Tag: meta AI

  • میٹا اے آئی استعمال کرنے والوں کی تعداد کتنی ہے؟ حیران کُن انکشاف

    میٹا اے آئی استعمال کرنے والوں کی تعداد کتنی ہے؟ حیران کُن انکشاف

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنی کمپنی کی پہلی خود مختار میٹا اے آئی اسسٹنٹ ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کمپنی کی سالانہ شیئر ہولڈر میٹنگ میں مارک زکربرگ نے بتایا کہ میٹا اے آئی اسسٹنٹ ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اس سال کمپنی کی توجہ میٹا کے اے آئی ایپ کے تجربے کو صارفین کے لیے مزید بہتر بنانا ہے۔ مستقبل میں میٹا اے آئی کو زیادہ استعمال کرنے کے لیے بامعاوضہ سبسکرپشن سروس بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ میٹا نے رواں سال اپریل میں اپنی نئی اے آئی اسسٹنٹ ایپ متعارف کروائی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یورپی یونین کی جانب سے امریکی ٹیک کمپنی میٹا اور ایپل پر 800 ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

    میٹا اور ایپل پر جرمانہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا تھا۔ بگ ٹیک فرموں کی طاقت پر لگام ڈالنے کیلئے نئے ضابطے کے تحت پہلی بار جرمانہ کیا گیا تھا۔

    یورپی یونین نے ایپل اور میٹا کو مغربی بلاک کے تاریخی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (DMA) کی خلاف ورزی کرنے پر مشترکہ 700 ملین یورو (تقریباً 800 ملین ڈالر) کا جرمانہ کیا گیا۔

    آئی فون صارفین کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی

    ایپل کو اس بات پر پابندی لگانے کے لیے 500 ملین یورو ($570m) جرمانے کا سامنا کرنا پڑا جس سے ایپ ڈویلپرز متبادل فروخت اور پیشکشوں کے بارے میں صارفین کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔

  • اب آپ اپنی پسندیدہ شخصیت کی آواز کے ساتھ چیٹ کرسکیں گے!!!

    اب آپ اپنی پسندیدہ شخصیت کی آواز کے ساتھ چیٹ کرسکیں گے!!!

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میٹا اے آئی وائس فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ شخصیات کی آوازوں کے ساتھ چیٹ کرسکیں گے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میٹا اے آئی وائس موڈ پر کام کر رہا ہے، جہاں صارفین اپنی بات چیت میں برطانوی اور امریکی لہجوں سمیت متعدد خاص آوازوں میں سے انتخاب کریں گے۔

    واٹس ایپ میٹا اے آئی وائس اپ ڈیٹ میں چار معروف عوامی شخصیات کی آوازیں شامل کی جائیں گی، تاہم ابھی ان شخصیات کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

    واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے تازہ ترین بیٹا ورژن 2.24.19.32 پر کام کر رہا ہے۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس فیچر میں تین مختلف برطانوی آوازیں اور دو امریکی آوازیں شامل ہوں گی، جن کی پچز اور ٹونز مختلف ہوں گی تاکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق انتخاب کر سکیں۔

    مثال کے طور پر جو صارفین برطانوی لہجے کو پسند کرتے ہیں، وہ ان ہی آوازوں میں سے ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں، جبکہ امریکی لہجہ پسند کرنے والے صارفین کے پاس دو آپشن ہوں گے۔

    آوازوں کی ایک وسیع رینج پیش میں سے صارفین اپنی ترجیحات کے مطابق سب سے زیادہ موزوں آواز کا انتخاب کر سکتے ہیں، چاہے وہ متعلقہ لہجے کے ساتھ آواز ہو، کوئی ایسا لہجہ جو انہیں تحریک دیتا ہو، یا ایسی آواز جو انہیں ایک قابل ذکر شخصیت کی یاد دلاتی ہو۔

    فی الحال یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے، اس لیے اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ فیچر کے پہلے ورژن میں برطانوی اور امریکی لہجوں کے علاوہ کوئی تیسری زبان بھی شامل ہو۔