Tag: Met Gala

  • امریکی پاپ گلوکارہ ریانا کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع

    امریکی پاپ گلوکارہ ریانا کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع

    امریکا کی معروف پاپ گلوکارہ ریحانہ کے ہاں جلد تیسرے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔

     امریکا کی معروف پاپ گلوکارہ ریانا نے حال ہی میں نیویارک میں ہونے والے معروف فیشن ایونٹ ‘میٹ گالا 2025’ میں شرکت کی۔

    فیشن کے جلوے سے بھرپور اس رنگا رنگ ایونٹ ‘میٹ گالا 2025’ میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ کے فنکار فیشن ڈیزائنر، گلوکار اور کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

    اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کیلیے ریانا کتنا معاوضہ لیں گی؟

    میٹ گالا میں ریانا نے سیاہ لباس اور ٹوپی پہنے ریڈ کارپٹ پر انٹری دی جس میں ان کا بیبی بمپ نمایاں ہے جس سے ان کی تیسری بار حاملہ ہونے کی خبروں کی تصدیق ہوئی۔

    ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ریانا کے پارٹنر، ریپر اے ایس اے پی راکی نے بھی اپنے بیان میں تیسرے بچے کی آمد کی خوشخبری دیتے ہوئے محبت کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

  • میگھن مارکل نے میٹ گالا میں شرکت کیوں نہیں کی؟

    میگھن مارکل نے میٹ گالا میں شرکت کیوں نہیں کی؟

    برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل جو معروف اداکارہ رہ چکی ہیں، تاحال خاموش ہیں اور انہوں نے فلمی میلے میٹ گالا میں بھی شرکت نہیں کی جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

    ڈچز آف سسیکس نے رواں سال اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ساتھ میٹ گالا میں شرکت کرنے سے گریز اس لیے کیا کیونکہ وہ شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب سے قبل میڈیا کی غیر ضروری توجہ نہیں حاصل کرنا چاہتیں۔

    اس حوالے سے رابطہ عامہ کے ایک ماہر روشیل وائٹ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب کے علاوہ شہزادہ آرچی کی سالگرہ بھی ہے اور شہزادہ ہیری برطانیہ جا رہے ہیں تو کچھ سیکیورٹی مسائل بھی ہیں، میرے خیال میں اس صورتحال کے پیش نظر میگھن مارکل نے خود کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میٹ گالا فیشن، خوبصورت ملبوسات اور مشہور شخصیات کے بارے میں ہے، اس لیے اگر میگھن اور ہیری دونوں میں سے کوئی ایک بھی شرکت کرتا تو تقریب میں تمام تر توجہ ان دونوں کی جانب مبذول ہوجاتی اور میڈیا پر بھی ہلچل مچی ہوئی نظر آتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ اقدام ممکنہ طور پر اسٹریٹجک تھا یعنی اس کے لیے شاہی جوڑے نے اپنی ٹیم کی ساتھ مل کر پہلے سے ہی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    اس حوالے سے ایک اور رابطہ عامہ کے ماہر اینڈی بار نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میگھن مارکل رابطہ عامہ نے شاہی محل سے کچھ اسباق سیکھ لیے ہیں لہٰذا اس بار انہوں نے شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب سے قبل مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔

  • ہال کی صفائی کرتا پریانکا کا لباس

    ہال کی صفائی کرتا پریانکا کا لباس

    نیویارک: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا آج کل ہالی ووڈ میں خاصی مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے میٹ گالا کی تقریب میں شرکت کی۔ لیکن ان کا وہاں پہنا جانے والا لباس سب کے مذاق کا نشانہ بن گیا۔

    نیویارک میں ہونے والے میٹ گالا 2017 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی فیشن ڈیزائنر رالف لورین کا ڈیزائن کردہ خاکی رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

    ان کا لباس خاصا لمبا تھا اور اسے سنبھالنے اور تصاویر کھنچوانے کے لیے انہیں مدد کی ضرورت بھی پڑی۔

    تاہم ان کا یہ لباس بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے ٹوئٹر پر اس کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔

    زیادہ تر بھارتیوں نے اسے طنزیہ طور پر مودی سرکار کی سواچ بھارت ابھیان نامی صفائی مہم کا حصہ قرار دے ڈالا جس کے تحت پورے بھارت کی سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کی جارہی ہے۔

    لوگوں کا کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا نے اس مہم کو اتنی سنجیدگی سے لیا کہ وہ بیرون ملک بھی اپنے لباس کے ذریعے مودی سرکار کی مہم کا حصہ بن گئیں۔

    ایک ٹوئٹر صارف نے ان کے لباس کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’ہمارا ڈوپٹہ ذرا سا زمین کو چھوتا ہے تو مائیں چیخ اٹھتی ہیں، کہ زمین پر لگ رہا ہے‘۔

    ایک شخص نے کہا، ’پریانکا ممبئی پولیس کی سب سے زیادہ فیشن ایبل لیڈی کانسٹیبل ہیں‘۔

    ایک صارف نے کچھ یوں تبصرہ کیا، ’سنی دیول کہتا ہے، اپنا لک (قسمت) پہن کر چلو، پریانکا کہتی ہے، اپنا بیڈ شیٹ (بستر کی چادر) پہن کر چلو‘۔

    کچھ لوگوں نے کہا کہ اگر آئی پی ایل کے میچز کے دوران بارش ہوگئی تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، پریانکا کا لباس پورے میدان کو ڈھانپ سکتا ہے۔

    ایک صارف نے ان کی گاڑی میں سفر کی تصویر بھی پوسٹ کی کہ کس طرح وہ اس لباس کے ساتھ تقریب میں پہنچی ہوں گی۔

    طنز اور مذاق کے ساتھ ساتھ ایسے افراد کی بھی کمی نہیں تھی جنہوں نے پریانکا کی تعریف کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔