Tag: melbourne

  • آسٹریلوی فاسٹ بالربریٹ لی آج اپنی اڑتیسویں سالگرہ منارہے ہیں

    آسٹریلوی فاسٹ بالربریٹ لی آج اپنی اڑتیسویں سالگرہ منارہے ہیں

    میلبورن: آسٹریلیا کے شہر نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے نامور فاسٹ بالر بریٹ لی آج اپنی اڑتیسویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے ہونے بعد بریٹ لی کو عالمی کرِکٹ کے تیز ترین تیز گیند بازوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ تیز رفتار ترین گیند کرانے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے بریٹ لی اورپاکستانی فاسٹ بالرشعیب اختر میں عرصہ تک مسابقت رہی تاہم بریٹ لی اس اعزاز کو نہ پا سکے۔

    اپنے پہلے دو سالوں میں اُنہوں نےاوسط 20 سے کم سے وکٹیں لیں، لیکِن اس کے بعد اب یہ اوسط 30 سے کچھ زیادہ ہے۔

    بریٹ لی میدان میں ایک پھرتیلے فیلڈر کے علاوہ ایک کارآمد بلے باز کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں آپ کا اوسط 20 سے زیادہ ہے۔

    انہوں نے پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر 1999ء کو بھارت کے خلاف کھیلا جبکہ ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں پہلی بار 9 جنوری 2000ء کو پاکستان کے خلاف جلوہ گر ہوئے۔

    آسٹریلیا کی قومی کرکٹ میں وہ نیو ساؤتھ ویلز کی ریاستی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہیں جبکہ انڈین پریمیئر لیگ میں وہ کنگز الیون پنجاب کا حصہ ہیں۔

    آپ بین الاقوامی کرکٹ انجمن (آئی سی سی) کے منعقدہ آئی سی سی ایوارڈز میں 2005ء اور 2006ء میں بہترین ایک روزہ کرکٹ ٹیم اور 2006ء میں بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز جیتنے والے آسٹریلوی دستے کے بھی رکن تھے۔

  • آسٹریلیا بمقابلہ ساؤتھ افریقہ:ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا

    آسٹریلیا بمقابلہ ساؤتھ افریقہ:ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا

    میلبورن : جنوبی افریقہ اورآسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی آج میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پروٹیز نے ایڈیلیڈ میں پہلی بار میزبان ٹیم کو زیر کیا تھا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر جنوبی افریقہ پہلی بار آسٹریلوی سرزمین پر مختصر طرز کے فارمیٹ میں سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔

    ایم سی جی میں دونوں ٹیمیں دوسری مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ اس سے قبل کینگروز جنوبی افریقہ کو میلبورن میں باون رنز سے شکست دے چکے ہیں۔

    آسٹریلوی ٹیم نے سیریز بچانے کے لئے گلین میکسویل کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ ادھر مہمان ٹیم میں مرچنٹ ڈی لانج کی شمولیت کا امکان ہے۔آسٹریلوی کپتان سیریز میں واپسی اور حریف کپتان سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔