Tag: met office

  • ملک بھرمیں بارش کے نئے سلسلے کا آج سے آغازہوگا

    ملک بھرمیں بارش کے نئے سلسلے کا آج سے آغازہوگا

    کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام سے ملک میں مغربی ہواؤں کا کم دباؤ داخل ہوگا اور ملک بھر میں بارش کے نئے سلسلے کا آج سے آغاز ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، مردان، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ژوب، لاہور، اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، سوات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کی پیش گوئی ہے۔

    دوسری جانب شہر قائد میں آج بادل چھائے رہیں گے، اس کے کراچی سمیت سندھ بھرمیں 2 روز تک بوند اباندی کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز گلگت، استور، نگر، غذر، ہنزہ اور بلتستان ڈویژن میں ہونے والی برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کی وجہ سے ضلع نگر میں شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ استور شاہراہ بھی برف باری کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہوگئی تھی۔

  • محکمہ موسمیات کی ملک کےبیشترعلاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی ملک کےبیشترعلاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے جس سے ملک بھر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش جبکہ چترال، گلگت بلتستان، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان، سندھ میں چند مقامات پر جبکہ خیبرپختونخواہ، پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان، بھاولنگر، سکھر اور بالائی سندھ میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کراچی میں کل شدید گرمی پڑے گی ، محکمہ موسمیات

    کراچی میں کل شدید گرمی پڑے گی ، محکمہ موسمیات

    کراچی : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں کل شدید گرمی پڑے گی اور درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کل شدید گرمی کاسامنا کرنا پڑے گا، شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود اور گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، منگل تک درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

    آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے کراچی میں بارشوں کے نئے سسٹم کا آغاز ہوگا ، نئے سسٹم کے تحت تین روز تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، موسلادھار بارشوں کے بعد سمندری طوفان تو نہیں مگر اربن فلڈ کا خطرہ ضرور ہے۔

    کراچی میں عیدالاضحی کے روزمطلع ابرآلود رہنےکے ساتھ بعض علاقوں میں ہلکی بونداباندی کابھی امکان ہے

    سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے، بدھ سے جمعے تک ٹھٹہ، بدین سجاول مٹھی تھرپارکر اور نوابشاہ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

    دوسری جانب آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا، محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی جی خان، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک سے دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا : لوئر دیر 12، پنجاب: لاہور (ائر پورٹ07 ، پی بی او 04)،گوجرانوالہ 05، بہاولپور ائر پورٹ 03، گلگت بلتستان: بگروٹ میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی44، تربت 43 اور دالبندین میں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے پیر کے دوران کراچی ، میررپورخاص، حیدرآباد میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اتوار سے منگل کے دوران بلوچستان(ژوب،سبی، نصیرآباد، قلات اور مکران ڈویژن)میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان ہے جب کہ بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

    کراچی میں مون سون کی بارش کےپیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، گزشتہ بارش کی گندگی تاحال موجود ہے جبکہ نالوں کی صفائی بھی نہ ہوسکی ، جس کے باعث برساتی کے نالوں کےاطراف آبادی کے مکین گندگی سے پریشان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں دوسرا جبکہ پاکستان بھرمیں تیسرا سسٹم ہے تاہم پچھلے سسٹم کے مقابلے میں موجود سسٹم کا حجم کم ہے، پیر کے بعد سسٹم کمزور پڑجائے گا مگر شہر قائد کا مطلع مزید کئی روز تک ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں رات سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    شدید بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے بدھ کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے، شدید بارش کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    سکھر ، لاڑکانہ ،شہید بے نظیر آباد،ڈی جی خان،مالاکنڈ،ہزارہ ،پشاور ،لاہور، گوجرانوالہ،راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد،فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے باعث مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شوال کا چاند25جون بروز اتوار کو نظرآنے کا امکان، محکمہ موسمیات

    شوال کا چاند25جون بروز اتوار کو نظرآنے کا امکان، محکمہ موسمیات

    کراچی : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ چھوٹی عید 26 جون کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہپاکستان میں شوال کا چاند پچیس جون بروز اتوار نظر آنے کے واضح امکانات ہیں ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے ۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند چوبیس جون کی صبح سات بج کر اکتیس منٹ پر پیدا ہوجائے گا، چاند کی عمر پچیس جون کو غروب آفتاب کے وقت چھتیس گھنٹے سے زائد ہوگی جو کہ روئت کے لئے کافی ہے۔

    سائنسی ڈیٹا کے مطابق بھی پچیس جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہونے کے باعث میٹھی عید کا چاند واضح دکھائی دے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں جمعے کو بارش اور سردی کی لہر مزید 2 سے 3روز جاری رہنے کا امکان

    کراچی میں جمعے کو بارش اور سردی کی لہر مزید 2 سے 3روز جاری رہنے کا امکان

    کراچی : ملک میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد سردی کی شدید لہر برقرار ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلےدوسے تین روز شدید سردی کی لہر بر قرار رہے گی جبکہ جمعے کو کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے۔

    بالائی علاقے ہو یا میدانی شدید سردی کی لہر نے شہریوں کی قلفی جما دی، بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم چکا ہے مگر ٹھنڈ نے ہر چیز جما دی ہے ، بنوں میں فصلوں پر اوس گرتے ہی جم گئی جبکہ شدید سردی نے شہریوں کو گھروں تک محصور کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، ٹھٹہ، حب اورگڈانی سمیت سندھ اوربلوچستان کے بعض ساحلی علاقے نچلی سطح کے بادلوں سے گھرے ہوئے ہیں جوکہ جمعے تک ہلکی بارش کا باعث بن سکتے ہیں، بارش کی صورت میں کراچی کا درجہ حرارت 2 سے 3 سینٹی گریڈ تک کم ہوسکتا ہے تاہم اس سے شہرمیں چھائی گرد وغبارکی فضا اورموسمی بیماریوں سے چھٹکارہ مل جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید دو روز جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ چند روز میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں کورا پڑنے کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

    کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی آٹھ،اسلام آباد صفر،پشاور دو،لاہور تین اور کراچی میں نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں کل شدید گرمی کا امکان، ریڈ الرٹ جاری

    کراچی میں کل شدید گرمی کا امکان، ریڈ الرٹ جاری

    کراچی: شہر ِقائد میں ایک بار پھرگرمی کی شدید لہرآنے کا امکان ہے، متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محمکہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں آئندہ روز درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا کے بالائی علاقے اورکشمیرمیں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

    میٹ آفس کے جاری کردی اعدادوشمار کے مطابق آج ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سےزیادہ درجہ حرارت تربت میں45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی، رحیم یار خان، لسبیلا42، نورپورتھل،کوٹ ادو اور بہاولپور میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر کے مہینے کراچی میں اکثر شدید گرم رہتے ہیں اور گرمی کی متوقع شدید لہر کے پیشِ نظرتمام متعلقہ اداروں کو ریڈالرٹ جاری کردیا ہے۔

    اس موقع پر ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدید لہر میں بچے اور بزرگ بلا ضرورت گھر سے باہرنکلنے سے اجتناب کریں اور اگر مجبوراً نکلنا ہو تو سراورچہرہ ڈھانپ کرنکلیں۔

  • عوام بجلی کی قلت سے بچنے کے لئے اے سی بند رکھیں

    عوام بجلی کی قلت سے بچنے کے لئے اے سی بند رکھیں

    اسلام آباد: وزارتِ بجلی و پانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دو دن تک اے سی بند رکھیں تاکہ شارٹ فال پرقابو پایا جاسکے۔

    محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ بالخصوص آئندہ 24 گھنٹوں میں پاکستان، ایران،افغانستان میں آسمان صاف اورموسم خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں اتوار کے روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات اس پیشن گوئی کی پیش بندی کے لئے وزارتِ پانی و بجلی نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بچنے کے لئے اے سی کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے سی کے حد سے زیادہ استعمال سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے خصوصاً سحر، افطار اورتروایح کے اوقات میں طلب بے پناہ بڑھ جاتی ہے۔

  • کراچی میں آج پھرشدید گرمی ہوگی

    کراچی میں آج پھرشدید گرمی ہوگی

    کراچی: محکمۂ موسمیات نے آج درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس ڈگری تک رہنے کی پیشن گوئی کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اتوارکا دن کراچی کے شہریوں کے لئے ایک انتہائی سخت گرم دن ہوگا اور درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک
    جاسکتا ہے۔

    کراچی میں مطلع آبرآلود ہے لیکن بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے بیشترعلاقوں میں آج پھرسے گرمی کی نئی لہراٹھے گی جس سے گرمی کی شدت مزید اضافہ میں ہوگا۔

    سندھ اوربلوچستان میں جہاں گرمی کا راج ہوگا وہیں مالاکنڈ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 10 دنوں سے جاری گرمی کی شدید لہرمیں اب تک سندھ بھرمیں 1100 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جن میں سے 1050 کے لگ بھگ صرف کراچی میں ہوئی ہیں۔

  • کل چاند نظرآنے کے واضح امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

    کل چاند نظرآنے کے واضح امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل مطلع صاف ہونے کے سبب پاکستان میں چاند نظرآنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ بدھ کے روز مطلع صاف ہونے کے سبب رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دیکھے جانے کا دورانیہ غروبِ آفتاب کے وقت 38 منٹ ہوتا ہے اوربدھ کے روز اس وقت ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع صاف ہوگا۔

    رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں کل کراچی میں مرکزی اجلاس طلب کرے گی جب کہ رویت ہلال کی صوبائی کمیٹیاں بھی اجلاس کریں گی اورملک بھرسے اطلاعات طلب کریں گی۔

    چاند نظرآنے یا ناآنے کا فیصلہ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھرسے موصول ہونے والے شواہد کی بناء پرفیصلہ کرے گی۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ بروز جمعرات ہوگا جب کہ رویت نا ہونے کی صورت میں پہلا روزہ جمعے کوہوگا۔