Tag: Messenger

  • فیس بک میسینجر کے حوالے سے اہم خبر

    فیس بک میسینجر کے حوالے سے اہم خبر

    دوستوں اور رشتہ داروں سے چَیٹنگ کے لیے فیس بک میسینجر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوش خبری ہے کہ میسینجر پر اب پرائیویسی کے متعدد فیچرز کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    دراصل میسینجر استعمال کرنے والے صارفین ہمیشہ سے اس بات پر اعتماد کرنے کے متمنی تھے کہ دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ان کی آن لائن گفتگو نجی اور محفوظ رہے۔

    اب دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا فیس بک کے میسینجر پر ایپلی کیشن کے پیغامات کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے ’اینڈ ٹو اینڈ‘ فیچرز کی آزمائش شروع کی جا رہی ہے۔

    میسینجر کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’اینڈ ٹو اینڈ‘ فیچرز کے تحت صارفین کے درمیان ہونے والے پیغامات کو مذکورہ افراد کے علاوہ فیس بک یا کوئی تیسری پارٹی بھی نہیں دیکھ سکے گی، نہ ہی وہ ان تک کوئی رسائی کر سکیں گے۔

    صارفین جلد ہی اپنے پیغامات اور چیٹ ہسٹری کو ’اینڈ ٹو اینڈ‘ کر سکیں گے، میسینجر چیٹ میں ایسا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا کہ صارفین چاہیں تو کسی چیٹ کو طویل عرصے تک محفوظ رکھ سکیں اور اسی چیٹ کو موبائل یا کمپیوٹر ضائع ہونے پر واپس حاصل کر سکیں۔

    اس فیچر کے استعمال کے لیے کمپنی صارفین کو ’اینڈ ٹو اینڈ‘ چیٹ ہسٹری محفوظ رکھنے کے لیے پاس ورڈ یا پن بنانے کے آپشن فراہم کرے گی۔

    مذکورہ پرائیویسی فیچرز کے تحت کالز کو بھی ’اینڈ ٹو اینڈ‘ بنایا جا رہا ہے، یعنی میسنجر پر کی جانے والی کالز تک بھی کسی تیسری پارٹی کو رسائی نہیں ہوگی۔

  • انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے کے قریب

    انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے کے قریب

    سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارمز کو ایک کرنے کے لیے ایک اور قدم بڑھایا ہے، انسٹاگرام نے بھی ایک نیا فیچر واچ ٹو گیدر متعارف کروایا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے انسٹا گرام اور میسنجر میں چیٹ سسٹمز کو اکٹھا کرنے کی جانب ایک اور اہم پیشرفت کی ہے۔

    گزشتہ سال کمپنی نے میسنجر اور انسٹاگرام میں کراس میسجنگ کو متعارف کرایا تھا اور اب کراس ایپ گروپ چیٹ کا فیچر بھی پیش کردیا گیا ہے، یعنی اب میسنجر اور انسٹا گرام کانٹیکٹس سے گروپ چیٹس کرنا ممکن ہوگا۔

    اسی طرح میسنجر اسٹائل پولز کو بھی انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز اور کراس ایپ گروپ چیٹس کا حصہ بنایا جاسکے گا۔

    کمپنی کی جانب سے کراس ایپ گروپ چیٹس کے لیے ٹائپنگ انڈیکٹرز کے ساتھ ساتھ نئی چیٹس تھیمز بھی میسنجر اور انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز میں متعارف کرائی ہیں۔

    علاوہ ازیں انسٹا گرام نے ایک نیا فیچر واچ ٹو گیدر بھی متعارف کروایا ہے۔

    اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے انسٹا گرام میں ویڈیو چیٹ اسٹارٹ کرکے جس سے شیئر کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کرکے شیئر بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنے تمام میسجنگ پلیٹ فارم کو ایک کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین کو ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

  • میسنجر میں نئے فیچرز کا اضافہ

    میسنجر میں نئے فیچرز کا اضافہ

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے میسنجر میں کچھ نئے فیچرز کو شامل کیا جارہا ہے، یہ فیچرز بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کروائی جائیں گے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک کی مین ایپ میں میسنجر کے چند اہم فیچرز کو شامل کیا جارہا ہے۔

    فیس بک نے میسنجر کے اہم ترین فیچرز یعنی وائس اور ویڈیو کالنگ کو اپنی مین ایپ کا حصہ بنا دیا ہے اور یہ یقیناً فیس بک صارفین کے لیے بہت بڑی سہولت ہوگی۔

    فی الحال محدود صارفین کو وائس یا ویڈیو کالز کی سہولت فیس بک ایپ میں دستیاب ہوگی جو بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کروائی جاسکتی ہے۔

    میسنجر کے پراڈکٹ منیجمنٹ ڈائریکٹر کونر ہیز نے بتایا کہ فیس بک ایپ کا یہ نیا فیچر تو فی الحال ٹیسٹ ہے مگر اس سے صارفین کو فیس بک کی مین ایپ اور میسنجر سروس کو بار بار کھولنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    فیس بک نے مسینجر کو الگ کر کے صارفین کو اپنے موبائل فون میں پرائیوٹ میسنجر کے لیے ایک نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ اب وائس اور ویڈیو کالز کی آزمائش کمپنی کی جانب سے فیس بک ایپس اور سروسز کو مدغم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

    کونر ہیز نے بتایا کہ فیس بک نے میسنجر کو خود مختار ایپ کی بجائے ایک سروس کے طور پر دیکھنا شروع کردیا ہے۔

    یعنی میسنجر ٹیکنالوجی پر مبنی وائس اور ویڈیو کالز فیس بک کے دیگر پلیٹ فارمز بشمول انسٹاگرام، اوکیولس اور پورٹل ڈیوائسز کا بھی حصہ بن سکے گی۔

    کونر ہیز کے مطابق وقت کے ساتھ آپ زیادہ تبدیلیوں کو دیکھیں گے اور میسنجر سب کو جوڑنے کا کام کرنے والی ایپ ہوگی۔

  • کیا میسنجر اور واٹس ایپ ایک ہوجائیں گے؟

    کیا میسنجر اور واٹس ایپ ایک ہوجائیں گے؟

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ کو اکٹھا کرنے میں مزید پیشرفت کی گئی ہے، حال ہی میں میسنجر میں ایک خفیہ تبدیلی دریافت ہوئی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنی تمام میسجنگ ایپس یعنی میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ایک پلیٹ فارم میں ضم کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے انسٹاگرام اور میسنجر میں چیٹ سسٹمز کو اکٹھا کرنے میں کافی پیشرفت ہوچکی ہے اور اب واٹس ایپ اور میسنجر کے ساتھ ایسا کیا جارہا ہے۔

    واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ کے مطابق حال ہی میں فیس بک میسنجر میں ایک خفیہ تبدیلی دریافت ہوئی ہے جو واٹس ایپ چیٹ ہے۔

    دونوں سروسز کو آس میں ضم کرنا تو ابھی تک ممکن نہیں ہوا مگر رپورٹ کے مطابق میسنجر میں جو پیشرفت سامنے آئی ہے اس سے عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں یہ فیچر کیسے کام کرے گا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ اور میسنجر کے درمیان کنکشن آپشنل ہوگا جیسا ابھی انسٹاگرام اور میسنجر کے درمیان ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ متعدد ایسے فیچرز پر پہلے عملدر آمد ہوچکا ہے جن سے فیس بک میسنجر ہی واٹس ایپ کی شکل اختیار کرلے گا۔

    اس کے علاوہ دیگر عناصر کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جو فیس بک میسنجر کو واٹس ایپ صارفین جیسے بلاک کرنا، پش نوٹیفکیشن فرام واٹس ایپ اور چیٹ کرنے والی کی تفصیلات سمجھنے میں مدد دیں گے۔