Tag: Memon Goth

  • کراچی : میمن گوٹھ میں مسلح افراد نے شہری کو گولیاں ماردیں

    کراچی : میمن گوٹھ میں مسلح افراد نے شہری کو گولیاں ماردیں

    کراچی : میمن گوٹھ شربت چوک کے قریب شہری کے زخمی ہونے کے واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے امین بٹ نامی شہری کو نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، زخمی شہری مبینہ طور پر کاروباری شخصیت اور ایک  فارم ہاؤس کامالک بھی ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات سے قبل امین بٹ نامی شہری کو سڑک پر کار سے اتر کر پیدل جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران موٹر سائیکل پر دو افراد پیچھے سے آئے جس میں سے ایک ملزم نے اس پر فائرنگ کردی۔

    واردات کے بعد ملزمان بہت آرام سے موٹر سائیکل پر بیٹھے اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اسی دوران جیکٹ پہنا ایک اور شہری چلاتا ہوا روڈ کی جانب بھاگا اور لوگوں سے مدد طلب کرنے لگا۔

    اس موقع پر موجود کچھ افراد زخمی شخص کو کار میں ڈال کر اسپتال لے جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہے۔

    ذرائع کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے شہری سے لوٹ مار نہیں کی۔ زخمی کا تعلق پنجاب سے شہر گوجرانوالہ سے ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی:ملیر میمن گوٹھ کے قریب گاڑی نے بچوں کو روند ڈالا

    کراچی:ملیر میمن گوٹھ کے قریب گاڑی نے بچوں کو روند ڈالا

    کراچی: شہر قائد میں دلخراش حادثہ رونما ہوا ہے، جہاں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 4 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ملیر میمن گوٹھ میں اس وقت پیش آیا جب بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر دے ماری، دلخراش حادثے میں چھ سالہ بچی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار بچے زخمی ہوئے، واقعے کے بعد زخمی بچے لہولہان مدد کے لئے پکارتے رہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور کار کو موقع واردات پر چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے، حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور جاں بحق بچی و زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں زخمی 4بچےجناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر جاں بحق بچی اور زخمی بچوں کے اہل خانہ سمیت علاقہ مکین بڑی تعداد میں جناح اسپتال پہنچ گئے، واقعے پر لوگوں میں سخت اشتعال پایاجاتا ہے۔

  • کراچی سے موٹر سائیکلیں چھین کر ٹھٹھہ میں بیچنے والے ملزم گرفتار

    کراچی سے موٹر سائیکلیں چھین کر ٹھٹھہ میں بیچنے والے ملزم گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا گیا، ملزمان موٹر سائیکلیں ٹھٹھہ میں بیچتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ میمن گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی میں 125 سی سی موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم نے 30 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزمان موٹر سائیکلیں ٹھٹھہ میں بیچتے تھے، ملزمان نئی موٹر سائیکل 20 ہزار میں فروخت کرتے تھے۔