Tag: meme

  • نامزد نائب صدر کے بارے میں نازیبا پوسٹ پر امریکی شہری ملازمت سے فارغ

    نامزد نائب صدر کے بارے میں نازیبا پوسٹ پر امریکی شہری ملازمت سے فارغ

    واشنگٹن: امریکا میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی نامزد امیدوار برائے نائب صدر کاملا ہیرس اپنی نامزدگی کے بعد جنسی و نسلی تعصب کی زد میں ہیں، ایسے ہی ایک مخالف شخص کو ان کے بارے میں نازیبا پوسٹ کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بل بپٹسٹ نامی شخص نے کاملا ہیرس کے حوالے سے نہایت نازیبا پوسٹ کی، ان کی اس پوسٹ پر ہزاروں افراد نے اپنا ردعمل دیا اور نہایت غم و غصے کا اظہار کیا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ شخص کی پروفائل سے کھوج نکالا کہ وہ این بی اے (نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن) سے منسلک ہے اور فوٹوگرافر ہے جس کے بعد ایسوسی ایشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

    جلد ہی ایسوسی ایشن نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے مذکورہ پوسٹ کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیا۔

    باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے واضح کیا گیا کہ مذکورہ فوٹو گرافر ادارے کا باقاعدہ ملازم نہیں ہے اور آزادانہ طور پر (فری لانس) کنٹریکٹ پر کام کرتا ہے، تاہم مذکورہ پوسٹ کے بعد اس کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق بل اب ادارے کا حصہ نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے این بی اے کے اقدام کو بے حد سراہا گیا اور کہا گیا کہ خواتین کے بارے میں جنسی تعصب پر زیرو ٹالرینس کی پالیس اپنائی جانی چاہیئے۔

    بعد ازاں بل نے بھی اپنے فیس بک پر معذرت کی اور کہا کہ مذکورہ پوسٹ صرف ایک میم تھی جو ان کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتی۔

    انہوں نے ایسی حساس پوسٹ پر ناراض ہونے والوں کو درست قرار دیتے ہوئے ان سے دلی معذرت طلب کی۔

    خیال رہے کہ کاملا ہیرس امریکی تاریخ میں وہ پہلی سیاہ فام جنوبی ایشیائی خاتون ہیں جنہیں نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے، کاملا کی والدہ کا آبائی وطن بھارت جبکہ والد کا تعلق جمیکا سے ہے۔

  • عرفان خان ’بک گئی گورنمنٹ‘ والی پاکستانی آنٹی کے مداح نکلے

    عرفان خان ’بک گئی گورنمنٹ‘ والی پاکستانی آنٹی کے مداح نکلے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارعرفان خان پاکستانی سوشل میڈیا پر شہرت پانے والی ’بک گئی ہے یہ گورمنٹ‘ والی آنٹی کے مداح نکلے، ویڈیو بنا کر سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی منفرد اداکاری سے مشہور اداکارعرفان خان نے پاکستان میں ’بک گئی ہے یہ گورمنٹ‘  والی آنٹی کے نام سے وائرل ہونے والی ویڈیو کی میم بنا کر سب کو حیران کردیا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفان خان پاکستانی خاتون کی طرح دوپٹہ اوڑھ کر بالی وڈ سنیما کو بُرا بھلا کہتے دکھائی دے رہے ہیں، اور فلم کی پروموشن کے طریقہ کار پربھی تنقید کررہے ہیں۔


    IRFAN POST 3

    یہی نہیں اداکار نے مشہور بالی وڈ اداکار امریش پوری کی فلم کے ڈائیلاگ ’ آؤ کبھی حویلی پہ، پر بھی کامیڈی کی اس کے علاوہ ہالی وڈ اداکار کی فلموں پر بھی کامیڈی کی اور مشہور ناول نگار شیکسپیئر کی نقل اتار کر بھی دکھائی۔
    IRFAN POST 5

    واضح رہے کہ عرفان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، اور یہ ویڈیو بھی اسی تشہیری مہم کا حصہ قرار دی جارہی ہے۔

    IRFAN POST 1

    ہندی میڈیم میں عرفان خان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے فلم کے گانے پہلے ہی ہٹ ہوچکے ہیں۔ مذکورہ فلم کا ایک گانا ’تینوں سوٹ سوٹ کردا‘ مداحوں میں کافی پذیرائی حاصل کررہا ہے۔

    IRFAN POST 2

    عرفان اور صبا قمر کی فلم ہندی میڈیم کی ہدایت کاری کے فرائض سکیت چوہدری نے انجام دئیے ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں دیپک دوبریال، ترن بجاج، جسپال شرما، سواتی داس ودیگر نمایاں ہیں۔

    IRFAN POST 4

    عرفان اور صبا قمر کی فلم باکس آفس پرکامیابی سمیٹے یا نہیں لیکن ان کی یہ تکنیک ضرور کارگر ثابت ہوئی ہے اورسوشل میڈیا پر ہر طرف عرفان خان کے ہی چرچے ہورہے ہیں۔

     

  • ابھیشک بچن ٹویٹرصارف پربرس پڑے

    ابھیشک بچن ٹویٹرصارف پربرس پڑے

    بالی وڈ اداکارابھیشک بچن اپنی بیٹی کے بارے میں لطیفہ پوسٹ کرنے والے ٹویٹر یوزرپربرہم ہوگئے ہیں۔

    بالی وڈ کے مشہور زمانہ اداکار کے بیٹے ابھیشک بچن ایک مداح پر اس وقت برس پڑے جب اس نے انکی بیٹی کو ایک مزاحیہ ٹویٹ کا حصہ بنایا۔

    Abhi

    مزاحیہ پوسٹ کےبعد ابھیشیک کا رویہ کچھ یوں تھا کہ