Tag: met office

  • مون سون سسٹم کراچی میں موجود،  آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    مون سون سسٹم کراچی میں موجود، آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے‌ خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے، شہر میں 70 سے 80 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے اور بارش کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے ، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  نے کہا  ہے کہ  مون  سون سسٹم شہر کے جنوب مشرق میں موجود ہے، کراچی میں حبس اور مطلع ابرآلود ہے، کل بھی بارش ہوسکتی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شہر کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں زیادہ بارش ہوسکتی ہے اور مشرقی حصوں میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ کراچی میں اگلا مون سون اسپیل 15 جولائی کے بعدآنےکاامکان ہے۔

    سردارسرفراز نے کہا کہ کراچی میں مزید2دن وقفےوقفےسےبارش متوقع ہے، کراچی میں ہوئی بارش کوہیوی رین کہاجاسکتاہے، مزید60سے70ملی میٹربارش کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے اگلے اسپیل میں مزید بارش ہوسکتی ہے، مون سون کا سیزن تین ماہ کا ہوتا ہے ، سیزن کے آخری میں معلوم ہوگا کہ کتنی بارش ہوئی۔

    خیال رہے گذشتہ روز مون سون کی پہلی بارش نے کراچی کے نظام زندگی کو درہم برہم کردیا اور بارش کے بعد اب تک شہر میں جگہ جگہ پانی اورکچرے نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔

    سب سے زیادہ بارش صدرمیں تینتالیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی جبکہ پی اے ایف بیس فیصل پرچھبیس،ناظم آباد میں بائیس،پی اے ایف بیس مسرور پربارہ ملی میٹربارش ریکارڈ کی۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں! اتوار کی رات موسلادھار بارش، اربن فلڈ کا خطرہ

    کراچی والے تیار ہوجائیں! اتوار کی رات موسلادھار بارش، اربن فلڈ کا خطرہ

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں اتوار کی رات گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اربن فلڈ کا خطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اتوار کی رات گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا ہے اور کہا
    پیر ،منگل کو موسلادھار بارش سےکراچی،ٹھٹھہ،حیدرآباد،بدین میں اربن فلڈکاخطرہ ہے، تمام ادارے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    یاد رہے پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے کراچی، سکھر، شہید بے نظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن کے کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین اورحیدرآباد میں بارش متوقع ہے۔

    مراسلے میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مون سون کے موسم میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی، آسمانی بجلی گرنے کے امکانات، تباہی پھیلنے کا خدشہ

    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں میں تیز ہواوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے پہلے تمام احتیاطی تدابیروں پر عمل درآمد کرلیں۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے بارشوں کےحوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں اگلےہفتےسےمون سون بارشوں کےسلسلےکاآغازہوگا، 6 سے 8 جولائی کودرمیانے درجہ کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    ڈائریکٹرمیٹ کے مطابق رواں سال معمول سے10فیصدزیادہ بارشیں متوقع ہے، بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی ہونے کا امکان ہے۔

  • رواں سال مون سون کی بارشوں سے متعلق  بڑی پیش گوئی

    رواں سال مون سون کی بارشوں سے متعلق بڑی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں مون سون کی بارشیں معمول سے10فیصدزائد ہوں گی جبکہ سندھ میں بیس فیصد زائد ہوسکتی ہیں، اس دوران بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون میں 10 فیصدزیادہ   بارشوں کی پیش گوئی کردی اور کہا  سندھ اور کشمیر میں مون سون کی بارشیں معمول سے بیس فیصد زائد ہوسکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں جولائی تا ستمبر اب تک معمول کی بارشیں ایک سو چالیس ملی میٹر ریکارڈکی گئی ہیں، مون سون بارشوں سے ملک کے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہوسکتی ہے جبکہ  بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔

    دوسری جانب ملک میں آج بھی کہیں ہلکی توکہیں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیا ت نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں کراچی ،سکھر،ژوب ،بارکھان ،موسی خیل، لاہور،راولپنڈی ،اسلام آباد ،پشاور سمیت کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات میں جمعہ سے اتوار کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد سمیت سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال اور اوکاڑہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

  • کراچی میں آج رات اورکل صبح بوندا باندی کا امکان

    کراچی میں آج رات اورکل صبح بوندا باندی کا امکان

    کراچی : محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات اورکل صبح بونداباندی کاامکان ہے ، آج دن بھرمطلع ابرآلودرہےگا،درجہ حرارت 34سے36ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارشوں کے نئے سسٹم کے باعث ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات اورکل صبح بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں اضافہ ہوگا اور دن بھرمطلع ابرآلودرہےگا، شہر کا درجہ حرارت34سے36ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کاامکان ہے۔

    کراچی میں موجودہ درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے جبکہ مغربی سمت سے ہوائیں 13 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    دوسری جانب راولپنڈی اوراسلام آبادسمیت گردونواح میں موسلادھاربارش نے جل تھل ایک کردیا ، نکاسی آب کےلیےواساکی ٹیمیں ہیوی مشینری کے ساتھ متحرک ہیں۔

    ڈیرہ بگٹی میں بیکڑ اور گردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی ، جس کے باعث بھرگڑی برساتی نالہ میں مسافروین بہہ گئی اور 3افرادڈوب گئے ، سیلابی ریلے میں بہہ جانیوالے 2 افرادکوبچالیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

  • آج سے 2 جون تک طوفانی بارشوں  کی پیشگوئی

    آج سے 2 جون تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے چاروں صوبوں میں آج شب سے چھ روز تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، اس سلسلے میں تمام صوبائی محکمہ جات،این ایچ اے،ایف ڈبلیو او،دیگراداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ، جس کے باعث ملک بھر میں جمعرات سے منگل2جون تک طوفانی بارشوں کے ساتھ گردآلود ہواؤں کا امکان ہے جبکہ موسم ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے جمعرات سے منگل کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور،اٹک جہلم،چکوال،میانوالی سمیت کئی شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان،ملتان،رحیم یارخان اور بہاولپورمیں بھی بارش ہوگی۔

    آزادکشمیرخیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد، شہید بینظیرآباد،میرپورخاص،بدین اور حیدرآباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل رنگ جمائیں گے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد اکیاون، جیکب آباد، موہنجوداڑو، دادو، لاڑکانہ میں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اس سلسلے میں تمام صوبائی محکمہ جات،این ایچ اے،ایف ڈبلیو او،دیگراداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ہنگامی حالت کےدوران اسٹاف کی موجودگی یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہنگامی صورتحال کی رپورٹ دن میں2بار این ڈی ایم اےکوارسال کی جائے۔

    پی ڈی ایم اےنے بھی ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کردی ہے ، بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کواقدامات کی ہدایات بھی دی گئی اور ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122، متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  • پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی ؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی ؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 23مئی کو نظر نہ آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر 25 مئی پیرکو ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہیں ، نئے چاند کی پیدائش 22 مئی28رمضان کو ہوگی ، پاکستان میں رات 10بجکر 39منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر25مئی پیرکوہونےکاامکان ہے، فیصلہ23مئی کوہونیوالےرویت ہلال کمیٹی کےاجلاس میں ہوگا۔

    یاد رہے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی باروزارت سائنس کورویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹرطارق مسعود بطورٹیکنیکل ایکسپرٹ رویت ہلال کمیٹی کا حصہ تھے۔

    وزارت سائنس نے رمضان کا چاند نظر آنے سے متعلق تصاویر جاری کی تھیں ، تصاویر میں 23 اپریل کو پشاور میں مغربی افق پر چاند کے مقام کی نشاندہی دی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کیا جس کے مطابق امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل جبکہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

  • روزے دار تیار ہوجائیں ! محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

    روزے دار تیار ہوجائیں ! محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 5سے8مئی تک ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی ، اس دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک چھو سکتا ہے اور سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبر دار کیا ہے کہ 5 سے 8مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ہے ، ہیٹ ویو میں پارہ 40سے42ڈگری تک چھو سکتا ہے، اس دوران ہواجنوب اور مغربی جنوب کی سمت سے چلے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری رہنےکاامکان ہے، مغربی سمت سے ہوا22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد ہے۔

    چیف میٹ سردارسرفراز نے کہا کہ 4 مئی تک گرج چمک کیساتھ بارش برسانےوالاسسٹم موجودہوگا، اس سسٹم کےباعث 4مئی تک سمندری ہوائیں بحال رہیں گی، سسٹم کے بعد پورے ملک میں خشک موسم اپنا اثر دکھائے گا۔

    سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی اور بلوچستان کےریگستانی علاقوں سےگرم ہوائیں چلیں گی۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا، لیکن چند ایک مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی ،کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • بدھ سے جمعہ کے دوران بارشوں کا نیا الرٹ جاری

    بدھ سے جمعہ کے دوران بارشوں کا نیا الرٹ جاری

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک میں بدھ سے جمعہ کے دوران بارشوں کا نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے سندھ کے کچھ علاقوں میں گندم کی کٹائی متاثر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں بدھ سے جمعہ کے دوران بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا اور کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ تیزہوائیں چلنے اور ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سسٹم ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگیا ہے ، یہ نظام ملک بھر میں بارشوں کا باعث بنے گا، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ آج کہیں ژالہ باری اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بدھ سے جمعہ کے درمیان تیز بارش کا امکان ہے جبکہ کے پی، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنادی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کی شام سے جمعرات تک کوئٹہ، ژوب، پشین، ہرنائی، قلعہ عبد اللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، پنجگور، زیارت، قلات اور مستونگ میں بارش ہوگی جبکہ بارشوں سے سندھ کے کچھ علاقوں میں گندم کی کٹائی متاثر ہوگی ۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بارشوں کا نیا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث بعض اضلاع میں فلیش فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ، تیز بارش، برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر پیشگی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنادی

    محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنادی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنادی اور کہا منگل اور بدھ کوجنوبی پنجاب میں بارشیں ہوں گی، بارشوں کا پانی گندم کی فصل کے لیے مفید ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں نئے بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کل سے براستہ بلوچستان پاکستان میں مغربی ہواؤں کانظام داخل ہوگا اور یہ نظام ملک بھر میں بارشوں کا باعث بنے گا۔

    محکمہ موسمیات نے کہا منگل اور بدھ کوجنوبی پنجاب میں بارشیں ہوں گی، لاہور میں بدھ کو بارش کا امکان ہے ، جو 3دن جاری رہے گی ، بالائی پنجاب ،کے پی ، گلگت بلستان ، آزاد کشمیر میں بھی بارشیں متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سےمیدانی علاقوں میں سردی اورپہاڑی علاقوں میں برف باری کاامکان ہے، بارشوں کا پانی گندم کی فصل کے لیے مفید ہوگا جبکہ گندم کی فصل کو ژالہ باری ، آندھی اور طوفان سےنقصان کا خدشہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں کے پانی کے باعث کسان کو بچت ہوئی ، سندھ میں گندم کو نقصان ہو سکتا ہے جبکہ گنے کی کاشت اور آلو کی کھدائی بارش کے باعث متاثر ہوگی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی،کوئٹہ،لاہور،راولپنڈی،اسلام آباد،پشاور سمیت ملک کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے سمیت گرج چمک کیساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

  • کراچی میں کل بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی میں کل بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کل کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی ہے اور کہا مغربی ہواؤں کانظام بدھ سےہفتےتک بالائی اوروسطی حصےمیں بارش کا سبب بن سکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مغربی نظام کے زیر اثر  کراچی کے  مختلف علاقوں میں کل بوندا باندی اور ہلکی بارش کاامکان ہے جبکہ   آئندہ 24گھنٹےکے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کانظام بدھ سےہفتےتک بالائی اوروسطی حصےمیں بارش کاسبب بن سکتاہے۔

    دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش نے جل تھل کردیا، محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان  اورکشمیر میں بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    کوئٹہ ، زوب ، پشین، زیارت اور دیگر حصوں میں بارش اورگرد آلود آندھی چلنےکاامکان ہے جبکہ سوات، شانگلہ ، پشاور اور دیگر حصوں میں تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق آج ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  خیبر پختو نخوا، اسلا م آباد، پنجاب،بلو چستا ن کے شمالی علاقوں اور کشمیر میں
    گرج چمک اور تیز ہو اؤں کے سا تھ بارش کی توقع ہے۔

    ملک کے زیریں شہروں ، کراچی، لاہور، ملتان ، فیصل آباد میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ سندھ کے شہرسکھر اور دیگر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔