Tag: met office

  • محکمہ موسمیات کی ملک میں سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی ملک میں سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے، جبکہ اسلام آباد اورگردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    بیان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو متعدد مقامات پر بند کردیا گیا، موٹر وے پولیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو انٹر چینج تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ موٹر وے ایم ٹو کوٹ مومن تاللہ انٹر چینج تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے، موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے بابوصابو تک بند رہے گی۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے ہرن مینار تک۔ موٹر وے ایم تھری سمندری سے درخانہ تک، موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند رہے گی۔

    کراچی میں کتنی سردی پڑنے والی ہے؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، لاہور کے شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

  • طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ،  کراچی کے ڈوبنے کا خدشہ

    طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ، کراچی کے ڈوبنے کا خدشہ

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 23 سے 26 جولائی کے دوران بارش کی پیش گوئی کردی،بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طاقتور مون سون ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کی رات اور ہفتہ کی صبح سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، یہ سلسلہ 26 جولائی منگل تک برقرار رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف اضلاع سمیت کراچی ڈویژن میں اکثر مقامات پر 23 سے 26 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    سندھ کے اضلاع میں تیز برسات کےباعث نشیبی علاقےزیرآب آنے کا خدشہ ہے، خضدار، لسبیلہ ، حب، کیر تھر رینج کے ساتھ شدیدبارشیں حب ڈیم پر دباؤ پیدا کرسکتی ہیں۔

    مون سون سسٹم کے باعث دادو، جامشورو میں نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلا بھی آنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بھی 23 سے 24 جولائی تیز بارشوں اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو انتظامات مکمل کرنے اور ڈپٹی کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹرسمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    موسلادھاربارشوں سے کراچی سمیت دیگرشہروں میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے اور شہر میں تیز ہواؤں کے سبب کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں عید کے دن بارش : محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی میں عید کے دن بارش : محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بارش کے ہیوی اسپیل کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، عید کے پہلے اور دوسرِے دن نظام کے زیر اثر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ مون سون بارش کانظام آج رات کمزور پڑ جائے گا، بھارتی گجرات اور بحیرہ عرب کے دباؤ پر بننے والا مون سون کا پہلا سسٹم ہیوی اسپیل پر نہیں آئے گا۔

    ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ماڈریٹ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، آج بارش کے ہیوی اسپیل کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، عید کےپہلے اور دوسرِےدن نظام کےزیراثر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    خیال رہے کراچی میں آج بھی موسلادھاربارش کے باعث مختلف علاقے برساتی پانی میں ڈوب گئے، ایم جناح روڈ، صدر، شارع فیصل ، ملیر، گارڈن،نرسری،سندھی مسلم سوسائٹی دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔

    گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ڈوب گئیں اور شہری کئی کئی فٹ پانی میں پیدل چلنے پرمجبور ہوگئے تاہم بلدیاتی عملہ کہیں نظر نہیں آیا۔

    تیز بارش کے نتیجے میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں : بارش سے متعلق بڑی پیش گوئی

    کراچی والے تیار ہوجائیں : بارش سے متعلق بڑی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 22 جون کو بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا آج دن اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بونداباندی کاسلسلہ جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ آج شہر کا موسم گرم ، مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج دن اوررات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے ، ہلکی بارش اور رم جھم کا یہ سلسلہ مزید 2روز تک جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں 22 جون کو درمیانے درجے کی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا دن میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کی توقع ہے۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوامیں نمی کا تناسب63فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سےچلنےوالی ہواؤں کی رفتار12سے15 ناٹیکل مائل ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی کردی جبکہ سمندری ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہرمیں سمندری ہواؤں کے آغاز کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا ، محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

    گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا تاہم شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں13سے15کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں چلنے کے باعث آج گرمی کی شدت میں کمی محسوس ہوگی۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

  • کراچی  والے تیار ہوجائیں ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی والے تیار ہوجائیں ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کل کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی اور کہا آج رات مغربی سسٹم بلوچستان کے راستے سندھ میں داخل ہو گا‌۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنا دی ، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج رات مغربی سسٹم بلوچستان کےراستےسندھ میں داخل ہو گا، سسٹم کے تحت کل صبح کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں تیزبارش کاکوئی امکان نہیں ، کل صبح موسم آبرآلود رہے گا تاہم دن کےاوقات میں مطلع صاف ہوجائےگا

    مغربی سسٹم کے تحت سکھر ، بدین ، لاڑکانہ اور جامشورو میں ہلکی بارش کا امکان ہے

    دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، ڈی جی خان، ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور، سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ مری میں ایک بار پھر برفباری متوقع ہے

    صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، قلات اور ژوب میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کراچی سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

  • کراچی میں گرمی ،  محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

    کراچی میں گرمی ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی اور کہا دن کے اوقات میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب 44 فیصد ہے جبکہ 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    گزشتہ رات درجہ حرارت13.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں چندایک مقامات پربارش اوربرفباری کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیا ت نےآئندہ چوبیس گھنٹےمیں کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکی پیش گوئی کی ہے جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان،چترال،دیر،سوات میں بارش اوربرفباری متوقع ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ، کراچی والے ہوشیار ہوجائیں

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دوپہر سے تیزہوائیں چلنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرد ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں آج شام سے سرد ہوائیں چلیں گی، سرد ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی جانب سے 2 دن تک ٹھنڈی ہوا چلے گی ، ہوائیں 25 سے 30 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل سکتی ہیں، تیزہواؤں میں بل بورڈز اور درخت گرنے کا خدشہ ہوتا ہے، اس لئے تیزہواؤں کےدوران پرانے درختوں اور بل بورڈز کے پاس نہ کھڑےہوں۔

    سردارسرفراز نے بتایا کہ کراچی میں 3اور 4 فروری کو درجہ حرارت12 سے 13ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ،مکران کی ساحلی پٹی، گوادر،کیچ،آوران،لسبیلہ میں آندھی اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ پنجگور، خضدار، کوئٹہ،ژ وب، نوکنڈی، دالبندین اورقلات میں بھی آندھی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہواکی رفتار 30سے35ناٹیکل مائل ہوسکتی ہے، ماہی گیر سمندر میں جانے سے گریز کریں،

    کمشنر کراچی محمداقبال میمن نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو تیزہواؤں سے متعلق تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا غیرقانونی بل بورڈ کو ہٹایا جارہا ہے۔

    دوسری جانب این ڈی ایم اے نے آج اور کل ملک میں موسم کی ممکنہ خرابی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بالائی اور وسطیٰ علاقوں میں آندھی، بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اور پیشگی اقدامات، راستے بند ہونے پرضروری مشینری اور عملے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے ماہی گیروں کو بھی احتیاطی طور پر گہرے پانی میں جانے میں گریز کا مشورہ دیا جبکہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ضرور ی اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

  • جمعے سے بارشوں  کے نئے سلسلے کی پیش گوئی ، الرٹ جاری

    جمعے سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی ، الرٹ جاری

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے جمعے سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کردی، بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ جمعےسے بارشوں کانیا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا۔

    جمعے سے ہفتے تک بلوچستان کے بعض علاقوں کوئٹہ ،زیارت پشین قلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ بارکھان، ژوب ، نوکنڈی ، دالبندین اور نوشکی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبر پختوںخواہ کےبیشتر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ22جنوری سے شروع ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کےعلاقوں میں بارش کاامکان ہے۔

    گزشتہ24گھنٹوں میں پاراچنارمیں4، کالام میں 2ملی میٹر ، دیرمیں2اورمالم جبہ میں2ملی میٹربارش ریکارڈہوئی جبکہ کالام میں1جبکہ مالم جبہ میں بھی1انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

  • کراچی میں شدید سردی کی لہر آنے کو تیار، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

    کراچی میں شدید سردی کی لہر آنے کو تیار، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹے میں کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں بارش اور ملک کے بالائی حصوں میں برفباری سے موسم شدید سرد ہوگیا ، جس کے باعث کراچی میں آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں سردی کی لہر بڑھ جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، مطلع کہیں صاف اور کہیں ابرآلود رہے گا، صبح کے وقت درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    صوبے کے شمالی اضلاع میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، خاران،چاغی،نوشکی، واشک، کوئٹہ،زیارت، پشین،لورالائی، چمن،ژوب، قلعہ سیف اللہ میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارش جبکہ گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے اور پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شد ید دھند کا امکان ہے۔