس منٹ پر اڈاس اسرائیل نامی سیناگوگ کو اس وقت آگ لگائی گئی جب کچھ افراد اندر عبادت کررہے تھے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیناگوگ کا زیادہ تر حصہ جل کر راکھ ہوگیا ہے، تاہم واقعے میں کسی شخص کو بھی سنگین زخم نہیں آئے۔ عینی شاہد نے دو افراد کو دیکھا تھا جنہوں نے ماسک پہنا ہوا تھا۔

    پولیس نے کہا کہ ملزمان کی تلاش کے لیے پیٹرولنگ بڑھا رہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے انٹرویوز کی مدد سے بھی سراغ لگانے کی کوشش کریں گے۔

    آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں میں موجود سیناگوگ کے بورڈ ممبر بینجمن کلین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آگ لگنے کے وقت کچھ افراد عبادت میں مصروف تھے اور ایک دھماکے دار آواز سنائی دی۔ انہوں نے کہا کہ سیناگوگ کے اندر مائع مواد ڈالا گیا تھا اور آگ لگائی گئی۔

    سعودی عرب میں غیر ملکی شہری کو سزائے موت

    بینجمن کلین نے بتایا کہ اگر یہ واقعہ ایک گھنٹے بعد پیش آیا ہوتا تو اس وقت عمارت کے اندر سینکڑوں افراد ہو سکتے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آگ بہت زیادہ پھیلی ہوئی تھی اور لوگ پچھلے دروازے سے باہر کی جانب نکلنا شروع ہوئے اور اپنی زندگیاں بچائیں۔

  • آسٹریلیا میں ایک بار پھر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا

    آسٹریلیا میں ایک بار پھر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا

    کینبرا: آسٹریلیا میں ایک بار پھر ایک مندر میں خالصتان کے حامیوں نے توڑ پھوڑ کی ہے، آسٹریلیا میں اس سے قبل بھی مندروں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی صبح باپس سوامی نارائن مندر پر خالصتان کے حامیوں نے حملہ کیا اور مندر کی دیوار کو نقصان پہنچایا، شرپسندوں نے مندر کے دروازے پر خالصتان کا پرچم بھی لہرا دیا۔

    بعد ازاں لوگ پوجا کرنے وہاں پہنچے تو دیوار کو ٹوٹا ہوا پایا۔

    رکن پارلیمنٹ اینڈریو چارلٹن واقعے کی اطلاع ملتے ہی مندر پہنچے، چارلٹن نے مندر کے افسران کے ساتھ دیوار کو پھر سے رنگنے میں مدد کی۔

    انہوں نے لوگوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی مقامی پولیس، محکمہ امور داخلہ، ہندوستانی ہائی کمیشن اور سڈنی کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے ان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار آسٹریلیا میں مندروں کو ہدف بنایا جا چکا ہے، رواں سال کے شروع میں بھی ملبورن میں 3 اور برسبین میں 2 ہندو مندروں میں خالصتان کے حامیوں نے توڑ پھوڑ کی تھی۔

  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کینبرا سے میلبرن پہنچ گئی

    میلبرن: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کینبرا سے میلبرن پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل صبح مقامی وقت کے مطابق 6:30 پر میلبرن سے براستہ دبئی کیپ ٹاؤن روانہ ہوگی۔

    پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی۔

    پاکستان ویمن ٹیم کا گروپ اسٹیج کا دوسرا میچ آئرلینڈ کے ساتھ 15 فروری کو ہوگا، تیسرا میچ 19 فروری کو ویسٹ انڈیز اور چوتھا میچ 21 فروری کو انگلینڈ ٹیم کے ساتھ ہوگا۔

  • بھارتی کپتان روہت شرما بھی پاکستانی بلے بازوں کے معترف نکلے

    بھارتی کپتان روہت شرما بھی پاکستانی بلے بازوں کے معترف نکلے

    میلبرن : بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما پاکستانی بلے بازوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈرز نے شاندار بیٹنگ کی۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ بھارت کی اس جیت پر میرے پاس بھی الفاظ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکوں کو یہی پیغام دیتا رہا کہ ہم اب بھی میچ میں ہیں، یہ پچ بولرز کیلئے کافی مددگار تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مڈل آرڈر میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، میں جانتا تھا کہ160 کے ہدف کو حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ٹورنامنٹ میں پہلامیچ جیتنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا مزید کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے بھارت کیلئے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی۔

    مزید پڑھیں : سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    واضح رہے کہ میلبرن میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دی۔

    پاکستان اس اعصاب شکن مقابلے کے بعد بھی جیت حاصل نہ کرسکا، پاکستانی بولرز نے 160رنز کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

    پاکستانی کھلاڑی اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو آخری گیند تک لے گئے لیکن بدقسمتی سے پاکستان آخری اوور میں میچ نہ بچاسکا۔

  • پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن میں سورج نکل آیا

    پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن میں سورج نکل آیا

    میلبرن: پاک بھارت ٹاکرا شروع ہونے سے پہلے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں سورج نکل آیا ہے، جس نے شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اعصاب شکن معرکہ ہوگا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ، پاکستان کامیاب ٹیموں میں سے ایک

    یہ خطرہ لاحق تھا کہ اگر بارش ہو گئی تو شائقین کو یہ تاریخی اور سنسنی خیز میچ دیکھنا نصیب نہ ہوگا، تاہم شہر میں سورج نکلنے پر شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    کرکٹ کی عالمی جنگ کا سب سے بڑا مقابلہ، آج پاک بھارت مدمقابل ہوں گے

    میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں شائقین کی آمد جاری ہے، پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں بھی میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہیں، اور اسٹیڈیم کے باہر بھی گہماگہمی ہے۔

  • لیجنڈ شین وارن کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی؟

    لیجنڈ شین وارن کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی؟

    ملیبرن: آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی قومی پرچم میں لپٹی میت آسٹریلیا پہنچادی گئی ہے، آخری رسومات تاریخی ملیبرن گراؤنڈ میں ادا کی جائیں گی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی میت کو بنکاک سے پرائیوٹ طیارے میں ملیبرن پہنچایا گیا، میت کو آسٹریلیا کے قومی پرچم سے لپیٹا گیا تھا۔

    وارن کی آخری رسوم تیس مارچ کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں سرکاری سطح پرادا کی جائیں گی۔

    وکٹوریا ریاست کے سربراہ ڈینیل اینڈریوز نے تصدیق کی ہے کہ 30مارچ کو ملبرن کرکٹ گراونڈ پر شین وارن کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی، ادھر شین وارن کے اہل خانہ نے بھی لیجنڈ اسپنر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنے کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کی 4 تاریخ کو آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی میں 52 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرگئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: شین وارن کا تذکرہ ، رکی پونٹنگ زاروقطار رودئیے

    شین وارن کو ان کے ولا میں بے جان پایا گیا تھا اور طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود بھی وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔

    تھائی لینڈ کے تفتیش کاروں کو مبینہ طور پر شین وارن کے کمرے کے فرش اور نہانے کے تولیے پر خون کے دھبے ملے تھے جس کے بعد شبہ کیا جارہا تھا کہ انہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے، تاہم تھائی پولیس نے تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد جاری بیان میں ان کی موت کو قدرتی قرار دیا تھا۔

  • نووک جوکووچ کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا گیا

    نووک جوکووچ کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا گیا

    کنیبرا: معروف ٹینس اسٹار نووک جوکووچ کو ایک بار پھر حراست میں لےلیاگیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخی کے بعد آسٹریلین بارڈر حکام نےحراست میں لے لیا ہے، یہ گذشتہ چند دنوں میں دوسری بار ہوا ہے جب جوکووچ کوحراست میں لیا گیا۔

    خبر ایجنسی کے مطابق اب عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن میں شرکت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں، حراست میں لینے کے بعد آسٹریلین بارڈر حکام آج جوکووچ کا انٹرویو کریں گے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق جوکووچ پر تین سال کیلئے آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی لگ سکتی ہے، جوکووچ کے پاس فیصلے کو عدالت میں دوبارہ چیلنج کرنے کا آپشن موجود ہے۔

    گذشتہ روز آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا، یہ اقدام اس ضمن میں اٹھایا گیا ہے جب ٹینس اسٹار کے وکلا اس فیصلے کے خلاف فوری حکم امتناعی دائر کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار کو بڑا دھچکا، ایک بار پھر ویزہ منسوخ

    عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ نے تسلیم کیا تھا کہ آسٹریلیا آمد کیلئے بھرے جانے والےفارم میں غلطیاں ہوئی تھیں، جوکووچ نےتسلیم کیا کہ گزشتہ ماہ انہوں نےایک صحافی سےملاقات کی تھی جب انہیں کوروناتھا لیکن یہ ایک اندازےکی غلطی تھی۔

    یاد رہے کہ 10 جنوری کو آسٹریلوی عدالت نے حکومت کا نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے ٹینس ‏اسٹار کے آسٹریلیا میں داخلے کو قانونی قرار دیا تھا۔

  • طویل ترین لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان، یہ کس ملک میں نافذ تھا؟

    طویل ترین لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان، یہ کس ملک میں نافذ تھا؟

    آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کرونا وائرس کے باعث عائد دنیا کے طویل ترین لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میلبرن میں کرونا کے باعث لگا کرفیو آج رات بارہ بجے ختم ہوگا، جس کے بعد تمام ریستوران ، بیوٹی پارلر پوری رات کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا کے مقامی وقت کے مطابق آج رات 11 بج کر 59 منٹ سے پب اور کیفے میں ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والے 20 افراد کو ایک وقت میں جانے کی اجازت ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور میں 50 افراد کی اجازت ہے۔

    حکام کے مطابق وکٹوریہ ریاست میلبرن جس کا دارالحکومت ہے، اس میں سولہ سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ڈبل ڈوز ویکسینیشن 70 فیصد سے بڑھنے کے بعد لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: کویت نے معمولات زندگی بحال کرنے کا اعلان کردیا

    وزیراعظم اسکاٹ موریسن سے جمعرات کو تصدیق کی کہ ریاست نے یہ ہدف حاصل کر لیا ہے جبکہ ویکسی نیشن 80 اور 90 فیصد پر پہنچنے کے بعد پابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ عالمی وبا کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث مارچ دو ہزار بیس سے میلبرن شہر میں تقریباً نو مہینوں تک لوگوں کو گھروں میں رہنے کا حکم تھا، جو دنیا کا طویل ترین لاک ڈاؤن ہے اور بیونس آئرس میں 234 دن کے لاک ڈاؤن سے بھی آگے نکل گیا۔

  • "آئی پیڈ کے استعمال” نے 13 سالہ لڑکی کی جان لے لی

    "آئی پیڈ کے استعمال” نے 13 سالہ لڑکی کی جان لے لی

    میلبورن : آسٹریلیا میں 13 سالہ لڑکی "آئی پیڈ استعمال” کرتے ہوئے موت کے منہ میں چلی گئی، لوسیا برغیلہ کو ایک دورہ پڑا جس میں مبتلا ہونے کے ایک ہفتہ بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔

    آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں آئی پیڈ کے ضرورت سے زیادہ استعمال نے 13 سالہ لڑکی کی جان لے لی، لوسیا برغیلہ کو ایک دورہ پڑا جس میں مبتلا ہونے کے ایک ہفتہ بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔

    گزشتہ ہفتے اسے دورہ پڑنے کے سبب میلبورن کے موناش کلیٹن اسپتال لے جایا گیا تھا، جس کے بارے میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے ایک خطرناک دماغی دورہ پڑا ہے جس کی بڑی وجہ آئی پیڈ کا زیادہ استعمال اور نیند کی کمی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  لوسیا برغیلہ کو اپنی موت سے تین سال قبل تک معمعلی نوعیت کے دورے پڑتے تھے، جس میں اس کی آنکھوں میں جلن مچتی اور اس کا سر درد سے لرز اٹھتا تھا۔

    نوعمر بچی کی ماں این فوربس اسے متعدد بار ڈاکٹروں اور آنکھوں کے ماہرین کے پاس لے گئی لیکن انہوں نے اسے یقین دلایا کہ یہ آنکھوں کی کمزوری کا معاملہ ہے،  رواں سال 29 مارچ کو نیند کے دوران لوسیا کو ایک بڑی نوعیت کا دورہ بھی پڑا تھا۔

  • آسٹریلوی شہر کی سڑکیں عمران خان سمیت دیگر پاکستانی کرکٹرز کے نام کر دی گئیں

    آسٹریلوی شہر کی سڑکیں عمران خان سمیت دیگر پاکستانی کرکٹرز کے نام کر دی گئیں

    میلبورن: آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے بڑے اور گنجان آباد شہر میلبورن کی سڑکیں پاکستانی کرکٹرز کے نام کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں ایک نئے ہاؤسنگ اسٹیٹ کی سڑکیں دنیائے کرکٹ کے بڑے کھلاڑیوں کے نام کی گئی ہیں، جن میں پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

    جن پاکستانی کرکٹرز کے نام سڑکوں کو دیے گئے ہیں ان میں عمران خان، وسیم اکرم، انضمام الحق، جاوید میاں داد اور شعیب اختر شامل ہیں۔

    یہ سڑکیں ملٹن سٹی کونسل کے راک بینک مضافات میں واقع ہیں، پراپرٹی ڈیولپر ورون شرما نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے سڑکوں کے نام کھلاڑیوں سے منسوب کیے تو لوگوں کی اس پروجیکٹ میں دل چسپی دگنی ہو گئی، ملٹن سٹی کی میئر لارا کارلی نے بھی اس پروجیکٹ پر خوشی کا اظہار کیا۔

    گولڈن ڈک : وقار یونس کا سدھو کے حوالے سے دلچسپ انکشاف

    ورون شرما کا کہنا تھا کہ کون کوہلی کریسنٹ میں رہنا نہ چاہے گا، کسی کو کیا خبر کہ دسمبر میں جب انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میلبورن میں ہوں گے تو وہ اس سڑک سے بھی گزریں۔

    ان سڑکوں کے نام اس طرح رکھیں گئے ہیں: خان اسٹریٹ، اکرم وے، ہیڈلی اسٹریٹ، ٹنڈولکر ڈرائیو، اختر ایونیو، انضمام اسٹریٹ، کوہلی کریسنٹ، سوبرز ڈرائیو اور دیو ٹیرس وغیرہ۔

    میئر لارا کارلی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے شہر میں سڑکوں کے نام عموماً ڈیولپرز جمع کراتے ہیں جنھیں کونسل منظور کر لیتی ہے، ہمارے معاشرے میں کرکٹ تھیم مقبول ہے، یہاں رہنے والوں کو اس پر فخر ہوگا۔