Tag: Meteorological Dep

  • محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی

    محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور اس کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا انتباہ جاری کردیا،شہریوں سے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کا کہا ہے کہ اسلام آباد اور مضافات میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد کے شہری ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    دوسری جانب راولپنڈی اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی، بارش کے ساتھ ہی بیشترعلاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق روات، مندرہ، جاتلی، کلرسیداں اور کہوٹہ کے علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ بارش سے پیدا صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہیوی مشینری اور عملہ مختلف علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید سردی کی پیشگوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید سردی کی پیشگوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کے حوالے سے پیشگوئی کردی، نیا سال اپنے ساتھ سخت سردی کی نئی لہر لائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 4جنوری سے کراچی میں سردی میں اضافے کا امکان ہے جبکہ شہر قائد کا درجہ حرارت ایک ہندسے میں جانے کا بھی اشارہ دیا ہے۔

    اس کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، ساتھ ہی کشمیر،گلگت بلتستان میں شدید سردی اور برفباری ہوسکتی ہے۔

    کراچی میں سردی

    رپورٹ کے مطابق چترال، دیر، سوات میں برفباری متوقع ہے، کوئٹہ بارکھان میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے،کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

    علاوہ ازیں چمن سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں بارش کے ساتھ ہی سردی میں بھی اضافہ ہوگیا لوگ گھروں سے باہر نہ نکلنے پر مجبور ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے زیر اثر لاہور سمیت پنجاب میں جمعرات سے بارش، آزاد کشمیر میں برف باری متوقع ہے۔

    خیبر پختونخوا، پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے ساتھ اسموگ کا صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جبکہ تھرپارکر سندھ میں شدید سردی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگئی ہیں جو 4 جنوری تک صوبے میں موجود رہیں گی۔