Tag: met-dept

  • ‘سمندری ہوائیں بند ، کراچی والے ہوشیار ہوجائیں’

    ‘سمندری ہوائیں بند ، کراچی والے ہوشیار ہوجائیں’

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہے ، جس کے باعث آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

    گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصدہے جبکہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹےمیں کراچی، کوئٹہ ، لاہور، اسلام آباد، پشاورسمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم سردرہنے اور کہیں کہیں بارش کاامکان ہے۔

  • کراچی میں گرمی ،  محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی میں گرمی ، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے سے سمندری ہواؤں کا راج ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصدہے جبکہ مغربی ہوائیں 10 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے جاری ہیں۔

    دوسری جانب ملک میں آج بھی کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے جبکہ کراچی اور دیگر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان ہے۔

  • عوام تیار ہوجائیں ،  بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

    عوام تیار ہوجائیں ، بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 سے25دسمبرتک بارشیں متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمیٹ سردارسرفراز کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بارش کانیاسلسلہ 24سے25دسمبرتک متوقع ہے، اس دوران شمالی علاقوں میں اچھی بارش کاامکان ہے۔

    شمالی علاقوں میں چند روزمیں سردی کی شدید لہر آئے گی تاہم دسمبرکےآخرمیں لاہورمیں بھی بارش متوقع ہے۔

    دوسری جانب بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہواوں کا راج ہے، سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی نو ریکارڈ کیا گیا،کالام میں پارہ منفی آٹھ، اسکردواورکوئٹہ میں منفی سات ڈگری تک گرگیا۔

    کراچی میں درجہ حرارت دس ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نےشہرمیں سردی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے بعد برفباری کاآغاز ہوتے ہی آزاد کشمیر میں موسم مزید سرد اوردلکش ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں مزید برفباری اوربارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

  • پیر سے جمعرات تک  طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ،  سیلابی صورتحال کا خدشہ

    پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ، سیلابی صورتحال کا خدشہ

    کوئٹہ : محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی، جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے اضلاع میں احتیاطی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پیر سے جمعرات تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے13اضلاع کیلئے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ کیا ہے ، جس میں احتیاطی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیرضرور ی سفر، ڈیمز اور آبی گزرگاہوں پر روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا اضلاع میں بھاری مشینری تیار اور اسٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخواکےبعض اضلاع میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ، کے پی میں اتوارکی رات سےبدھ تک بارشوں کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اےنےضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کومراسلہ جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب مقامی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، مانسہرہ ، بالاکوٹ ، ایبٹ آباد ، سوات ، کوہستان ، مردان میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چارسدہ اورکوہاٹ کےبارساتی نالوں میں طغیانی جبکہ پشاوراورنوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث مواصلات متاثرہونےکاامکان ہے اور بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

  • بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

    بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

    کوئٹہ : محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آج سے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ بارشوں سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آج سے بارش کا امکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہاہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواکے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارشوں سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

    دوسری جانب راولپنڈی اور گردنواح میں موسلادھار بارش نے موسم سہانا کر دیا جبکہ واسا نے بھی مون سون کی بارش کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی کےبعدمطلع ابر آلود اور موسم خوشگوار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بونداباندی کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کاامکان ہے۔

  • رواں سال بھی  معمول سے زیادہ مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    رواں سال بھی معمول سے زیادہ مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن میں کراچی میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا آغاز جون کے آخری ہفتے سے ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا مختلف علاقوں میں اس سال معمول سےزیادہ بارشیں متوقع ہے۔

    کراچی میں مون سون سیزن میں بادل کھل کے برسنے کی پیشگوئی کی اور کہا بارشوں کاآغازجون کےآخری ہفتےسےہونےکاامکان ہے اور مون سون کاپہلا اسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے جبکہ پنجاب، سندھ ،کےپی میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔

    مون سون کاسیزن جولائی سےستمبر3ماہ پرمشتمل ہوتاہے، اس دوران جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی۔

    دوسری جانب کراچی میں آج بھی تیز ہواؤں کاسلسلہ جاری رہےگا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34-36ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم رات کےاوقات میں بونداباندی کاامکان ہے۔

    یاد رہے ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے ملک میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرمی کا بڑھنا مون سون موسم کےلئےاچھا ہے، موجودہ گرمی کی لہر مزید 2روزتک برقراررہےگی۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگلے چندروزتک موسم خوشگواررہےگا، مون سون کی بارشیں معمول سےزیادہ ہونےکاامکان ہے، کراچی میں بھی مون سون میں زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

  • بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان  کراچی سے 1500 کلومیٹر دور

    بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان کراچی سے 1500 کلومیٹر دور

    کراچی : بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا شدید دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے، ہوا کا شدید دباؤ کراچی سے 1500 کلومیٹردورہے تاہم پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال خطرہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، 36 سے 48 گھنٹے میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1440کلومیٹر فاصلےپر ہے ، ڈپریشن16مئی تک ٹراپیکل سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے ، ٹراپیکل سائیکلون کا رخ شمال مغرب کی جانب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال خطرہ نہیں تاہم سندھ کے ماہی گیر آج سے گہرےسمندر میں جانے سے گریز کریں۔

    دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24گھنٹےموسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38ڈگری رہے گا۔

    خیال رہے ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی کےڈپٹی کمشنرزکو ہنگامی اقدامات کا مراسلہ ارسال کردیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننےکاخدشہ ہے، 14مئی کی صبح جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا، جو 16 مئی تک ٹراپیکل سائیکلون نامی سمندری طوفان کی صورت اختیار کرلے گا۔

  • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے بڑی پیشگوئی

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے بڑی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہوا کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گرد الود ہوا 35سے 40 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران اورافغانستان سےمغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج ہواکی رفتارمیں اضافےکا امکان ہے، افغانستان سے گرد الود ہوا 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسوقت مغربی سمت سےہوا25کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے ، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد سے کم ہوکر13 فیصد رہ گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں کل دوپہرتک گردآلودہوائیں چلیں گی ، ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش اورکہیں ہواؤں کی رفتارمیں اضافہ متوقع ہے۔

    دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں میں  پنجاب،خیبر پختو نخوا ،کشمیر،گلگت بلتستان ،مشرقی بلوچستان ا ور بالائی سندھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہو ا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز شہید بینظیر آباداور  چھور43،دادو اور مٹھی42 ، جیکب آباد، سکھر اورموہنجوداڑو میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔