Tag: merit

  • مسئلہ اختیارات کا ہے، آئی جی سندھ ہوں کلرک نہیں، اے ڈی خواجہ

    مسئلہ اختیارات کا ہے، آئی جی سندھ ہوں کلرک نہیں، اے ڈی خواجہ

    کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ محکمہ میں اصل مسئلہ اختیارات کا ہے، وہ آئی جی سندھ ہیں کلرک نہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کھری کھری باتیں کیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ اختیارات کا ہے، میں آئی جی سندھ ہوں کلرک نہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کیں۔

    اے ڈی خواجہ نے کراچی میں ٹریفک جام کا مسئلہ سب سے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک ان کی مرضی کے بغیر لگایا گیا۔ ڈی آئی جی لگاتے وقت مجھ سے پوچھا تک نہیں گیا، لہٰذا اصل مسئلہ اختیارات کا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے رپورٹنگ سینٹرمیں خواتین کو تعینات ہوناچاہیئے۔ ون فائیوکال سینٹر کی نجکاری کے بعد ڈیڑھ سو نئی گاڑیاں دی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : قائم مقام آئی جی سندھ کا نوٹی فیکیشن معطل‘ عدالت کی اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مردم شماری میں ڈیوٹیاں دینے والے تمام اہلکاروں کو اس کی اجرت ملے گی، کسی کو پیسے نہ ملے تو اس کا ذمہ دار آئی جی ہوگا۔

    آئی جی سندھ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ تھانہ کلچر فوری تبدیل نہیں کیا جاسکتا جب کہ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ انہیں ڈی جی ایف آئی اے لگایا جارہا ہے۔

  • ایچی سن انتظامیہ نے ڈاکٹرآغا غضنفرکو کالج میں داخلے سے روک دیا

    ایچی سن انتظامیہ نے ڈاکٹرآغا غضنفرکو کالج میں داخلے سے روک دیا

     ایچی سن کالج پرنسپل ڈاکٹرآغا غضنفر جب عدالت کے فیصلے پر چارج لینے کے لئے کالج پہنچے تو ان پردروازے بند کردئیے گئے۔

    ڈاکٹر آغا غضنفر کو کالج کے بورڈ آف گورنرز نے ووٹنگ کے ذریعے ان کے عہدے سے برف کیا جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے 253 اگست کو ڈاکٹر آغا غضنفر کو کالج کا چارج سنبھالنے کا حکم دیا۔

    ڈاکٹر آغا غضنفر عدالتی فیصلے کے مطابق کالج کا چارج لینے کے لئے لندن سے لاہور پہنچے تو کالج انتظامیہ نے نہ صرف ان پردروازے بند کردئیے بلکہ ان کی سرکاری گاڑی بھی کالج انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لی۔

    ڈاکٹر آغا غضنفر کچھ بااثرشخصیات کے بچوں کو داخلہ نہ دینے کے سبب گزشتہ کئی ماہ سے شدید دباؤ کاشکارہیں۔

    مذکورہ بالا بااثر امید وار ایڈمیشن ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے ۔ ڈاکٹر آغا نے میرٹ کو برقرار رکھنے اور اقربا پروری کا راستہ روکنے کے لئے شدید دباؤ کے باوجود نااہل امیدواروں کو داخلہ دینے سے انکارکردیا تھا۔