Tag: met office

  • محکمہ موسمیات کی  طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آج سے جمعے تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے ، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کےدوران برساتی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آج سےجمعے تک طوفانی بارشیں شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے ، جس کے بعد پی ڈی ایم اے نےضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کومراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے میں متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اور الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طوفانی بارشوں کےدوران برساتی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے، لینڈسلائیڈنگ کی جگہ پرمشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے نے اپیل کی ہے کہ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    دوسری جانب لاہور پر گہرے سرمئی بادلوں نے ڈیرا ڈال رکھا ہے، کہیں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ صبح سے ہی جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ ، لاہور،اسلام آباد ، پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے اور شام کوبارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی،ٹھٹہ اور بدین میں بھی بونداباندی کاامکان ہے۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں :آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش  کی پیشگوئی

    کراچی والے تیار ہوجائیں :آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کردی تاہم اربن فلڈنگ کا خدشہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کیساتھ تیز بارش کاامکان ہے ، بارش کا سلسلہ دوپہر سے شروع ہو جائے گا۔

    محکمہ موسمیات نے بارش سے قبل گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کےجنوب ، مشرقی جنوب کےعلاقوں میں زیادہ بارشیں متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کل بھی ہونے کے امکان ہیں تاہم پہلے اسپیل کی بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ نہیں۔

    دوسری جانب لاہور میں گھن گرج کے ساتھ بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، کینال روڈ، گڑھی شاہو اورڈیوس روڈ پر بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اور گردو نواح میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، کمشنر لاہور نے واسا حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں حیدر آباد ، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد ، سانگھڑ،جیکب آباد ، عمر کوٹ، ٹھٹہ، دادو میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    کوئٹہ، زیارت، خضدار، بارکھان ، کو ہلو، سبی، آواران، لسبیلہ، ہرنائی ، پنجگور اور نصیر آباد میں لاہور، نارووال، گجرات ، گوجرانوالہ، سرگودھا، خوشاب،فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،راولپنڈی،اسلام آباد،پشاور ،ایبٹ آباد،ہری پور، مالاکنڈ،سوات،کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

  • کراچی والے ہوشیار ہوجائیں !   گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ! گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے اسپیل کے حوالے سے کہا ہے کہ ۔کراچی میں 18 اور 19جون کو گرج چمک کے ساتھ درمیانہ درجہ کی بارش کا امکان ہے

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں مون سون کےپہلے اسپیل سے متعلق پریس ریلیز جاری کردی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے اضلاع سکھر ، لاڑکانہ ، شکارپور ، جیکب آباد اور گھوٹکی میں 16-17جون کو گرج چمک کے ساتھ بارشوں کو امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 سے 19 جون کو سندھ کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ درمیانہ سے تیز بارش اور کراچی میں 18 اور 19جون کو گرج چمک کے ساتھ درمیانہ درجہ کی بارشیں متوقع ہیں۔

    اس سے قبل محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مون سون کاپہلااسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے اور رواں سال بھی معمول سےزیادہ بارشوں کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کاسیزن جولائی سےستمبر3ماہ پرمشتمل ہوتاہے، اس دوران جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی، جس کے باعث پنجاب، سندھ ،کےپی میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔

  • کراچی میں رواں سال  گرمیوں اور بارشوں کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

    کراچی میں رواں سال گرمیوں اور بارشوں کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے رواں سال کراچی میں گرمیوں کا دورانیہ زیادہ اور موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کردی اور کہا بارشیں مون سون میں ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافے ہوسکتا ہے، مارچ میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سےموسم مرطوب رہے گا، دن میں گرمی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلیں گی۔

    بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا رواں ماہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم رواں برس شہر میں بارشیں مون سون میں ہونے کا امکان ہے۔

    گرمیوں کے دورانیہ سے متعلق محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا رواں برس گرمیوں کا دورانیہ زیادہ ہوگا،عموماً موسم گرما کا آغاز اپریل سے ہوتا ہے، رواں برس گرمی کا آغاز مارچ سے ہوگیا ہے، مارچ کے وسط میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

  • کراچی  میں  آج  گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

    کراچی میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہرکردیا ہے ، جس سے سردی کی شدت میں اضافے ہوسکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں آج گرد آلود ہوائیں چلنےکاامکان ہے ، آج کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت26 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینیٹی گریڈ اور اس وقت ہوائیں5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ہے۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں جنوری کے آخری ہفتے میں ایک اور سردی کی لہر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سردجبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد متوقع ہے جبکہ صبح اور رات میں گوادر، جیونی ،پسنی اور ملحقہ ساحلی علاقوں میں دھند کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سےکم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈتک گرنے کا امکان ہے۔

    زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت  منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ، قلات میں درجہ حرارت منفی2ڈگری سینٹی گریڈ ، گوادر میں درجہ حرارت9،سبی میں 2اور نوکنڈی میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں شدید سردی کی لہر،  کل سے منگل تک بارش  ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی میں شدید سردی کی لہر، کل سے منگل تک بارش ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    لاہور : محکمہ موسمیات نے کل سےمنگل تک وقفےوقفےسےبارش کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ کراچی میں سردی کی لہر مزید کچھ روز تک برقرار رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے صوبہ پنجاب میں کل سےمنگل تک وقفےوقفےسےبارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے باعث وقتی طورپردھند میں کمی واقع ہو گی تاہم دھندپڑنے کا سلسلہ رواں ماہ کے آخر تک جاری رہےگا۔

    شہراورمضافات میں دھند اور سردی کی شدت برقرار ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت2ڈگری ریکارڈکیا گیا جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت16ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا، 5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی میں بھی سردی کی لہربرقرار ہے ، کم سےکم درجہ حرارت 6ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر مزید کچھ روز تک برقرار رہے گی، شہر میں ہوائیں 8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہیں جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    اسی طرح محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان میں آئندہ 24گھنٹے موسم شدید سرد رہنےکی پیشگوئی کی ہے، آج درجہ حرارت کم سے کم منفی 7ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ، زیارت میں درجہ حرارت منفی 9، قلات منفی 8 ، مستونگ میں منفی 7 اور پشین میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔

  • کراچی والے  ہوشیار ہوجائیں ! پھر موسلادھار بارش کی پیشگوئی

    کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ! پھر موسلادھار بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے  کراچی میں کل اور پیر کوگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے ، جس کے باعث ایک بار پھر  اربن فلڈ کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا نیا سسٹم آج سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مشرقی سندھ کے علاقوں میرپور خاص، تھرپارکر اور دیگر اضلاع میں آج سے پیر تک موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیا اسپیل کراچی میں اتوار سے پیر تک اثرانداز ہوگا، شہر قائد میں کل اور پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آج شام میں بوندابا ندی اور ہلکی بارش ہوگی۔

    محکمہ موسمیات نے بارشوں کے باعث کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ،میرپورخاص اوربدین میں ایک بار پھراربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

    محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ وقفے وقفے سے کہیں تیز اور ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

    خیال رہے کراچی میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شام تک 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کا کام اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں سول انتظامیہ کے ساتھ فوجی جوان بھی شریک ہیں۔

    سندھ حکومت نے بارش کے سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر جمعے کو تعطیل کا اعلان کیا تھا جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ’رین ایمرجنسی‘ بھی نافذ ہے۔

  • محکمہ موسمیات کا  کراچی میں بارش سے متعلق اہم بیان

    محکمہ موسمیات کا کراچی میں بارش سے متعلق اہم بیان

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی میں بارش لوکل سسٹم کے تحت ہورہی ہیں، خلیج بنگال کا سسٹم شام تک سندھ میں داخل ہو سکتا ہے ، جس کے باعث جمعہ اور ہفتہ کوتیز بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا آغازہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسوقت کراچی میں بارش لوکل سسٹم کےتحت ہورہی ہیں، ہواکے کم دباؤ کا لوکل سسٹم کراچی کے جنوب مشرق میں ہے ، اس سسٹم کےتحت آج 30 سے 40 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہیں۔

    خلیج بنگال کا سسٹم شام تک سندھ میں داخل ہوسکتا ہے ، خلیج بنگال سسٹم سے کراچی میں جمعہ،ہفتہ کوتیزبارش کاامکان ہے، راجستھان سےآنیوالاسسٹم بحیرہ عرب کےسسٹم سےمل سکتاہے۔

    اس سسٹم کے تحت کراچی میں آج سے8اگست تک بارشیں ہوان گی اور سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے ، ماہی گیر 9 اگست تک کھلے سمندر میں احتیاط کریں۔

    کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نےسو سے ایک سو تیس ملی میٹر بارش کی پیشگوئی کردی ہے ، جس کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

  • مون سون کے تیسرے اسپیل کی انٹری،  محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    مون سون کے تیسرے اسپیل کی انٹری، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آج شام کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا 20سے 25 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارش کا تیسرا اسپیل آج رات سےشروع ہونےکاامکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے قریب کم شدت کا ہوا کا دباؤ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے آج رات اور اتوار کو بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج شام کراچی میں بارش سے قبل آندھی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کے تیسرےاسپیل میں 24سے 30گھنٹے کے دوران درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے ، اس دوران 20 سے 25 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے تھرپارکر، ٹھٹہ، بدین میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    کراچی کا موسم ابرالود ہے، بادل اور ہوا کی تیز رفتار سے رات اور صبح کے اوقات میں رم جھم سے موسم خوشگوارہوگیا ہے۔

    دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارشِ کے باعث واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ، اب تک جڑواں شہروں میں ساٹھ ملی میٹرسے زائد بارشِ ریکارڈ کی گئی۔

    ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کی مسلسل نگرانی کی جاری ہے، عملہ اورہیوی مشینری نکاسی آب کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق نارووال،سیالکو ٹ،گوجرانوالہ،ملتان اور بہاولپور، پشاور،مردان،بنوں، کوہاٹ ژوب اورزیارت میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں! کل  تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان

    کراچی والے تیار ہوجائیں! کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے تاہم بارش کا یہ اسپیل زیادہ طویل نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں دوبارہ لو پریشر ایریا سامنے آیا ہے، تھرپارکر،ٹھٹھہ اوربدین میں گزشتہ رات تیزبارش ہوئی ، ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں آج رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگا اور کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کا اسپیل زیادہ طویل نہیں ہوگا، یہ سلسلہ ایک سےڈیڑھ دن تک رہنے کاامکان ہے جبکہ تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، میرپورخاص اور حیدرآباد میں بارش کا سلسلہ 3 دن تک جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی درجہ حرارت38سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں موسلادھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے اور بارش کے باعث مختلف علاقے بجلی سے بھی محروم ہوگئے۔

    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔