Tag: MESSI

  • میسی یا رونالڈو، کس کی آمدنی زیادہ ہے؟

    میسی یا رونالڈو، کس کی آمدنی زیادہ ہے؟

    سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو مات دیدی۔

    فوربز کے سالانہ اعداد و شمار کے مطابق لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست کے ٹاپ فائیو میں موجود ہیں۔

    حال ہی میں فوربز نے 2024 میں دنیا کے دس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو مسلسل چوتھی بار اس فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

    سعودی عرب کی النصر ٹیم کا حصہ بننے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

    کرسٹیانو رونالڈو کی سالانہ کل تخمینی آمدنی تقریباً 260 ملین ڈالر تھی جو کسی بھی فٹبالر کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی جانے والی رقم ہے۔

    دوسری پوزیشن کی اگر بات کی جائے تو اس پر ہسپانوی گولفر جان راہم 218 ملین ڈالر کماکر موجود ہیں، ساتھ ہی انہیں رونالڈو کے ہمراہ دو سو ملین سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹس کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

    لیونل میسی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں، میسی نے اسپانسر شپ کے ذریعے 65 ملین ڈالر آن فیلڈ اور 70ملین ڈالرز آف فیلڈ کمائے۔

    رونالڈو کے مداح کا اپنے ہیرو سے ملنے کیلیے حیرت انگیز اقدام

    انہوں نے فٹبال کی بڑی لیگ‘انٹر میامی‘ میں شمولیت اختیار کی جس نے میسی کو 135 ملین ڈالر کمانے میں مدد فراہم کی۔

  • میسی اور رونالڈو کا میچ ٹائمز اسکوائر کی بڑی اسکرین پر

    سرزمین عرب پر کھیلا گیا دنیائے فٹ بال کے دو عظیم کھلاڑیوں میسی اور رونالڈو کا میچ نیویارک کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر بھی بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ’ریاض سیزن کپ‘ میں لیونل میسی اور رونالڈو کی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر سمیت دنیا کے کئی مقامات پر بڑی اسکرینوں پر دکھایا گیا۔

    سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹائمز اسکوائر پر بڑی اسکرین کے ذریعے میچ دکھائے جانے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، پیرس سینٹ جرمین اور النصر و الہلال کے درمیان درمیان کھیلا جانے والے اس دل چسپ میچ کی عالمی میڈیا نے بھر پور کوریج دی۔

    سر زمین عرب پر میسی اور رونالڈو میں دلچسپ مقابلہ ہوا، لگاتار گولز سے شائقین محظوظ ہوتے رہے

    نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، کویت کے اپنیوز، قاہرہ کے مصر مال، لندن کے پکاڈلی اسکوائر اور ریاض بولیوارڈ میں بیک وقت براہ راست میچ دکھایا گیا تھا۔

    پیرس سینٹ جرمین نے النصر و الہلال ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ریاض سیزن کپ اپنے نام کیا، لیونل میسی کی ٹیم نے دل چسپ مقابلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم کو ہرایا۔

  • لائنل میسی کا ’بچپن‘ کا انٹرویو وائرل

    لائنل میسی کا ’بچپن‘ کا انٹرویو وائرل

    ارجنٹینا کو تیسری بار فٹبال کا عالمی چیمپئن بنانے والے اسٹار فٹبالر لائنل میسی کا بچپن میں دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ارجنٹائن کی جیت پر دنیا بھر کے لوگ جشن منا رہے ہیں اور اسٹار فٹبالر لائنل میسی کی کارکردگی کو بھی خوب سراہا جارہا ہے، ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کے علاوہ میسی کو دوسری بار فیفا ورلڈ کپ گولڈن بال سے بھی نوازا گیا ہے۔

    ارجنٹائن کی جیت کے ساتھ ہی جہاں فیفا ورلڈ کپ کا ٹرینڈ سوشل میڈیا پر ٹاپ پر رہا وہیں میچ کے بہترین کھلاڑی میسی بھی ٹرینڈ بن گئے۔

    تاہم سوشل میڈیا پر میسی کے بچپن کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے اس میں میسی کو دکھایا گیا ہے جو ان کا پہلا فٹ بال انٹرویو کہا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    کلپ میں میسی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مین آف دی میچ منتخب ہوئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ’نہیں‘۔ انٹرویو میں میسی سے کہا گیا کہ وہ اپنا مقصد بیان کریں۔

    جس کے بعد نوجوان میسی آگے بڑھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ گیند فیڈریکو ریسو کی طرف سے آئی تھی لوکاس کو دی، لوکاس نے مجھے دی اور میں نے گول کر دیا۔‘

    ’جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ جو دو گول اسکور کریں گے وہ کس کو وقف کریں گے، میسی نے کہا کہ وہ اسے اپنے خاندان اور ہر اس شخص کے لیے وقف کرنا چاہیں گے جو اسے پسند کرتے ہیں۔‘

  • رونالڈو یا میسی! شاہین آفریدی کس کے مداح ہیں؟

    رونالڈو یا میسی! شاہین آفریدی کس کے مداح ہیں؟

    قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پسندیدہ فٹبالر کا نام بتادیا۔

    فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کل دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے مابین کھیلا جائے گا، ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر کا شمار دنیا کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا ہے اور جبکہ فرانس کے امباپے بھی اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں جبکہ پرتگال کے رونالڈو میگا ایونٹ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

    گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کا انعقاد کراچی میں کیا گیا اس موقع پر فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے پوچھا گیا کہ لائنل میسی اور رونالڈو میں سے کونسا فٹبالر پسند ہے جبکہ ان سے فیفا کی بہترین ٹیم سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ’میں لائنل میسی کو پسند کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ میسی کی ارجنٹینا ہی ورلڈ کپ فائنل جیتے۔‘

    واضح رہے کہ لائنل میسی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ یعنی 11 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے سابق کھلاڑی بیٹسٹوٹا کا ریکارڈ توڑا ہے۔

    اسٹار فٹبالر نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا اور اتوار کو فائنل کھیلنے کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیں گے۔

    یاد رہے کہ میسی اپنا پانچواں عالمی کپ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ارجنٹینا کی جانب سے عالمی مقابلوں میں اب تک 25 میچ کھیلے ہیں اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے لوتھر میتھاؤس کے پاس تھا۔

  • محمد عامر کی ’میسی‘ سے متعلق پیشگوئی درست ثابت

    محمد عامر کی ’میسی‘ سے متعلق پیشگوئی درست ثابت

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں میسی کی ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل کی سیٹ کنفرم کرلی ہے۔

    فٹبال ورلڈکپ سے جڑی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور سنسنی خیز میچز سے متعلق پیشگوئی بھی کی جارہی ہے، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی لائنل میسی سے متعلق پیش گوئی کی تھی جو درست ثابت ہوگئی ہے۔

    فاسٹ بولر نے ایک پیشگوئی یہ کی تھی کہ ارجنٹینا کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی اور گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں ایسا ہی ہوا ہے۔

    ارجنٹینا کی پہلے میچ میں سعودی عرب سے شکست کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ میسی کی ٹیم اگلے مرحلے میں نہیں پہنچ سکے گی لیکن ارجنٹینا نے کم بیک کیا اور ناصرف کوارٹر فائنل میچ جیتا بلکہ سیمی فائنل میں کروشیا کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں بھی جگہ بنائی ہے۔

    محمد عامر نے ورلڈ کپ کے آغاز کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ ارجنٹینا کی ٹیم کا مداح ہوں اور لگتا یہی ہے کہ ارجنٹینا اب بھی فائنل میچ کھیل سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ ارجنٹینا کو پہلے میچ میں سعودی عرب سے 2-1 سے شکست کی ہزیمت برداشت کرنی پڑی تھی جبکہ اگلے میچز میں میسی کی ٹیم نے میکسیکو، پولینڈ، آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

    فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج فرانس اور مراکش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی اور جیتنے والی ٹیم ارجنٹائن سے فائنل میں ٹکرائے گی۔

  • فیفا، سیمی فائنلز دیکھنے سے دل کے دورے کا خطرہ

    فیفا، سیمی فائنلز دیکھنے سے دل کے دورے کا خطرہ

    فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا اور کروشیا کی ٹیمیں رات 12 بجے مدمقابل آئیں گی۔

    فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچز کے ساتھ اس سے جڑی مختلف ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور میدان میں مراکش کی جیت کے بعد جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔

    ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے شائقین فٹبال کے لیے اسکرینیں لگا کر میچز دکھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کو کھیلتا دیکھ سکیں یہی نہیں اتحاد ایئر ویز سمیت دیگر ایئرلائنز نے بھی مسافروں کے لیے دوران پرواز میچز دکھانے کا انتظام کیا۔

    اب سیمی فائنلز میچز کھیلے جائیں گے جس سے متعلق بھارتی ڈاکٹرز نے شائقین فٹبال کو مشورہ دے دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے ڈاکٹرز نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا شائقین کو سنسنی خیز میچز دیکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    سرجنز کا کہنا ہے کہ سنسنی خیز میچز براہ رست دیکھنے سے ان لوگوں کے لیے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو اینجائنل درد، کورونری آرٹیریل ڈیزیز اور دل کی بے ترتیب دھڑکن یا ایرتھیمیا میں مبتلا ہیں۔

    ڈاکٹر کنال سرکار کا کہنا ہے کہ شائقین کو براہ راست میچز خاص طور پر پنالٹی شوٹ آؤٹ دیکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    ’بی ایم برلا ہارٹ ریسرچ سینٹر‘ کی ماہر امراض قلب انجن سویتیا نے 2006 کے جرمن سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ اس دور میں دل کے دورے کافی بڑھ گئے تھے خاص طور پر تب جب جرمنی کا میچ کھیلا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست کولکتہ  فٹبال کے مداحوں کا حب سمجھا جاتا ہے مداحوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیم کے پوسٹرز آویزاں کیے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • کرسٹیانو رونالڈو، لائنل میسی سے آگے نکل گئے

    کرسٹیانو رونالڈو، لائنل میسی سے آگے نکل گئے

    نیویارک: شہرہ آفاق کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فوربز میگزین نے سال میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے فٹبالرز کی فہرست جاری کی جس کے مطابق مانچسٹر یونائٹیڈ کو جوائن کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ آمدن حاصل کرنے والے فٹبالرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اس سال 125 ملین ڈالرز یعنی 21 ارب روپے کے لگ بھگ کمائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

    گزشتہ سال کے ٹاپ فٹبالر لیونل میسی دوسرے نمبر پر چلے گئے، میسی نے رواں سال فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے 110 ملین ڈالر سالانہ پر تین سال کا کنریکٹ حاصل کیا ہے۔

    فوربز میگرین رپورٹ کے مطابق برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار  95 ملین ڈالرز سالانہ کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

     

  • میسی نے بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    میسی نے بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے فٹبال کلب بار سلونا کو نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا، کلب کو خطیر رقم کی ادائیگی کی وجہ سے میسی کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔

    کھیلوں کی ایک بین الاقوامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے میسی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہں اپنے عزیز کلب کو عدالت میں نہیں گھسیٹنا چاہیئے تھا جس کی وجہ سے انہیں اس قدر شہرت ملی۔

    انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کو بتایا کہ وہ بارسلونا سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں تو ان سب نے رونا شروع کردیا۔

    میسی نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تمام سرگرمیاں رک جانے کے باعث انہیں خاصا نقصان پہنچا ہے، چنانچہ اب جبکہ ان کے کلب چھوڑنے کے لیے انہیں 83 کروڑ ڈالر کلب کو ادا کرنے ہوں گے، تو ان کے لیے یہ ادائیگی ناممکن ہے۔

    معروف فٹبالر نے کہا کہ اس کا ایک ہی راستہ تھا کہ میں کلب کے خلاف عدالت جاؤں، لیکن میں یہ راستہ نہیں چنوں گا لہٰذا میں نے کلب نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میسی کا مزید کہنا تھا کہہ کلب کو ان کی اور انہیں کلب کی ضرورت ہے لہٰذا وہ کہیں نہیں جارہے۔

    خیال رہے کہ میسی نے کچھ عرصہ قبل بار سلونا کلب چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم کلب کا کہنا تھا کہ معاہدہ ختم کرنے کے لیے میسی کے پاس 10 جون تک کا وقت تھا جو اب ختم ہوچکا ہے، لہٰذا اب میسی کو ایک خطیر رقم کلب کو ادا کرنی ہوگی۔

    میسی کی بار سلونا کلب چھوڑنے کی خبروں کے بعد بار سلونا کے حامیوں و مداحوں کی بڑی تعداد ان کے اسٹیڈیم نو کیمپ کے باہر جمع ہوگئی تھی اور انہوں نے انتظامیہ اور بورڈ کے خلاف مظاہرے کیے تھے۔

    ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی نے 2004 میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اس کے ساتھ مسلسل 16 سال سے منسلک ہیں۔

    لیونل میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں، اس دوران انہیں بہترین فٹبالر ہونے پر 6 بار بیلون ڈی اور بھی مل چکا ہے۔

  • کرونا وائرس، رونالڈو اور میسی نے لاکھوں یوروز عطیہ کردئیے

    کرونا وائرس، رونالڈو اور میسی نے لاکھوں یوروز عطیہ کردئیے

    بارسلونا: کرونا وائرس کے خلاف کرکٹرز کے بعد فٹبالرز بھی میدان میں آگئے ، معروف فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی نے لاکھوں یوروز عطیہ کردئیے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے بارسلونا کے دو اسپتالوں کو 10 لاکھ یوروز عطیہ کردئیے۔

    پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے بھی ملک کے تین اسپتالوں کے لیے مشترکہ طور پر 10 لاکھ یوروز عطیہ کیے ہیں۔

    لسبون اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رونالڈو کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم سے اسپتال کے لیے 10 بستر، وینٹی لیٹرز، دل کی مانیٹرنگ مشین اور سرنجز خریدی گئی ہیں جس کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔

    مزید پڑھیں: راولپنڈی، سہیل تنویر کا ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان

    دوسری جانب سینٹو اسپتال کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم رونالڈو کی جانب سے کارخیر میں حصہ ڈالنے پر ان کے شکر گزار ہیں، رونالڈو کی امداد ملک کی موجودہ صورتحال میں کافی مددگار ہے۔

    واضح رہے کہ پرتگال میں اب تک 2 ہزار 300 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ارجنٹائن میں کرونا وائرس کے 300 مریض زیرعلاج ہیں اور 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 359 ہوگئی ہے، وائرس کے باعث اموات 19 ہزار 753 سے تجاوز کرگئی ہیں، دنیا میں کرونا کے صحت یاب مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 32 ہوگئی ہے۔

  • پابندی کے بعد سپراسٹار فٹبالر میسی کی ٹیم میں واپسی

    پابندی کے بعد سپراسٹار فٹبالر میسی کی ٹیم میں واپسی

    بیوس آئرس: ارجنٹینا کے سپراسٹار لائنل میسی تین ماہ کی پابندی کے بعد ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میسی کو اگلے ماہ کھیلے جانے والے دوستانہ میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، لاکھوں مداح انہیں دوبارہ میدان میں دیکھنے کے متمنی ہیں۔

    لائنل میسی نے رواں سال کوپا امریکا ٹورنامنٹ کو کرپٹ اور فکس کہا تھا جس کی وجہ سے ان پر تین ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

    لائنل میسی نے کوپا امریکا فٹبال کپ کو کرپٹ قرار دیا تھا جو فیفا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے، معروف فٹبالر کو 50 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

    فیفا کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر اسٹار فٹبالر تین ماہ تک کوئی بھی بین الاقوامی فٹبال میچ نہیں کھیل سکے، تاہم اب وہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بارسلونا کلب کے فارورڈر اور لیونل میسی کو ارجنٹینا اور چلی کے درمیان ہونے والے مقابلے میں باہر کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے الزام عائد کیا کہ کپ برازیل کے لیے فکس کیا گیا۔

    کوپا امریکا فٹبال کپ کو کرپٹ قرار دینا میسی کو بھاری پڑ گیا، تین ماہ کی پابندی

    واضح رہے کہ فیفا فٹبال قوانین کی خلاف ورزی پر سخت پابندیاں عائد کرتا آیا ہے، حال ہی میں ایران کو بھی دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ خواتین کو فٹبال میچ دیکھنے کے لیے اسٹڈیم نہیں جانے دے گا تو اس کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔