Tag: met office

  • کوئٹہ میں بارش ، کراچی کے موسم کے حوالے سے  بڑی پیشگوئی

    کوئٹہ میں بارش ، کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم مزید سرد ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر جاری ہے ،آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے اور 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں ہوا 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی اور درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری تک رہےگا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے ، کوئٹہ میں بارش کے بعد کراچی کا موسم مزید سرد ہونےکی پیشگوئی

    دوسری جانب ملک کےبیشترعلاقوں میں آج بھی سردی کی لہربرقراررہے گی، چند ایک مقامات پربارش اورپہاڑوں برفباری کابھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹےمیں کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاورسمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری بھی متوقع ہے۔

  • عوام ہوجائیں پھر تیار، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

    عوام ہوجائیں پھر تیار، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آئندہ منگل سے جمعرات تک صوبہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے اکثر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت،پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، کوہلو اور بارکھان میں بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    منگل سے جمعرات تک کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے جب کہ اسی دوران اسلام آباد، چترال، کالام، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ میں برسات اور بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے منگل سے جمعرات کے دوران مری، گلیات، نتھیاگلی، کاغان، ناران، کوہستان، استور، ہنزہ، وادی نیلم، باغ میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، حافظ آباد میں بارش کا بتایا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہورمیں بھی اسی عرصے کے دوران درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔

  • محکمہ موسمیات  کی کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا 17جنوری سےسائبرین ہوائیں بندہوجائیں گی ، جس سے دن اوررات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے بتایا ہے کہ ملک میں 17جنوری سےمغربی ہواؤں کاسلسلہ داخل ہوگا، مغربی ہوائیں براستہ بلوچستان داخل ہوں گی۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ یہ ہوائیں بلوچستان ،بالائی سندھ،بالائی علاقوں میں بارشوں کا سبب بنیں گی جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کابھی امکان ہے۔

    کراچی کے حوالے سے سردار سرفراز نے بتایا کراچی میں 17جنوری سےسائبرین ہوائیں بندہوجائیں گی ، جس سے شہر میں سردی کی شدت میں کمی آئے گی اور دن اوررات کےدرجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

    کراچی میں اس دوران بارش کاکوئی امکان نہیں ہے، آج کم سےکم درجہ حرارت 10.3ڈگری سینٹی گریڈریکارڈہوا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 61فیصد ریکارڈ کیا گیا اور شہرمیں 12کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےہواچل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    بالائی علاقوں میں برف باری کابھی امکان ہے

  • کراچی میں آنے والے دنوں میں سردی ! محکمہ موسمیات  نے بڑی پیشگوئی کردی

    کراچی میں آنے والے دنوں میں سردی ! محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

    کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم مزید سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گہا ہے کہ شہرمیں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں تاہم آنےوالے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت12ڈگری سینٹی گریڈ یکارڈ کیا گیا ، ہوا 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 89فیصد ہے۔

    کراچی:آج دن میں مطلع صاف رہےگا، دن میں درجہ حرارت22سے 24ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب جڑواں شہروں میں وقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری ہے ، جس کے بعد واسا کی جانب سے تاحال رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، 3شفٹوں میں عملے اور افسران کی ڈیوٹیاں دی جارہی ہے۔

    واسا کی ہیوی مشینری مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے آپریشن میں مصروف ہے۔

  • بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا،  سردی کی شدت میں اضافہ

    بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا، سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی : ایران سے آنیوالا بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا ، جس کے بعد شہر بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایران سے آنیوالابارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا ہے ، شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں لیکن ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 18 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے تاہم دن میں ہوا 35 سے 40 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے چلے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ایک دو روز بعد رات کادرجہ حرارت 8 ڈگری تک گرجائےگا جبکہ بارش کا آئندہ نظام 18 یا 19 جنوری سے کراچی میں برسے گا۔

    گذشتہ روز فیصل بیس پر 12 ملی میٹر ، مسرور بیس پر 15 ملی میٹر ،یونیورسٹی روڈ پر13.2 ملی میٹر اورسرجانی میں 28ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • کراچی میں سرد ہواؤں کے ڈیرے، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی میں سرد ہواؤں کے ڈیرے، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی: شہر قائد میں سرد ہواؤں کا راج ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں موسم خشک اور رات میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات سے سرد ہواؤں کاسلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ دن میں درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری تک رہےگا، دن میں ہوا 20 سے25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں دن میں موسم خشک اوررات میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں سردہوائیں چلنےکاامکان ہے اورچند روز بعد سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگا۔

  • سمندری طوفان گلاب کے اثرات : محمکہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    سمندری طوفان گلاب کے اثرات : محمکہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ طاقتور مون سون سسٹم کے کل سے سندھ میں داخل ہونے کے امکانات ہیں ، جس کے باعث کل سے 2 اکتوبر تک شہر میں تیز اور موسلادھار بارش متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے 2 اکتوبر تک تیز اور موسلادھار بارش کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے کہا طاقتور مون سون سسٹم کل سندھ میں داخل ہوگا۔

    اس سسٹم کے تحت کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، ٹھٹھہ اور بدین میں تیز موسلادھار بارش متوقع ہے ، بارشوں کا 28 ستمبر سے شروع ہونے والا سلسلہ 2 اکتوبر تک جاری رہنے کے امکانات ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیںٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہونے والی بارش کےاعداد وشمار جاری کردیے ہیں ، جس کے مطابق جناح ٹرمینل پراعشاریہ 8 ملی میٹر ، فیز 2 میں 2 اعشاریہ 8 ملی میٹر ، قائدآباد میں6 ،کیماڑی میں 1.5،یونیورسٹی روڈ پر اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں ، آج بھی  موسلادھاربارش ، سیلابی صورتحال کا خطرہ

    کراچی والے تیار ہوجائیں ، آج بھی موسلادھاربارش ، سیلابی صورتحال کا خطرہ

    کراچی : محمکہ موسمیات نے کراچی میں آج شام موسلادھاربارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضافاتی علاقوں میں اربن فلڈنگ کاخطرہ موجودہے۔

    تفصیلات کے مطابق محمکہ موسمیات نے کراچی میں آج اورکل شام کو موسلادھاربارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلکی اورتیزبارش مختلف علاقوں میں ہوگی تاہم مضافاتی علاقوں میں اربن فلڈنگ کاخطرہ موجودہے۔

    ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہفتےکوموجودہ بارش کاسسٹم کمزورہوجائے گا تاہم 28ستمبر تک بارش کے نئےاسپیل کا امکان ہے، آنے والااسپیل موجودہ اسپیل سے زیادہ ہیوی ہوگا۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور 7 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے جبکہ آج دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    گذشتہ روز کراچی میں بارش کے دوران سڑکیں تالاب اور گلیاں دریا کا منظر پیش کرنے لگی ، ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں نے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

  • طوفانی بارش برسانے والا سسٹم : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    طوفانی بارش برسانے والا سسٹم : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے اور کہا نیا اسپیل 3 روز تک بارشیں برسائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ شام کے وقت مون سون کا نیا اسپیل کراچی میں داخل ہوگا، جس کے باعث آج شام اور رات کے اوقات ہلکی سے درمیانہ درجہ کی بارشیں متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ اسپیل 3 روز تک بارشیں برسائے گا اور کل بھی وقفے وقفے سے درمیانہ دجہ کی بارش ہوسکتی ہے۔

    کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود ہے ، کم سے کم درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 34-36ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکان ہے۔

    اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں نیا مون سون سسٹم 22ستمبر کو متوقع ہے، اس سسٹم کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    دوسری جانب کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • کراچی میں طوفانی بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں طوفانی بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا بارش کا سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی صورتحال کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ سندھ اور کراچی کے وسط اور مشرقی علاقوں پر موجود ہیں ، بارش کاسسٹم پورے سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کیساتھ تیزبارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا آج اور کل بھی تیز بارش کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ 11 ستمبر تک جاری رہے گا، شہرمیں سمندری ہوائیں معطل اور شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔

    خیال رہے شہر قائد میں رات گئے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کےساتھ موسلادھاربارش ہوئی ، جس کے سبب مختلف علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا اور لوگوں کو اپنے روزگار پر جانے کیلیے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، بارش کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کے 250سے زائد فیڈرز ٹرپ کر جانے سے شہر کےمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔