Tag: member sazi

  • دو کالعدم تنظیموں کا ایم کیوایم کے کیمپ پرحملہ کرنے کا دعویٰ

    دو کالعدم تنظیموں کا ایم کیوایم کے کیمپ پرحملہ کرنے کا دعویٰ

    کراچی: دو کالعدم تنظیموں نےایم کیوایم کےرکنیت سازی کیمپ پرحملہ کرنے کادعویٰ کیاہے۔

    اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان جماعت الاحرار اور جنداللہ نامی تنظیموں نے ایم کیوایم کے کیمپ پرحملہ کرنے کادعویٰ کیاہے، کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کاکہناہےکہ ایم کیوایم کے کیمپ پرحملہ پیپلزپارٹی،اے این پی اور ایم کیوایم کے خلاف مہم کاحصہ ہے۔

    کراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پرکریکر سے حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کےتین اراکین اسمبلی محمد حسین ،سیف الدین خالد اور شیخ عبداللہ سمیت درجنوں کارکن زخمی ہوگئے۔

  • اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم کے کیمپ پر کریکر حملہ، 29 افراد زخمی

    اورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم کے کیمپ پر کریکر حملہ، 29 افراد زخمی

    کراچی: ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپ پرکریکرحملے میں تین اراکین اسمبلی سمیت انتیس افراد زخمی ہوگئے، حملے کی ذمہ داری دو کالعدم تنظیموں نےقبول کرلی ہے۔

    مونتاج کراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پرکریکر سے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کےتین اراکین اسمبلی محمد حسین ،سیف الدین خالد اور شیخ عبداللہ سمیت درجنوں کارکن زخمی ہوگئے۔

    حملے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور کیمپ پرموجود سامان بکھرگیا،شہریوں کی بڑی تعداد موقع پرپہنچی اورریسکیوکا کام شروع کیا۔ زخمیوں کوپہلے قطراورپھر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،ایم ایل او کے مطابق بارہ زخمیوں عباسی شہید اسپتال لائے گئےخالدمقبول صدیقی ،واسع جلیل سمیت ایم کیوایم کےکئی اراکین اسمبلی عباسی شہید اسپتال پہنچے۔

    اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےواسع جلیل کاکہناتھا کریکر حملے کامقصد رکنیت سازی مہم کونقصان پہنچاناہے، کریکرحملے کی ذمہ داری دو کالعدم تنظیموں تحریک طالبان جماعت الاحرار اور جنداللہ نے قبول کرلی ہے۔

  • ایم کیو ایم مخالفین کو اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے،خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم مخالفین کو اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے،خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیوایم کے ڈپٹی کنونیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی مقبولیت کی کمی کے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کرنے والے اپنی موروثی ، جاگیردارانہ اور حکمرانہ نام نہاد سیاست کے خاتمے کے خواب کو حقیقت کا روپ دھارتے محسوس کرچکے ہیں اور انہیں اب اپنی سیاسی موت دکھائی دیتی ہے ۔

    دوسری جانب برطانیہ میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کا آغاز 22نومبرسے ہوگا، متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کیا اور کیمپوں پر رکنیت سازی فارم حاصل کرکے پُر کرنے والے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین سے دلی تشکر کااظہار کیا ۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کی کامیابی نے ملک میں رائج جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کی مضبوطی میں وہ دارڑ ڈال ہے جس سے فرسودہ نظام کا خاتمہ جلد ممکن ہوگا ۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب مظلوم قومیتوں کی حکمرانی کے دن قریب ہیں اور ملک کو تاریک اندھیروں میں دھکیلنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔دوسری جانب ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس دارالحکومت لندن میں یوکے آفس میں منعقد کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے شروع کی جانے والی ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کو حتمی شکل دی گئی ۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رکنیت سازی مہم کا آغاز 22نومبر کو لندن کے مقامی ہال میں کیا جائیگا ۔بعدازاں اسکا دائر ہ کار پورے لندن اور یوکے کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائیگا ۔

    ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے پاکستان سے جاگیر دارانہ ، وڈیر انہ سردارانہ ،ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے الطاف حسین کا بھر پور ساتھ دیں۔

  • ایم کیو ایم کے تحت ایبٹ آباد میں ممبر سازی کا آغاز

    ایم کیو ایم کے تحت ایبٹ آباد میں ممبر سازی کا آغاز

    ایبٹ آباد: ایم کیو ایم نے ایبٹ آباد میں بھی ممبر سازی کا باقاعدہ آغاز کر دیا، رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان اور ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصورنے کارکنان کے فارم پُر کئے ۔

    ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر رابطہ کمیٹی سیف یار خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ممبر سازی کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس میں ایم کیو ایم کے کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین ملک میں انتظامی بنیادوں پر صوبوں کا قیام چاہتے ہیں ، الطاف حسین نے صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے بھی سب سے پہلے آواز بلند کی۔

    ممبر قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ممبر سازی مہم کے ذریعے ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے۔