Tag: member

  • سرکاری افسر پر کیچڑ اچھالنے کے الزام میں رکن کانگریس گرفتار

    سرکاری افسر پر کیچڑ اچھالنے کے الزام میں رکن کانگریس گرفتار

    مہاراشٹر : بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس نے ممبئی گووا ہائی وے پر کام کا جائزہ لینے والے ڈپٹی انجینئر پر گدلے پانی سے حملہ کرنے پر کانگریس کے رکن اسمبلی نتیش رینے کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ نارائن رینے کے بیٹے نتیش رینے کی جانب سے ممبئی گووا ہائی وے کی خراب حالت پر احتجاج کرتے ہوئے سرکاری انجینئر پر گدلا پانی انڈیلنے کی ویڈیو سامنے آئی۔

    رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد نتیش کے خلاف ان کے حلقے کانکاؤلی میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرادی گئی، سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ڈکشٹ گیدام کا کہنا تھا کہ انہیں مذکورہ کیس میں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    رکن اسمبلی کی جانب سے سرکاری انجینئر پر گدلا پانی انڈیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی جس میں نتیش اور کانکاؤلی میونسپل کونسل کے صدر سمیر نالاواڈے کو ڈپٹی انجینئر پراکاش خیدکار پر مٹی سے بھرے گدلے پانی کی بالٹی انڈیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ نتیش اور ان کے حامیوں کے خلاف سرکاری ملازم پر تشدد کی سیکشن 353 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    نتیش کی جانب سےسرکاری عہدیدار سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید پر سابق وزیر اعلیٰ نارائن رینے نے اپنے بیٹے کی کردار پر معذرت بھی کرلی تھی۔

    مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے بیٹے کی جانب سے سرکاری عہدیدار پر گدلا پانی پھینکنے پر میں معذرت خوا ہوں، یہ احتجاج علاقے کے لوگوں کے لیے تھا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما کیلاش ویجیاوارگیے کے بیٹے اور رکن اسمبلی آکاش کی جانب سے ایک سرکاری ملازم پر کرکٹ کے بلے سے تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

  • پانچ ممالک اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے نئے رکن بن گئے

    پانچ ممالک اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے نئے رکن بن گئے

    نیویارک: اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے لیے نئے اراکین کا چناؤ ہوا جس میں پانچ ممالک کونسل کے نئے رکن بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئم، جرمنی، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ اور ڈومینیکن ری پبلک اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے نئے رکن بن گئے۔

    پانچوں نئے اراکین ممالک کے پرچم کونسل چیمبر پر لگا دیئے گئے، جبکہ بولیویا، ایتھوپیا، نیدرزلینڈ، قزاقستان، سویڈن کی سیکیورٹی کونسل کی مدت ختم ہوگئی۔

    15 رکنی سیکیورٹی کونسل اقوام متحدہ کی سب سے طاقتور کونسل ہے، چین، فرانس، روس، برطانیہ ، امریکا ویٹوپاور کے ساتھ کونسل کے مستقل رکن ہیں۔

    مستقل اراکین کے علاوہ دو سال کے لیے مزید اراکین کا چناؤ 193 رکنی جنرل اسمبلی کرتی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چھ نئے غیر مستقل ارکان کا چناؤ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اکوٹوریل گنی، آئروی کوسٹ، کویت، نیدرلینڈز، پیرو اور پولینڈ کو گذشتہ سال جنرل اسمبلی کے 193 ارکان نے دو سال کی میعاد کے لیے منتخب کیا تھا۔

    اقوام متحدہ کے طاقتور ترین ادارے پر مامور رہنے کے دوران اِن ارکان کو بین الاقوامی امن اور سیکیورٹی کے معاملات سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے موثر آواز حاصل ہوتی ہے۔

    مصر، جاپان، سنیگال، یوکرین اور یوروگوائے نے سال 2017 میں اپنی دو سالہ میعاد پوری کی تھی۔

  • لیونل میسی نے اسرائیلی فٹبال کلب کی رکنیت حاصل کرلی

    لیونل میسی نے اسرائیلی فٹبال کلب کی رکنیت حاصل کرلی

    یروشلم : معروف فٹبالر لیونل میسی نے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ’بیٹر یروشلم‘ نامی فٹبال کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی اور بارسلونا کلب کےاسٹار لیونل میسی نے رواں ہفتے مقبوضہ فلسطین پر قبضہ کرنے والے اسرائیل کے نسل پرست فٹبال کلب کی رکنیت حاصل کرلی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میسی نے کلب کی اعزازی رکنیت شمولیت اختیار کرنے سے پہلے ہی حاصل کرلی تھی۔

    اسرائیلی فٹبال کلب کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں کلب کے سربراہ موشے ہوگیگ کو اعزازی رکنیت دیتے ہوئے دکھایا گیاہے۔

    خیال رہے کہ لیونل میسی بیٹر یروشلم فٹبال کلب کی رکنیت حاصل کرنے والے پہلے شخص ہیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بیٹر یروشلم فٹبال کلب اسرائیل میں نسل پرست اور انتہائی دائیں بازوں کے کھلاڑیوں اور مداحوں کا اہم مرکز ہے، جہاں میچوں کے دروان مسلمان اور عربوں کےخلاف شدید نعرے بازی بھی کی جاتی ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سنہ 2003 میں روسی ارب پتی نے ایک مسلمان فٹبالر کو بیٹر یروشلم کلب میں داخل کرنے کی کوشش کی تھی جس پر نسل پرست صیہونیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا اورنسل پرستوں نے کلب کے ہیڈکوارٹر کو بھی آگ لگادی تھی۔

  • پاکستانی کمیونٹی امریکا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: شیلاجیکسن لی

    پاکستانی کمیونٹی امریکا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: شیلاجیکسن لی

    واشنگٹن: امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن شیلا جیکسن لی نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی امریکا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو بھی تبدیلی آئے جمہوری انداز میں آنی چاہیے، پاکستان کاکس پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے کوشاں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں، کانگریس میں پاکستان کی دفاعی امداد میں کٹوتی کے بل کی مخالفت کی۔

    خیال رہے کہ امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن 2010 میں پاکستان کا دورہ بھی کرچکی ہیں، انہوں نے اپنے دورہ میں اسلام آباد میں لڑکیوں کے ایک سکول کا معائنہ کیا اور اس موقع پر پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر زور بھی دیا تھا۔

    انہوں نے اس دورے کے موقع پر یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان میں لڑکیو ں کو بااختیار بنانے، خاص طور پر تعلیم کے شعبہ میں تعاون نہایت اہم ہے۔

    اسلام آباد میں امریکی سفار ت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق خاتون رکن کانگریس کی طالبات اور اساتذہ سے ملاقات اُن کے دو روزہ دورہ پاکستان کا حصہ تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ملتان میں کارروائی ، انصارالشریعہ کا اہم کمانڈراور شوٹر طلحہ گرفتار

    ملتان میں کارروائی ، انصارالشریعہ کا اہم کمانڈراور شوٹر طلحہ گرفتار

    ملتان : حساس ادارے نے کراچی سے فرار ہونے والا کالعدم انصار الشریعہ کے اہم کمانڈراور شوٹر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نصارالشریعہ گروپ کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ملتان میں کارروائی کرکے کالعدم انصار الشریعہ کے مفرور دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد طلحہ انصاری چند روز قبل کنیز فاطمہ میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوا تھا، گرفتار دہشتگرد سروش صدیقی کا قریبی ساتھی ہے۔


    مزید پڑھیں : بلوچستان سے انصارالشریعہ کے ماسٹرمائنڈ دوپروفیسرزگرفتار


    زرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد کالعدم تنظیم انصار الشریعہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز حساس اداروں نے کوئٹہ اور پشین میں کارروائیاں کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا، دونوں افراد انصارالشریعہ کے اراکین کے اساتذہ ہیں، جنہیں دہشت گرد تنظیم کا ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے۔

    دونوں افراد کی شناخت پروفیسرمشتاق اورمفتی حبیب کے نام سے ہوئی، پروفیسر مشتاق جامعہ کراچی میں پڑھاتے تھے جبکہ مفتی حبیب کا کراچی اور حیدرآباد میں مدرسہ ہے۔


    مزید پڑھیں: انصارالشریعہ گروپ کے تمام لڑکے تعلیم یافتہ ہیں،انکشافات


    اس سے قبل پولیس نے انصار الشریعہ کے سرغنہ عبد اللہ کو گلزار ہجری سےحراست میں لیا تھا، جس نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے تھے۔

    ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردی کی تربیت افغانستان سے لی،  کراچی میں اپنے آپ کو منوانے کے لئے پولیس کلنگ کی،  گروپ میں شامل لڑکے کراچی یونیورسٹی،این ای ڈی اور داؤد یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ماریا طور پیکئی عالمی اولمپک کمیٹی میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون

    ماریا طور پیکئی عالمی اولمپک کمیٹی میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون

    کراچی : پاکستان اسکوائش اسٹار ماریا طور پیکئی کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں شامل کرلیا گیا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنیوالی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئی ہے۔

    انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے اسکواش کی پاکستانی ماریہ طور پکئی کو اپنے اسپورٹس کمیشن میں شامل کر لیا، جو پاکستان کے لئے بڑا اعزاز ہے، جہاں وہ اولمپکس میں خواتین کی بہتری کیلئے پالیسی بنانے میں کمیٹی کی معاونت کریں گی۔

    ماریہ طور نے آئی او سی میں نمائندگی کو اپنے اور ملک کے لیے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ  یہ بہت بڑی اور خوشی کی بات ہے کہ مجھے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ویمنز اسپورٹس کمیشن میں پاکستان کی طرف سے منتخب کیا گیا جہاں میں پاکستان کے حق کیلئے آواز اٹھاؤں۔

     جو مشکلات میں نے اٹھائیں وہ دوسری لڑکیوں کی راہ میں حائل نہیں ہوں گی

    ماریا کا کہنا ہے کہ جو مشکلات اس نے اٹھائیں وہ دوسری لڑکیوں کی راہ میں حائل نہیں ہوں گی، ماریا انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے مختلف سیسشنز میں کمیٹی کو پاکستان میں خواتین کو کھیلوں میں ملنے والے مواقعہ پر بریفنگ دے گی۔

     

    ماریا نے اسکواش کھیلنے کے لئے کئی پہاڑ جھیلے، جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں سے بچنے کے لئے وہ لڑکا بن کر کھیلتی رہی، 2009 میں اس نے ویمنز جونئیر ورلڈ میں کانسی کا تمغہ جیتا پھر دھمکیاں ملنے پر وہ کنیڈا چلی گئی۔

    پچھلے سال برطانیہ میں اس پر ڈاکومینٹری بھی بنی۔

  • لندن:نامعلوم شخص کی فائرنگ، برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ ہلاک

    لندن:نامعلوم شخص کی فائرنگ، برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ ہلاک

    لندن: لندن کے علاقے برسٹل میں فائرنگ سے برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ جوکوکس ہلاک ہوگئیں، ان پر چند گھنٹوں قبل ایک تقریب میں شرکت کے بعد حملہ کیا گیا، شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

    یارک شائر پولیس کے مطابق زخمی خاتون رکن پارلیمنٹ کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی تھی، ملزم نے ان پر کئی فائر کیے تھےساتھ ہی چاقو سے بھی حملہ کیا گیا۔

    Jo-new

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے الزام میں 52 سالہ شخص کو گرفتار کیاگیا ہے جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، برطانوی رکن پارلیمنٹ کو حملہ آور کی دو گولیاں لگیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا، اس ضمن میں گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خاتون رکن پارلیمنٹ جوکوکس کی ہلاکت پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے وہ مشکل کی اس گھڑی میں خاتون رکن پارلیمینٹ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

  • پاکستان ترکی کے بعد سی ای آر این  کا دوسرا مسلمان ممبرملک بن گیا

    پاکستان ترکی کے بعد سی ای آر این کا دوسرا مسلمان ممبرملک بن گیا

    اسلام آباد : پاکستان (سی ای آر این )یورپی تنظیم برائے جوہری تحقیق کا پہلا ایشیائی ممبر بن گیا، پاکستان ایٹمی انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے بیان کے مطابق پاکستان سی ای آر این کا پہلا ایشیائیایسوسی ایٹ ممبر بن گیا ہے۔

    یہ اس تنظیم کا دوسرا اسلامی ملک ہے اس سے قبل سی ای آر این کا ممبر بننے والا پہلا اسلامی ملک ترکی تھا جو گزشتہ سال اس تنظیم کا ممبر بنا جبکہ پاکستان سی ای آر این میں شمولیت کرنے والا پہلا نان یورپیئن ملک ہے، جو اس کے محنت کش سائنسدان انجینئرز اورسفارت کاروں کیلئے باعث اعزاز ہے۔

    واضح رہے کہ یہ معاہدہ پاکستان اورسی ای آر این کے درمیان  19 دسمبر 2014 کو وزیر اعظم میاں نواز شریف کی موجودگی میں ہوا۔

    معاہدے پر پاکستان کی جانب سے ڈی جی اٹامک انرجی کمیشن اور ڈی جی سی ای آر این نے دستخط کئے، اس ممبر شپ سے پاکستان کے لیے تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا جو کہ پاکستانی کی سائنس دانوں اور سی ای آر این کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کو مضبوط بنائے گا۔

    پاکستان سی ای آر این کے کونسل اجلاسوں میں شرکت کے بعد اس کی گورنس کے لیے بھی حصہ لے سکے گا۔

    سی ای آر این میں پاکستان کی شمولیت اس بات کا اعتراف ہے کہ پاکستان کا سائنس و ٹیکنالوجی میں نمایاں ترقی کی ہے اور اس کے جوہری پروگرام استعمال پرامن طریقے سے کیا جا رہا ہے۔