Tag: met office

  • کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا  ، محکمہ موسمیات

    کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا ، محکمہ موسمیات

    کراچی : محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا ہے، کراچی میں جزوی بادل ہوں گےاور گرمی رہے گی اور ہوامیں نمی کا تناسب بڑھ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی میٹ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والا سسٹم ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد موسم معمول پر آجائے گا، صبح سے کراچی میں جزوی بادل ہوں گےاور گرمی رہے گی اور بارش کا سسٹم ختم ہونے کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران بوندا باندی کاامکان ہے۔

    شہر کا موجوہ درجہ حرارت  30 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے جبکہ ہوا35  کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم مرطوب رہےگا اور آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 31ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کراچی میں دو روز  کی جاری بارش سے سڑکیں ندی نالےبن گئے، نالے اورڈیم ابل پڑے ،مسلسل تیز بارش کے بعد بارش کا پانی سیلاب کی صورت اختیار کرگیا، ایم نائن موٹر وے پر پانی آنے سے حیدرآباد سے کراچی کی ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی،نشیبی علاقےاورسپرہائی وےکےاطراف دیہات بھی ڈوب گئے۔

    دو روز کے دوران کرنٹ لگنے سے 17  افراد جاں بحق ہوئے۔

    واضح رہے کہ  کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، دادو، نواب شاہ، ٹندو جام اور تھر سمیت اندرون سندھ میں مون سون کے بادل جم کر برسے ہیں، سب سے زیادہ بارش ٹھٹھہ میں 190 ملی میٹر ہوئی، حیدر آباد کی سڑکیں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں 27اور28 جولائی کو تیز بارش  کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں 27اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 27اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ آج شام بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے  گرمی اور حبس سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے 27اور28 جولائی کو تیز بارش کی پیش گوئی کردی اور کہا آج شہر میں حبس کی صورتحال رہے گی جبکہ شام میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوامیں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے جبکہ ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ژوب، قلات، مکران، میرپور خاص، حیدر آباد، سکھر ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، کوہاٹ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں 2 ملی میٹر بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم

    گذشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا تھا ، تاہم بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

    ذرایع کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی پیپری ون بلوچ سرکٹ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی تھی ، جس سے 365فیڈرٹرپ کرنے سے شہرکا ستر فیصد علاقہ اندھیرا میں ڈوب گیا تھا۔

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرفی بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، سرگودھا، روالپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح اسلام آباد میں 25 ڈگری، لاہوراور کراچی میں 30، پشاور 24، کوئٹہ 23 گلگت 18، مری 15، اور مظفرآباد میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    آئندہ 36 گھنٹوں میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کا خطرہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کے ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے بحیرہ عرب میں موجود ڈیپریشن کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پرسسٹم شمال اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ موجودہ صورت حال میں اس سسٹم سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

  • آئندہ 36گھنٹوں میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کا خطرہ

    آئندہ 36گھنٹوں میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کا خطرہ

    کراچی : بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا شدید دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے ، ہوا کا شدید دباؤ کراچی کےجنوب میں 1500 کلومیٹردورہے، ابتدائی طور پر طوفان کی سمت شمال مشرق میں بھارتی ساحلی پٹی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے بحیرہ عرب جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤشدت اختیار کرگیا ہے اور آئندہ 36گھنٹےمیں ہوا کا شدید  دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

    ہوا کا شدید دباؤ کراچی کے جنوب میں1500کلومیٹردور ہے جبکہ ابتدائی طورپرطوفان کی سمت شمال مشرق میں بھارتی ساحلی پٹی ہوگی۔

    محکمہ موسمیات نے تمام صورتحال پرنظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی ممکنہ خطرے سے پہلے آگاہ کردیا جائے گا۔

    مکنہ طوفان سے بچنےکے لیے ساحلی پٹیوں میں رہنے والے ماہی گیر اور شہری بھی احتیاطی تدابیر کااختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تمام متعلقہ اداروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    پاکستان کی ساحلی پٹی پر طوفان کا کوئی خطرہ نہیں

    چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق پاکستان کی ساحلی پٹی پر طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ، طوفان ابھی بحیرہ عرب میں موجود ہے اور کراچی کے جنوب سے 1500 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، 36 گھنٹے بعد طوفان کے حوالے سےدرست پیشگوئی کی جاسکے گی ۔

    عبدالرشید کا کہنا ہے گرمی مئی اور جون میں ہر سال اس طرح ہی ہوتی ہے۔ جون کے لحاظ سے درجہ حرارت عموما 36 سے 37 ہی رہتا ہے۔رواں سال ہوا میں نمی کا تناسب ذیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

    دوسری جانب شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے ، کراچی میں آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تیکارڈ کیا جاسکتا ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے جبکہ 14 کلو میٹر کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی ، بہاولپور،جھنگ، جہلم سمیت کئی شہروں میں پارہ چالیس کا ہندسہ عبور کر گیا۔

    سکھر،شہیدبینظیرآباد، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد،موہنجوداڑو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی گرمی غضب ڈھا رہی ہے، معمولات زندگی شدید متاثر ہیں جبکہ تربت، سبی، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں بھی شدید گرمی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے شدیدگرمی میں باہرنکلناضروری ہوتو سرڈھانپ کرنکلیں، پانی کااستعمال بڑھادیں۔

  • محکمہ موسمیات نے آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا

    محکمہ موسمیات نے آج شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آج شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کردئیے اور کہا چانددیکھنےکےدوران آج ملک بھرمیں موسم ابر آلود رہے گا،کل 3بج کر2 منٹ پر چاند کی پیدائش شروع ہوگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی محکمہ موسمیات نے آج منگل کو شوال کا چاند نظرآنے کا قوی امکان ظاہرکرتے ہوئے کہا ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش پیر دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہو چکی ہے، 7 بج کر 19 منٹ پر سورج غروب ہوگا اور چاند کی عمر 28 گھنٹے 42 منٹ ہوگی۔

    خیال رہے عید الفطرکاچانددیکھنےکیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پرعید الفطرکاچاند نظرآنےیانہ آنےکااعلان کرے گی۔

    مزید پڑھیں : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    یاد رہے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا تھاآج آخری روزہ ہے ،  3بج کر دو منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگئی ہے،  لوگ کل چاند دیکھ کر تسلی کرسکتے ہیں، کراچی اورگوادر کی ساحلی پٹی پر بغیر دوربین کے بھی عید کا چاند دیکھا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا میٹ کی 66سائٹس رویت ہلال کےلیےکھولی جائیں گی، کچھ سائٹس انتہائی جدید کچھ بنیادی ہیں ، یقینی بنائیں گےعوام خود چاند دیکھیں  ، عوام چندلوگوں کے بجائے ٹیکنالوجی پر اعتماد کریں۔

  • کراچی میں ہیٹ ویوکا خطرہ ٹل گیا

    کراچی میں ہیٹ ویوکا خطرہ ٹل گیا

    کراچی : شہر قائد میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا، درجہ حرارت میں بہتری اور سمندری ہوائیں چلیں گی، تاہم اتوار کو پارہ 38 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کا خدشہ بھی ٹل گیا ہے، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہرکے اوپرہائی پریشرایریا موجود نہیں جس سے اب شہرمیں گرمی کی لہر درمیانے درجے کی ہوسکتی ہے۔

    شہر قائد میں ہیٹ ویو کی شدت میں کمی آگئی ہے تاہم اتوار پارہ 38سے 40ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ اور 27 مئی تک درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی والے تیار ہوجائیں، ایک بارپھر ہیٹ ویو الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی علاقوں سے ہوائیں28 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3روز ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی تھی،جس کے تحت 25 سے 27 مئی تک شدید گرمی پڑنا تھی، ہفتے سے پیرکے درمیان درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا تھا۔

    دوسری جانب طبی ماہرین نے کہا ہے شدید گرمی کے اثرات سے بچنے کیلئے شہری دن کے اوقات خصوصی طورپرصبح 11سے سہ پہر3 بجے کے درمیان باہرنہ نکلیں، اپنا سرگیلے کپڑے سے ڈھانپیں ،روزے دار حضرات سحر و افطار میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں، ایک بارپھر ہیٹ ویو الرٹ جاری

    کراچی والے تیار ہوجائیں، ایک بارپھر ہیٹ ویو الرٹ جاری

    کراچی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں 25 سے 27 مئی تک شدید گرمی پڑے گی اور درجہ حرارت41ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائدمیں گرمی ایک بارپھرزوردکھانےکوتیارہے ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بارپھرہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا اور کہا 25 سے27مئی تک موسم شدیدگرم رہےگا، درجہ حرارت41ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے۔

    کراچی میں گرمی کی لہرکی شدت اس ہفتےاوراتوارکوسب سےزیادہ ہوگی اور ہفتے اور اتوار کو درجہ حرارت 40سے اوپر جاسکتا ہے، اس دوران سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس زیادہ محسوس کئےجانے کاامکان ہے۔

    کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ، ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے جبکہ 26 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ،قلات،لاہور ،فیصل آباد،راولپنڈی،اسلام آباد،پشاور میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ باش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کراچی سمیت ملک کےدیگرحصوں میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل مزید برسیں گےمالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ،پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بادل رنگ جمائیں گے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں پورا ہفتے موسم کیسا رہے گا ؟ 

    گذشتہ روز محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کراچی میں پوراہفتہ موسم گرم اورمرطوب رہےگا اور درجہ حرارت چھتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ عبدلرشید نے کہا تھا کہ مئی کا پورا مہینہ اسی طرح گرم رہے گا، فلحال رمضان میں ہیٹ ویو کا کوئی بھی امکان نہیں جبکہ 15 جون سے موسم میں تبدیلی آئے گی۔

  • عیدالفطر 5 جون کو ہوگی، محکمہ موسمیات  کی پیشگوئی

    عیدالفطر 5 جون کو ہوگی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شوال کاچاند 29 رمضان کونظرآنےکاقوی امکان ہے اور عیدالفطر5جون کوہوگی، پورے ملک میں4جون کو چاند کی رویت ممکن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شوال کاچاندنظرآنےسےمتعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شوال کاچاند 4 جون 29 رمضان کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے بعد عیدالفطر   بروز بدھ 5جون کو ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شوال کے چاندکی پیدائش پیر3جون کودوپہر3بجکر2منٹ پرہوگی، 3 جون کوغروب آفتاب کےوقت چاندکی عمر4گھنٹے16منٹ ہوگی جبکہ 4 جون کوغروب آفتاب پرچاندکی عمر28 گھنٹےاور16منٹ ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 4 جون کو چاندغروب آفتاب کےایک گھنٹےبعدتک افق پرموجود رہے گا ، پورے ملک میں4جون کو چاند کی رویت ممکن ہے۔

    مزید پڑھیں : شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے، فوادچوہدری

    یاد رہے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ہے، وزارت سائنس،اسپارکو، محکمہ موسمیات کےماہرین نے قمری کیلنڈر تیار کیا گیا ہے۔

    قمری کیلنڈر کے مطابق امسال 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے ، عید الفطر 5 جون ہوگی، انہوں نے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی۔

  • کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

    کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش برسانے والاسسٹم پاکستان میں موجود ہے تاہم کراچی میں بارش کاکوئی امکان نہیں، کراچی میں ہواؤں کی رفتارمیں تیزی کاامکان ہے اور اپریل کے آخر تک گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے ایران میں بننےوالابارش کانظام فی الحال بلوچستان ،پنچاب اور کے پی میں موجود ہے، بارش کانظام کراچی سمیت سندھ سے نکل چکاہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا راچی میں بارش کاکوئی امکان نہیں ، موسم جزوی طورپرابرآلودرہےگا جبکہ ہواؤں کی رفتارمیں تیزی کاامکان ہے، چنددنوں میں موسم پھرسےگرمی کی جانب لوٹ جائے گا اور اپریل کےآخرتک گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

    اپریل کےآخرتک گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے

    ڈائریکٹر موسمیات کا کہنا تھا کراچی میں 18 سے 20 ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، شام تک ہواکی رفتار کم ہونا شروع ہوجائے گی۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب 56 فیصد ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اورسیلاب سےنظام زندگی درہم برہم ہوگئی ، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی ۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بارش سےگرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

    سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے ، لاڑکانہ , سکھر ، نوشہرو فیروز سمیت دیگر شہروں میں بارش سےگرمی کازورٹوٹ گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، کوئٹہ، ژوب، سکھر، لاڑکانہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

  • ملک میں جمعے سے بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگا

    ملک میں جمعے سے بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگا

    کراچی : آج اور کل ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، ملک میں بارش برسانے والا سسٹم 15 فروری کو ملک میں داخل ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق چار پانچ روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے 15اور16فروری کو مغرب کی جانب سے کم ہواوں کے دباو کا سلسلہ پاکستان داخل ہوگا جو بادل برسانے کا باعث بنے گا اورموسم دوبارہ سرد ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    آج ریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات کےدرجہ حرارت:استور منفی 12، کالام، اسکردو منفی 11، بگروٹ منفی 08،گوپس منفی 06، مالم جبہ، ہنزہ، دیر، راولاکوٹ منفی 04،مری ، دروش،کاکول ،میر کھانی،منفی 03، چترال منفی 02، پارہ چنار،کوئٹہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

    زرعی مشورے

    موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر کسان حضرات سےگزارش ہے کہ مندرجہ ذیل مشوروں کو مدنظر رکھیں۔

    فصل ربیع خاص طور پر گندم اکثر زیریں اور وسطی علاقوں میں اپنے اہم مرحلوں میں داخل ہو چکی ہیں – لہذا کھیتوں میں نمودار ہو نیوالی جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنانیں اور حسب ضرورت آبپاشی کریں۔

    اپنی نرسریوں / سبزیوں وغیرہ کو شدید سردی / کورے وغیرہ سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کریں۔