Tag: messaging app

  • واٹس ایپ میسنجر کیلئے نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ

    واٹس ایپ میسنجر کیلئے نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ

    دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے ایک اور زبردست فیچر پیش کر دیا ہے۔

    کیا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر بھی موجود ہے جس سے آپ تمام ان ریڈ میسجز کو فوری طورپر کلیئر کرسکتے ہیں؟

    ویسے تو واٹس ایپ کے پیغامات کو کلیئر کرنے کا عمل کافی وقت طلب ہے کیونکہ اس کے لیے ہر چیٹ کو اوپن کرکے تمام میسجز کو دیکھنا پڑتا ہے۔

    مگر واٹس ایپ کے ایک چھپے ہوئے مینیو سے یہ عمل بہت تیز رفتاری سے مکمل کیا جا سکتا ہے، اس فیچر سے آپ واٹس ایپ ان باکس کو لاتعداد ان ریڈ میسجز سے پاک رکھ سکتے ہیں۔

    اسے استعمال کرنے کے لیے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ واٹس ایپ میں موجود چیٹ فلٹرز یعنی آل، ان ریڈ، گروپس اور فیورٹس بٹن موجود ہیں یا نہیں۔

    اگر یہ بٹن موجود ہیں تو آل یا ان ریڈ فلٹر کو دبا کر رکھنے پرایک مینیو شو ہوگا جس پر مارک ایز ریڈ کا آپشن نظر آئے گا۔

    اس آپشن کو سلیکٹ کرنے پر تمام ان ریڈ میسجز غائب ہو جائیں گے یا یوں کہہ لیں کہ ایسا شو ہوگا جیسے آپ نے انہیں پڑھ لیا ہے۔

    اس طریقہ کار سے انہیں وقت بچانے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ ان باکس کو منظم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

  • واٹس ایپ نے صارفین پر نئی پابندی عائد کردی

    واٹس ایپ نے صارفین پر نئی پابندی عائد کردی

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے صارفین پر نئی پابندی عائد کردی جس کے بعد وہ صرف پانچ لوگوں کو پیغام ارسال کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے ذریعے افواہوں کے پھیلنے کا سلسلہ شروع ہوا جس سے بھارت سب سے زیادہ متاثر ہوا، دنیا بھر میں جعلی خبروں کو روکنے کے لیے  کمپنی نے گزشتہ برس سے کام شروع کردیا تھا۔

    واٹس ایپ نے گزشتہ برس میسج فارورڈ کرنے کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اطلاق کرتے ہوئے اسے صرف 20 صارفین تک محدود کردیا تھا، بعد ازاں کمپنی نے فاروڈ میسج کی نشاندہی کے حوالے سے بھی فیچر متعارف کرایا تھا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ پر ٹائپنگ کے بغیر میسج لکھیں، نیا فیچر متعارف

    ایک روز قبل واٹس ایپ نے فارورڈ میسج کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا جس کے تحت صارف ایک میسج کا انتخاب کر کے اُسے بیک وقت پانچ لوگوں بشمول گروپس میں فارورڈ کرسکے گا، اگر کوئی صارف زیادہ لوگوں کو میسج بھیجنا چاہتا ہے تو اُسے کاپی کر کے علیحدہ علیحدہ گروپس یا نمبرز پر جاکر شیئر  کرنا ہوگا۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد بہتر سروس کی فراہمی اور پلیٹ فارم کا مثبت استعمال ہے۔

    انتظامیہ نے رواں سال کے آغاز کے بعد ویسے تو ایپلی کیشن میں بہت سی اہم تبدیلیاں کیں، نئے فیچرز کے آنے کا سلسلہ آئندہ  بھی جاری رہے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پیغامات فارورڈ کرنے کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اعلان

    قبل ازیں  واٹس ایپ کے صارفین بیک وقت اپنی مرضی کے مطابق لاتعداد دوستوں اور گروپس میں میسج شیئر کرسکتے تھے البتہ اب وہ ایسا نہیں کرسکیں گے۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ اپنی سروس 180 ممالک میں فراہم کررہا ہے، اپلیکشن استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔