Tag: memories

  • جب عرفان خان نے صبا قمر کو عیدی دی

    جب عرفان خان نے صبا قمر کو عیدی دی

    کراچی: معروف اداکارہ صبا قمر نے بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ گزارے گئے دنوں کی یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں عرفان خان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ صبا قمر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گھبرانا منع ہے میں شرکت کی اور کینسر کے باعث جان کی بازی ہارنے والی بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ اپنی یادیں شیئر کیں۔

    صبا نے بتایا کہ جب وہ فلم ہندی میڈیم کی شوٹنگ کے لیے نئی دہلی میں تھیں تو اس وقت عید کا موقع تھا، وہ ان کی پہلی عید تھی جو گھر سے دور گزری۔

    صبا نے اس وقت عرفان سے کہا کہ انہیں عیدی چاہیئے، جس پر عرفان نے انہیں عیدی دی، صبا قمر نے ان کا دیا ہوا نوٹ آج تک سنبھال رکھا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ انہیں عرفان خان بچپن سے بہت پسند ہیں اور وہ مختلف انٹرویوز میں کئی بار اس بات کا اظہار کرچکی تھیں کہ اگر انہیں بھارت سے کام کرنے کی آفر ہوئی تو وہ عرفان خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔

    خوش قسمتی سے انہیں بھارت میں پہلی فلم میں ہی عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

    صبا قمر نے بتایا کہ عرفان خان بہت شاندار انسان تھے اور انہوں نے عرفان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

  • خونخوار چیتے کے منہ سے زندہ بچ نکلنے والا جانور

    خونخوار چیتے کے منہ سے زندہ بچ نکلنے والا جانور

    نئی دہلی: وحشی اور خونخوار چیتے کے منہ سے معجزانہ طور پر زندہ بچ نکلنے والے بھالو کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حیرات انگیز واقعہ بھارتی ریاست ’مہاراشٹر‘ میں واقع ایک چڑیا گھر میں پیش آیا جہاں ایک ننھے بھالو کی زندگی اس کی ماں نے بچائی اور چیتے کو ڈرا کر مار بھگایا۔

    کہتے ہیں چاہے انسان ہو یا جانور ماں کی ممتا اپنے بچے کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جاسکتی ہے، ایسے ہی کچھ حقیقی مناظر دیکھنے میں آئیں جہاں ایک بھالو کو اس کی ماں نے چیتے کے جان لیوہ حملے سے بچا لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھالو اور چیتا چہل قدمی کرتے ہوئے ایسی جگہ پہنچتے ہیں جہاں ان کا آمنا سامنا ہوجاتا ہے، جس کے بعد موقع دیکھ کر اچانک چیتا بھالو پر حملے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کی ماں آڑے آجاتی ہے۔

    فارمولا ای کار بمقابلہ چیتا: ایک فریق کی فنا کی طرف دوڑ

    چند منٹوں تک جاری رہنے والے بھرپور مقابلے کے بعد بلآخر بھالو کی ماں اپنے بچے کو بچانے اور چیتے کو مار بھگانے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چڑیا گھر کے مالک ’سودیپ مہتا‘ کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کے چیئرمین ماہر طبیعات ’اکشے کمار‘ معمول کے مطابق سفاری کی سیر پر تھے کہ اچانک انہیں یہ منظر دکھا جس کے بعد انہوں نے اسے فلما کر ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی۔

    پالتو چیتے کی دلچسپ سرگرمیاں

    خیال رہے کہ چیتا وہ جانور ہے جس کے بارے میں تصور کیا جاتا ہے کہ ایک بار جب شکار منہ میں آجائے تو واپس جانے نہیں دیتا، اس انوکھی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔