Tag: meray pass tum ho

  • ’ہفتے کو نفرت اور بدھ کو محبت کرنے کا شکریہ‘

    ’ہفتے کو نفرت اور بدھ کو محبت کرنے کا شکریہ‘

    کراچی: معروف پاکستان اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ مجھے مداحوں کی جانب سے ہفتے کے دن نفرت اور بدھ کو محبت ملتی ہے جس پر میں ان کی شکر گزار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامے میں دو مختلف کردار ادا کرنا آسان نہیں لیکن مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو مجھےدونوں کرداروں میں پسند کرتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عائزہ لکھا ہے کہ ’بدھ کو ’تھوڑا سا حق‘ کو پسند کرنے اور ہفتے کےروز ’میرے پاس تم ہو‘ میں نفرت کرنے پر مداحوں کی شکر گزار ہوں۔

    ٹویٹر پر ایک ویڈیو میں عائزہ خان نے کہا کہ ’ماں ایک رحمت ہوتی ہے جو بچے کو صحیح اور غلط کا فرق بتاتی ہے، اس کی جڑیں مضبوط بناتی ہے میں نے آج حورین کو سکھایا کہ سب لوگوں کی عزت کرنی چاہئے اور ہمدردی سے پیش آنا چاہئے۔‘

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر عائزہ خان اور ہمایوں سعید کا ڈرامے میرے پاس تم ہو مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے جبکہ چند ہفتے قبل شروع ہونے والا ڈرامہ تھوڑا سا حق بھی مداحوں کے دلوں میں گھر کرگیا ہے۔

    ڈرامہ سیریل تھوڑا سا حق میں عائزہ خان کے ہمراہ ہیرو کا کردار معروف اداکار عمران عباس ادا کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ میرے پاس تم ہو ڈرامے میں عائزہ خان پر مداحوں نے تنقید کی تھی کہ ایک عورت شوہر کو چھوڑ کر جاسکتی ہے لیکن وہ اپنے بچے (رومی) کو کیسے چھوڑ سکتی ہے۔

    عائزہ خان نے مداحوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ صرف ایک کردار جسے کرنے کا مقصد یہ تھا کہ مداحوں میں شعور بیدار ہو اور لڑکیاں اس طرح کی حرکتیں کرکے اپنا گھر خراب نہ کریں۔

  • ’ڈرامے میں ایک نہیں دو قتل ہوں گے‘

    ’ڈرامے میں ایک نہیں دو قتل ہوں گے‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامے میں ایک نہیں دو قتل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کی اداکارہ حرا مانی نے ایک انٹرویو میں کہانی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

    ڈرامے دو بول سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ وہ ڈرامے میں ہانیا نامی ٹیچر کا کردار ادا کررہی ہیں، جو دانش (ہمایوں سعید) کے بیٹے رومی کی ٹیچر ہے، حرا نے ڈرامے میں کردار ادا کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف ایک انسان کی وجہ سے یہ ڈرامہ سائن کیا اور وہ شخص ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔

    حرا مانی کا کہنا تھا کہ جب مجھے اس ڈرامے کی پیشکش ہوئی تھی تو میں نے ہمایوں سعید سے کہا تھا کہ آپ اس میں ہیرو ہیں اور عائزہ ہیروئن کیا مجھے دو بول کے بعد یہ ڈرامہ کرنا چاہئے، جس پر ہمایوں نے کہا حرا اگر یہ ڈرامہ ہٹ ہوگیا اور جس وقت ڈرامے میں تمہاری انٹری ہے تو تمہاری مقبولیت مزید بڑھ جائے گی۔

    اداکارہ کا کہنا ہے ڈرامے میں میرا کردار مختصر ہے لیکن کبھی کبھی چھوٹی چیزوں سے آپ بہت کچھ حاصل کرلیتے ہیں، ہدایت کار ندیم بیگ کا شمار پاکستان کے بڑے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنے کی ہامی بھری تھی۔

    حرا مانی سے جب یہ پوچھا گیا کہ عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آگے جاکر ڈرامے میں ایک قتل ہوگا کیا واقعی ایسا ہی ہے؟ جس پر حرا نے جواب دیا کہ ایک نہیں دو قتل ہوں گے تاہم حرا نے یہ بتانے سے گریز کیا یہ قتل کس کردار کے ہوں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل جب گزشتہ قسط میں حرا مانی کی انٹری ہوئی تھی تو مداحوں کی جانب سے ان کی انٹری کو بے حد پسند کیا گیا تھا، چند صارفین نے ان کی انٹری پر تنقید بھی کی تھی۔

  • ’میرے پاس تم ہو’ حرا مانی کی انٹری پر مداحوں کے تبصرے

    ’میرے پاس تم ہو’ حرا مانی کی انٹری پر مداحوں کے تبصرے

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، اب اس ڈرامے میں نیا موڑ آیا ہے اور دانش اور مہوش کے بیٹے رومی کی ٹیچر بن کر اداکارہ حرا مانی کی انٹری ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل سے ہفتے کی رات 8 بجے نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، ڈرامے میں رومی کی ٹیچر حرا مانی کی انٹری پر سوشل میڈیا پر مداحوں نے دلچسپ تبصر کیے ہیں۔

    حرا مانی، دانش (ہمایوں سعید) کے دفتر میں کام کرنے والے متین صاحب کی بیٹی کے طور پر ڈرامے میں آئی ہیں اور گزشتہ قسط میں متین صاحب دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کرجاتے ہیں۔

    مہوش (عائزہ خان) کی دانش کو جب چھوڑ کر شہوار (عدنان صدیقی) کے ساتھ گئیں تو متین صاحب ہی تھے جو دانش کو سپورٹ کررہے تھے اور اب ان کا انتقال ہوچکا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حرا مانی اب رومی کو پڑھا لکھا کر کسی قابل بنانے میں رومی کا ساتھ دیں گی۔

    حرا مانی کی ڈرامے میں انٹری پر ایک مداح حمزہ بھٹا نے لکھا کہ ’حرا مانی اور ساڑھی کے ساتھ۔‘

    Social media has all sorts of reactions for Hira Mani’s entry in Meray Pass Tum Ho

    ایک صارف نے حرا مانی کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ڈرامے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’حرا مانی بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘

    Social media has all sorts of reactions for Hira Mani’s entry in Meray Pass Tum Ho

    حرا مانی کی جہاں مداحوں نے تعریف کی وہیں کچھ مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    میرے پاس تم ہو کی آنے والی اقساط میں کیا حرا مانی دانش کی مدد کریں گی یا ان سے شادی کرلیں گی، ان سب باتوں کو جاننے کے لیے دیکھنا نہ بھولیے ڈرامے کی 14ویں قسط اس ہفتے رات 8 بجے صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر۔

  • ’اتنا پیار اتنی محبت، ایسا لگ رہا تھا یہ میرے کیریئر کی آخری قسط ہے‘

    ’اتنا پیار اتنی محبت، ایسا لگ رہا تھا یہ میرے کیریئر کی آخری قسط ہے‘

    کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے شائقین کی جانب سے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کو پسند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لکھا کہ ’اتنے پیار اور محبت کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ ڈرامے کی آخری قسط تھی یا شاید میرے کیریئر کی آخری قسط تھی۔

    ہمایوں سعید نے کہا کہ سب کا بے حد شکریہ کہ انہوں نے ڈرامے میں میرے کردار دانش کو اس قدر پسند کیا۔

    View this post on Instagram

    Thank you all! #MerePassTumHo

    A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun) on

    اداکار ہمایوں سعید نے عائزہ خان اور عدنان صدیقی کے ساتھ ساتھ ہدایت کار ندیم بیگ اور ڈرامے کے لکھاری خلیل الرحمان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے۔

    ڈرامے کا آغاز ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی زندگی سے ہوتا ہے جنہوں نے پسند کی شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا (رومی) ہے، ہمایوں سعید کو اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں عائزہ خان کا کردار ایک بے وفا بیوی کا ہے۔

    https://www.facebook.com/arydigital.tv/videos/964480403888087/

    عدنان صدیقی (شہوار) ایک کامیاب بزنس مین ہیں جو اپنی اہلیہ کو دھوکا دے رہے ہیں اور عائزہ خان (مہوش) ہمایوں سعید (دانش) کو چھوڑ کر عدنان صدیقی کے ساتھ چلی جاتی ہیں۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پرمداحوں‌ کی جانب سے ڈرامے پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں اور ہمایوں سعید کے کردار کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

  • ڈراموں میں منفی کردار دکھانا ضروری ہے، شعور بیدار ہوتا ہے، عائزہ خان

    ڈراموں میں منفی کردار دکھانا ضروری ہے، شعور بیدار ہوتا ہے، عائزہ خان

    کراچی: پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ڈراموں میں منفی کردار دکھانا ضروری ہے اس سے عوام میں شعور بیدار ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز ندا یاسر کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ میں لباس کے انتخاب میں بہت محتاط رہتی ہوں اور ڈراموں کے لیے اپنے لباس کا انتخاب خود کرتی ہوں۔

    انہوں نے اپنے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کے حوالے سے کہا کہ ’میں نے اس ڈرامے میں ایک بے وفا بیوی کا کردار ادا کیا ہے، واضح رہے کہ ڈرامے میں ہمایوں سعید ان کے شوہر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ عدنان صدیقی نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔‘

    عائزہ خان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں اور ان سے مختلف تجربات حاصل ہوتے ہیں، دنیا میں برے اور اچھے دونوں طرح کے لوگ موجود ہیں۔‘

    انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ بھی ضروری ہے کہ ہم منفی کردار ادا کریں تاکہ وہ لوگوں کو خوفزدہ کرے اور اس سے ان میں شعور بیدار ہو، جیسا کہ فی الحال میں جس کردار میں نظر آرہی ہوں اس کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    Few hours are left….. #meraypasstumho

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

    عائزہ خان نے کہا کہ ’میں یہ نہیں سوچتی کہ ڈرامہ ہٹ ہوگا یا فلاپ ہوجائے گا، میں ڈرامے میں صرف کردار کو دیکھتی ہوں جس سے مداحوں کو مثبت پیغام جائے۔‘

    اٹھائیس سالہ اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک یہ زیادہ اہم ہے کہ جو مداح مجھے فالو کرتے ہیں وہ ڈرامے کے اختتام پر کیا تاثر دیں گے چاہیں کردار منفی ہو یا مثبت مجھے فرق نہیں پڑتا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Sehar #thorasahaq Coming soon only on @arydigital.tv Photography @farooqkhan5224 Khussas @somaintl

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

    یاد رہے کہ عائزہ خان ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے بعد آج ایک نئے ڈرامے ’تھوڑا سا حق‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، ڈرامے میں عائزہ کے ہمراہ عمران عباس مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔