Tag: MESSAGE

  • پرامن پاکستان کے لئے قیام میں قوم کا تعاون ضروری ہے: آرمی چیف قمر باجوہ

    پرامن پاکستان کے لئے قیام میں قوم کا تعاون ضروری ہے: آرمی چیف قمر باجوہ

    اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قوم کے نام پیغام میں پاکستان کو پرامن ملک بنانے کا عزم کرتے ہوئے قوم سے تعاون کی درخواست کی.

    تفصیلات کے مطابق یومِ پاکستان پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے قوم کو نام پرعزم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فسادیوں سے پاک کرکے رہیں گے، یہ ہم سب کا پاکستان ہے، 23 مارچ 1940 کوہم نے پاکستان بنانےکا عہد کیا اورہم کامیاب ہوئے۔

    انہوں نے پاکستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ 1940 کے تناظر میں آئیں اس سال 23 مارچ کو یہ عہد کریں، پاکستان کو پرامن ملک بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ ملک میں 23 مارچ کی تیاریاں بھرپورطریقے سے جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کی تیاریاں بھرپوراندازمیں کی جارہی ہیں، اس سال یوم پاکستان کی پریڈ میں چین اورسعودی فورسزکے دستے خصوصی طور پرشرکت کریں گے.

    یومِ پاکستان کی تیاریاں


    آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ کی تیاریاں بھرپورانداز میں جاری ہیں، پریڈ کا خصوصی پہلو چین اورسعودی فورسزکے دستوں کی شرکت ہے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ٹویٹ کے ذریعے باخبرکیا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پرہونے والی پریڈ میں پاک فوج کے ساتھ پریڈ پہلی مرتبہ چینی فوجی دستے بھی شریک ہوں گے جبکہ پریڈ میں ترک ملٹری بینڈ بھی حصہ لے گا۔

    یوم پاکستان والے دن ترکی کا فوجی بینڈ مہترن بھی پریڈ میں پرفارم کرے گا، جبکہ جنوبی افریقا کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ بھی پریڈ دیکھیں گے۔

    اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک نیا ملی نغمہ ’’ہم سب کا پاکستان‘‘ جاری کردیا ہے جسے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے.

  • عید اور دیوالی کی طرح کرسمس بھی منائیں گے، بلاول بھٹو

    عید اور دیوالی کی طرح کرسمس بھی منائیں گے، بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عید اور دیوالی کی طرح کرسمس بھی شیانِ  شان طریقے سے منائیں گے، پی پی مذہب کی تفریق پر یقین نہیں رکھتی۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکبار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید اور دیوالی کی طرح کرسمس بھی ایک ساتھ منائیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ ’’پیپلز پارٹی مذہبی تفریق پر یقین نہیں رکھتی اور یہ واحد جماعت ہے جو تمام پاکستانیوں کا سیاسی گھر ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی بانی پاکستان کے وژن کی عملبردار ہے ، ملک کی تمام اقلتیوں کو مساوی حقوق دینے والے معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے۔


    پڑھیں: ’’ کراچی میں کرسمس ریلی کا انعقاد ‘‘


    یاد رہے مسیح برادری دسمبر کی 25 تاریخ کو  حضرت عیسیٰ کی پیدائش کا دن مذہبی جوش و جذبے سے مناتی ہے، اس ضمن میں ملک کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔


    مزید پڑھیں: ’’ کرسمس ٹرین راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے لاہور کے لئے روانہ ‘‘


    واضح رہے پارٹی چیئرمین بننے کے بعد بلاول بھٹو زرداری متحرک نظر آرہے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ہندو کے مذہبی تہواد دیوالی کی مرکزی تقریب میں بھی شرکت کی تھی جس کا مقصد صوبے میں مذہبی رواداری پیدا کرنا تھا۔

  • جیتو پاکستان کے نام پر پیسے بنانے والا نوسرباز گروہ گرفتار

    جیتو پاکستان کے نام پر پیسے بنانے والا نوسرباز گروہ گرفتار

    کراچی: سرعام ٹیم نے جیتو پاکستان کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے والے نوسرباز گروہ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور انہیں پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیتو پاکستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کچھ نوسربازوں نے عوام کو موبائل پر جھوٹے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا، جس میں انعام اور پروگرام میں شرکت کی نوید سنائی جاتی تھی۔

    عوام کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہونے کے بعد سرعام ٹیم کے سربراہ اقرار الحسن نے اس نوسرباز گروہ کے خلاف کارروائی کرنے کا عزم کیا اور اپنے نمائندوں کے ذریعے نوسربازوں کی ویڈیوز بنوا کر اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

    jeeto-pakistan-2

    نوسرباز گینگ مختلف موبائل نمبر پر ایک پیغام ارسال کرتے جس میں جیتو پاکستان میں انعام نکلنے اور اس میں شرکت کی نوید سنائی جاتی تھی‘ عوامی پذیرائی حاصل کرنے والے پروگرام میں ہر شخص شرکت کی خواہش رکھتا ہے اس لیے کچھ لوگ ان نوسربازوں کے ہاتھوں پھنس جاتے۔

    نوسرباز گروہ میسج پر کال کرنے والے سادہ لوح عوام کو سوہانے خواب دکھاتے اور اُن سے باتوں باتوں میں ایزی پیسہ کے ذریعے رقم بھیجنے کا کہتے تھے، پروگرام میں شرکت کرنے کی خاطر عوامی کی بڑی تعداد ان کے جھانسوں میں آگئی اور پیسوں سے ہاتھ دھونے پڑے۔

    سرعام کی ٹیم نے جیتو پاکستان کے حوالے سے ملنے والے میسج پر کال کی اور کارروائی کا آغاز کیا، سرعام کے ممبران نو سرباز گروہ سے ملے اور اپنے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اُن کی خفیہ ویڈیوز بنا کر  بھی لائے۔

    نیو لاہور کی پولیس نے سرعام ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے نواحی گاؤں سے نوسرباز گروہ کے تمام افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، گرفتار ہونے والے ایک ملزم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پہلے ہی ہزاروں روپے کمائے ہیں۔

  • ناانصافیوں کے خلاف لڑنا حق کی علامت ہے، بلاول بھٹو

    ناانصافیوں کے خلاف لڑنا حق کی علامت ہے، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین سمیت سانحہ کربلا کے تمام شہیدوں نے ناانصافیوں اور ظلم کے خلاف حق کا علم بلند کیا اور اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے انسانیت اور اسلام کے وقار اور شان کو سربلند کیا۔

    یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ کربلا جیسا واقعہ انسانی تاریخ میں نہیں ملتا جو دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے، یہ معرکہ حق اور باطل کے درمیان تھا جس میں حضرت امام حسین اور اُن کے ساتھیوں نے قربانیاں دے کر اسلام اور انسانیت کو بچایا، ہمیں اُن کی تعلمیات پر عمل پیرا رہتے ہوئے حق کی جدوجہد کرنا ہوگی۔

    پڑھیں:  ملک بھرمیں نویں محرم الحرام کے جلوس منزل پر پہنچ کر ختم

     انہوں نے کہا کہ اہل بیت کی قربانیاں ہمیں اس بات کا درس دیتی ہیں کہ ہم چاہیے تعداد میں کم ہوں یا زیادہ، مگر ظلم، وبربریت اور ناانصافی کے خلاف ہمیں آخری سانس تک لڑنا ہو گا جو حق کی علامت ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ’’سانحہ کربلا ہمیں اتحاد، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اس واقعے نے ہمیں یہ بھی پیغام دیا کہ ظالم چاہیے کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو ہمیں ہمیشہ بہادری اور ثابت قدمی سے اُس کا مقابلہ کرنا ہے کیونکہ یہ فتح ہمیشہ حق کی ہی ہوتی ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں: نواسہ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کی یاد، آج علم و شبیہ ذوالجناح جلوس برآمد

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’’قوم کو باطل قوتوں کے مقابلے میں اتحاد برقرار رکھنا چاہیے کیونکہ آج بھی باطلوں کے آلہ کار عوام کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور دہشت گردانہ کارروائیوں سے اپنے نظریات معصوم لوگوں پر تھوپنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔

  • ضرب عضب کے دو سال عزم و ہمت کی داستان ہیں، نواز شریف

    ضرب عضب کے دو سال عزم و ہمت کی داستان ہیں، نواز شریف

    لندن:آپریشن ضرب عضب کے دو برس مکمل ہونے پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ دو سال عزم و ہمت اور استقلال کی داستان ہیں، دہشت گرد جلد تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائیں گے۔

    قوم کے نام جاری پیغام میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ضرب عضب بہادری اور قربانی کی عظیم داستان ہے جس میں فوج اور سلامتی کے دیگر اداروں نے بھرپور طریقے سے کردار ادا کیا اور ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائی۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں ملکی اداروں اور پولیس کا بھی کردار ہے، ضرب عضب سے قوم کو دوبارہ امن نصیب ہوا، اللہ کا شکر ہے کہ دہشت گردوں کا زور ٹوٹ چکا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضرب عضب کی کامیابی میں لہو کا نذرانہ دینے والے شہدا سرفہرست ہیں جن کی قربانیوں سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی۔

    نواز شریف نے وطن پر اپنے جگر گوشے قربان کرنے والی ماؤں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

  • قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائے، صدر، وزیراعظم

    قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائے، صدر، وزیراعظم

    اسلام آباد: یومِ پاکستان کے موقع پرصدرممنون حسین اوروزیراعظم نواز شریف نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ’’قوم دہشت گردی اورشدت پسندی کے خلاف اکھٹی ہوجائے ‘‘۔

    یومِ پاکستان کے موقع پرعلیحدہ علیحدہ پیغامات میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اورانہوں نے دشمن کو شکستِ فاش دینے کا عزم کررکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پرامن شہریوں کو بدقسمتی سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خطرے کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

    انہوں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ متحد سیاسی قیادت اوربے باک افواج کے اتحاد سے دشمن پرغلبہ حاصل کیا جائے گا۔

    صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ بچوں، عورتوں، سیکیورٹی اہلکاروں، اسکولوں اورعبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو ہرصورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے استدعا کی کہ ہوم ِ پاکستان پر قوم ایک بار پھر دہشت گردوں کو شکست دینے اور امن قائم کرنے کے عہد کی تجدیدِ نو کرے۔