Tag: membership

  • پنجاب اسمبلی میں شور شرابہ، تین مسلم لیگی ارکان کی رکنیت معطل

    پنجاب اسمبلی میں شور شرابہ، تین مسلم لیگی ارکان کی رکنیت معطل

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں شورشرابہ اورڈپٹی اسپیکرسےتلخ کلامی وبحث ہوئی،  ڈپٹی اسپیکرنےمسلم لیگ ن کےمزید2ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

    تفصیلات کے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر سے شور شرابے اور تلخ کلامی کے باعث اشرف رسول کے بعد عظمیٰ بخاری اور عبد الرؤف کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔ رکنیت معطلی کافیصلہ ڈپٹی اسپیکرکی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔

    ڈپٹی اسپیکر کے زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں صمصام بخاری،محسن لغاری اورمخدوم عثمان سمیت دیگرارکان نےشرکت کی۔ عظمیٰ بخاری سےمتعلق عنایت اللہ لک نےفوٹیج دیکھنےکےبعدآگاہ کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کےمزیدارکان نےبھی ہنگامہ آرائی کی، کم سےکم 4ارکان کی رکنیت معطل کی جانی چاہیے۔

    ڈپٹی اسپیکرنےمسلم لیگ ن کے 3ارکان کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا، معطلی کا شکار   ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ لےسکیں گےنہ ہی اسمبلی حدودمیں آسکیں گے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان کو دوران اجلاس دخل اندازی سےروکامگروہ باز نہ آئے، جس کے سبب رولزاورپروسیجرکےرول210کےتحت ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔

    رکنیت معطلی کے خلاف مسلم لیگ ن کی صوبائی صوبائی پارلیمانی پارٹی کی کور کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے  3ارکان کی رکنیت معطلی کےبعدکی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلدیاتی بل پربھی مشاورت  کی گئی اورمسلم لیگ ن  جلد آئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کرےگی۔

    اس حوالے سے معطل ہونے والے مسلم لیگی رکنرکن پنجاب اسمبلی عبدالرؤف کا میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپیکرکسٹوڈین آف دی ہاؤس ہوتاہےآج اسپیکرنےہمیں بات ہی نہیں کرنےدی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری سےمتعلق غلط الفاظ استعمال کیےگئے۔

  • نظم و ضبط کی خلاف ورزی، متحدہ پاکستان کے کئی اراکین کی بنیادی رکنیت ختم

    نظم و ضبط کی خلاف ورزی، متحدہ پاکستان کے کئی اراکین کی بنیادی رکنیت ختم

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی پرایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان ظفر راجپوت، رشیدبھیا،فوزیہ عامر اور رضوانہ اسلم کوفوری طورپرتنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اراکین عابد غوری، جاوید خان، ذوالفقار علی خانزادہ، فہیم بیگ مغل، فاروق خان، فہیم راحیل اور سعد عزیز کو تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا۔

    علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان نے تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان ظفر راجپوت، رشید بھیا، فوزیہ عامر اور رضوانہ اسلم کی بھی فوری طور پر تنظیمی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    پڑھیں:  متحدہ لندن کے خلاف کریک ڈائون جاری، چوتھے رہنما ظفر راجپوت بھی گرفتار

    رابطہ کمیٹی پاکستان نے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی سے باز رہیں اور اس پر سختی سے عمل پیرا رہیں، کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ افراد سے کسی بھی قسم کا تنظیمی رابطہ ہرگز نہ رکھیں۔

    مزید پڑھیں: متحدہ رہنما امجد اللہ پریس کلب سے باہر نکل آئے، رینجرز نے گرفتار کرلیا

    قبل ازیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کی جانب سے نامزد کردہ ایڈہاک ممبر ظفر راجپوت کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ کچھ دیر قبل پریس کلب میں محصور امجد اللہ خان کو بھی کلب سے باہر آتے ہی رینجرز اہلکاروں نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

  • پاکستان نے نیوکلئیرسپلائرگروپ کی ممبرشپ کیلئے درخواست دے دی

    پاکستان نے نیوکلئیرسپلائرگروپ کی ممبرشپ کیلئے درخواست دے دی

    اسلام آباد : پاکستان نے نیوکلئیرسپلائر گروپ کی ممبر شپ کیلئے درخواست دے دی ہے۔ ویانا میں پاکستان کے سفیر نے خط لکھ کرچیئرمین این ایس جی ٹیسٹ کے ذریعے ممبرشپ کیلئے درخواست دی۔

    دفترخارجہ کے مطابق نیو کلیئر سپلائر گروپ کی ممبر شپ کے لیے درخواست میں بتایا گیا کہ پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور اس کے ذرائع کو روکنے کیلئے بھر پور کردار ادا کیا ہے۔

    پاکستان کے پاس مہارت موجود ہے کہ وہ پر امن مقاصد کیلئے ایٹمی مواد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سپلائی کر سکے، پاکستان ایٹمی سلامتی اور سیفٹی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان پر امن مقاصد کیلئے مہارت ،افرادی قوت ،انفراسٹرکچر رکھتاہے ۔

    ترجما ن دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان نیوکلیئر سیفٹی اور سیکیورٹی کو انتہائی ترجیح دیتاہے ،رکنیت کافیصلہ ہتھیاروں کے عدم پھیلاﺅ کی کوششوں کی حمایت کا عکاس ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی ایٹمی مواد کے لیے درآمدات کی کنڑول لسٹ این ایس جی اورآسٹر یلیا گروپ سے ہم آہنگ ہے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ این ایس جی کو ان ممالک کیلئے منصفانہ رویہ اختیار کر نا چاہیئے جو این پی ٹی کا کبھی بھی حصہ نہیں رہے۔

    پاکستان کی این ایس جی میں شمولیت ایٹمی عدم پھیلاؤ کے تمام مقاصد کو حاصل کر نے میں معاون ہو گی کیونکہ پاکستان ایسا ملک ہے جس کی ایٹمی مواد کی ترسیل کے حوالے سے صلا حیتیں بہتر ین اور این ایس جی کی گائیڈ لائن کے مطابق ہے۔