Tag: met department

  • پاکستان میں عید الفطر کس دن ہوگی ؟ فواد چوہدری کے بعد  محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

    پاکستان میں عید الفطر کس دن ہوگی ؟ فواد چوہدری کے بعد محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا اس بار29 کی بجائے 30روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ 12مئی کوشوال کاچاندنظرآنےکاامکان نہ ہونےکےبرابرہے، شوال کےچاندکی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر01 منٹ پرہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 29 رمضان کو نئے چاند کے نظرآنےکاامکان نہ ہونےکےبرابرہے، 12مئی کوملک کےبیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا،اس بار29کی بجائے30روزوں کاامکان زیادہ ہے، عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےکا کہنا تھا کہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے ہی کرنا ہے تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عید الفطر 14 مئی کو ہوگی۔

    خیال رہے سعودی عرب میں جدہ فلکیاتی انجمن نے کہا تھا کہ منگل گیارہ مئی 29 رمضان کو کہیں بھی چاند نظر نہیں آئے گا، اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے، عید کا چاند بارہ مئی بدھ کو نظر آئے گا اور عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری ، درجہ حرارت40ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے

    کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری ، درجہ حرارت40ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے

    کراچی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے 5 اپریل تک کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی پڑے گی ، درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ آج سے5اپریل تک کراچی سمیت سندھ بھرمیں شدیدگرمی ہوگی ، شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں اور شمال مغرب کی گرم اورخشک ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویوکی وجہ سے ہفتہ تک درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے ، مارچ میں اوسطاًدرجہ حرارت32.5ڈگری ریکارڈ کیاجاتاہے تاہم رواں سال درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔

    ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرم اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیراختیار کریں اور دوپہر12سےشام4بجےتک دھوپ میں نہ نکلیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک میں بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے اور آج سے ہفتے کے دن تک سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی جبکہ سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب ملک بھر میں آج موسم عمومی طور پر خشک اور گرم رہے گا ، حیدر آباد، ملتان سبی اور دیگر شہروں میں موسم سخت گرم جبکہ لاہور اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ میں بھی موسم گرم رہے گا، گرمی کی لہر ایک ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے صوبہ سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سندھ بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

    مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح سندھ میں بھی ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے خدشات منگل سے ہفتے تک رہیں گے۔