Tag: mesha-shafi

  • سوشل میڈیا مہم  کیس : عدالتی فیصلے میں میشا شفیع کے خلاف سخت ریمارکس

    سوشل میڈیا مہم کیس : عدالتی فیصلے میں میشا شفیع کے خلاف سخت ریمارکس

    لاہور : مقامی عدالت نے علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مستقل حاضری کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکی مقامی عدالت میں علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

    عدالت نے میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے میشا شفیع اور ماہم جاوید کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔

    عدالت نے فیصلے میں میشا شفیع کے خلاف سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا میشا شفیع عدالتی کارروائی کا مزاق اڑا رہی ہے، وہ اور ماہم جاوید عدالت سے آنکھ مچولی کھیل رہی ہیں، عدالت نے سمن ،قابل ضمانت وارنٹ جاری کئےوہ پیش نہ ہوئیں۔.

    عدالت نے علی گل پیر اور لیناغنی کی بریت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے عفت عمرکی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔

    عدالت نے میشا شفیع اور ماہم جاوید کو 50،50ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا میشاشفیع کی عدم پیشی سے کیس ٹرائل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

  • علی ظفر ہرجانہ کیس: گلوکارہ میشا شفیع نے اعتراف کرلیا

    علی ظفر ہرجانہ کیس: گلوکارہ میشا شفیع نے اعتراف کرلیا

    لاہور: گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت نے کیس میں تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے سے متعلق آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں دائر علی ظفر کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر طویل عرصے بعد کیس کی فریق گلوکارہ میشا شفیع عدالت میں پیش ہوئیں۔

    عدالتی میں پیشی سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ اس کیس سے کیریئر متاثرہوا، ایسے معاملات سے کیریئر کے علاوہ ذاتی زندگی اور صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

    میشا شفیع کا کہنا تھا کہ لوگ فنکاروں کو کوئی اور ہی مخلوق سمجھتےہیں، ایسےحالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمت اور سپورٹ درکارہوتی ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم سے متعلق کیس میں تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے سے متعلق آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

    یہ بھی پڑھیں: علی ظفر ہرجانہ کیس میں‌ میشا شفیع کی والدہ پھر طلب

    آج عدالتی کارروائی میں میشا شفیع کے وکیل نے اپنے موکل کی حاضری معافی کی نئی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع بیرون ملک مقیم ہونے کی وجہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی، ہمارا قانونی حق ہے کہ ہمیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست پرآئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔

    عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ علی ظفر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم چلائی گئی، جس کی وجہ سے میری ساکھ متاثر ہوئی لہذا میشا شفیع کو سو کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

  • اداکار علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس:  میشا شفیع کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم

    اداکار علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: میشا شفیع کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم

    لاہور: مقامی عدالت نے اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ پیشی پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ضلع کچہری میں اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس کی سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے کیس کی سماعت کی۔

    ایف آٸی اے کی جانب سے چالان جمع کروایا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے علی ظفر کے خلاف جنسی حراسگی کے الزامات لگا کر سوشل میڈیا پر مہم چلاٸی تاہم اپنے الزامات کے حق میں ثبوت پیش نہ کر سکے ۔

    علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت میشا شفیع اور دیگر نے مہم چلاٸی، اس مہم کے ذریعے ملزمان نے علی ظفر کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی۔

    جس کے بعد عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ میشا شفیع کے متعلق چالان آٸندہ سماعت پر پیش کیا جاٸے جبکہ ہدایت کی کہ تمام ملزمان آٸندہ پیشی پر پیش ہوں۔

    گذشتہ ماہ گلوکار علی ظفر کے خلاف مہم چلانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ عفت عمر اور لینا غنی عدالت میں پیش ہوئیں تھیں، میشا شفیع کے وکیل نے عدالت نے درخواست کی کہ میشا شفیع فی الحال ملک سے باہر ہیں لہذا حاضری کےلیے معاف کیا جائے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے میشا شفیع و دیگر کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ میشا شفیع و دیگر افراد الزامات کے حق میں ثبوت پیش نہ کرسکے۔

    واضح رہے کہ معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے توہین آمیز مہم پر 2018 میں ایف آئی اے کو میشا کے خلاف درخواست دی تھی۔