Tag: memory-of-aps-martyrs

  • سانحہ پشاور کی تیسری برسی، قوم سوگوار، مگر پرعزم

    سانحہ پشاور کی تیسری برسی، قوم سوگوار، مگر پرعزم

    کراچی: آج ملک بھر میں سانحہ آرمی پبلک اسکول، پشاور کے شہداء کی تیسری برسی منائی جائے گی۔

    پاکستانی تاریخ کے اس ہولناک ترین واقعے کو تین سال بیت چکے ہیں۔ 16 دسمبر کو آج ہی کے روز پشاور میں قیامت بپا ہوئی تھی، دہشت گردوں نے ظلم کی ایسی وحشت ناک داستان رقم کی تھی، جس کا تذکرہ کرتے ہوئے آج بھی دل بوجھل اور آنکھیں پرنم ہوجاتی ہیں۔

    یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کی صبح مسلح دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول میں داخل ہو کر نہتے معصوم بچوں اور اساتذہ سمیت 142 افراد کو شہید کر دیا تھا۔ اس بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے۔ واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، دہشت گردی کی سرکوبی کے لیے ردالفساد کا آغاز ہوا، جس میں قوم پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہوئی۔

    اس واقعے کے بعد فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں آیا اور دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے آہنی عزم کے ساتھ فوجی آپریشن کیا گیا۔

    اس دل خراش واقعے پر عالمی سطح سے بھی شدید ردعمل آیا اور پوری دنیا اس نے حملے کی شدید مذمت کی۔

    یہ بھی پڑھیں: سانحہ پشاورکو ایک سال مکمل

    آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی  برسی کی مناسبت سے ملک بھر میں قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور دہشت گردی کو صف ہستی سے مٹانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

  • سانحہ پشاور کا ایک سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری

    سانحہ پشاور کا ایک سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری

    پشاور : سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کا ایک سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ڈاک نے سانحہ اے پی ایس کے ایک سال مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کیا، جاری کیے گئے ڈاک ٹکٹ پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی دعا کا مصرعہ ”زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری“ لکھا گیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ سال آج کے ہی دن دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کر کے 132بچوں سمیت 141افراد کو شہید کردیا تھا.