Tag: meteorological-department

  • ملک میں گرمی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا

    ملک میں گرمی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی شدید لہر کو دیکھتے ہوئے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا، آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 اپریل سے ہوا کا زیادہ دباؤ اثر انداز ہوگا، پیر سے ملک کے جنوبی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر ہونگے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت 6 سے 8 سینٹی گریڈ زیادہ رہنےکا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر 13 سے 18 اپریل تک رہے گی، گرمی کی لہر کے باعث آندھی اور جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

    دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں 19 یا 20 اپریل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔

    جواد میمن نے بتایا کہ جنوبی علاقوں میں مون سون میں زائد بارشوں کی پیشگوئی ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-weather-prediction-for-2-days/

  • محکمہ موسمیات ڈی جی کے بغیر کام کرنے پر مجبور، کارکردگی متاثر، لابنگ کا انکشاف

    محکمہ موسمیات ڈی جی کے بغیر کام کرنے پر مجبور، کارکردگی متاثر، لابنگ کا انکشاف

    کراچی: محکمہ موسمیات پاکستان ڈائریکٹر جنرل کے بغیر کے کام کرنے پر مجبور ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران محکمہ موسمیات ڈی جی کے بغیر کام کرتا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کے سابقہ ڈی جی کو عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ایک ماہ گزر چکا ہے، پی ایم ڈی کے سابق ڈائریکٹر جنرل مہر صاحبزاد خان مارچ کے آخر میں ریٹائر ہو گئے تھے، تاہم حکومت نے اب تک مستقل ڈی جی کا تقرر نہیں کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان محکمہ موسمیات کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، نئے ڈی جی کی تقرری میں تاخیر کا باعث ہوا بازی کی وزارت میں ہونے والی لابنگ ہے، ایوی ایشن ڈویژن میں کچھ افراد سابق ڈی جی کو ریٹائرمنٹ کے بعد توسیع دلانے کے لیے سرگرم ہیں۔

    آج بارش کہاں کہاں ہوگی؟

    واضح رہے کہ ریٹائرڈ ڈی جی کے بعد چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز سینیارٹی کی بنیاد پر نئے ڈی جی تعینات ہونے تھے، سردار سرفراز پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں، 7 ریسرچ پبلیکیشنز شائع ہو چکی ہیں اور ان کے 88 سائٹیشنز (حوالے) دیے گئے ہیں، وہ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مختلف کمیشنز اور کمیٹیوں میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

  • محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

    محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 ستمبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

    خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 16 ستمبر سے مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 20 ستمبر کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اور مری سمیت صوبہ پنجاب کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

  • بارش کب اور کتنی ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی سے معذرت کرلی

    بارش کب اور کتنی ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی سے معذرت کرلی

    کراچی : محکمہ موسمیات بجلی منقطع ہونے کے باعث بارش کی مزید پیشگوئی سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات بارش سے متعلق پیشگوئی سے معذرت کرلی ، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ بجلی منقطع ہوگئی ،مزید پیشگوئی جاری نہیں کرسکتے۔

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گلستان جوہربلاک 5 میں محکمہ موسمیات کی بجلی بحال کردی گئی ہے ، علاقائی فالٹ کی وجہ سے بجلی منقطع تھی جسے علاقائی ٹیم نےدرست کردیا ہے۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے تمام اداروں کو پیشی اقدامات کیلئے الرٹ جاری کردیا تھا۔

    مون سون کا ایک اور بڑا طاقتور سسٹم آج بھارت سے سندھ میں داخل ہوگا، جس کے باعث کراچی ، ٹھٹھہ ، بدین اور میرپورخاص سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے کہا ہے کہ جولائی میں اتنی زیادہ بارش کا ہونا غیر معمولی ہے۔

  • کراچی والے ہوشیار : محمکہ موسمیات نے آج پھر خبردار کردیا

    کراچی والے ہوشیار : محمکہ موسمیات نے آج پھر خبردار کردیا

    کراچی : شہر قائد میں تین دن سے جاری بارش کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کو خبر دار کردیا ترجمان کا کہنا ہے کہ آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گزشتہ دنوں کی طرح گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مون سون کا یہ سسٹم9جولائی تک شہر میں موجود رہےگا،11جولائی سے مون سون کے دوسرےاسپیل کی بارش برسنے کا امکان ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب72 فیصد ہے۔

    کراچی میں دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32سے34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 26.4ریکارڈ کیا گیا، شہر میں اس وقت16کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

  • کراچی والے ہو جائیں تیار! موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی

    کراچی والے ہو جائیں تیار! موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی ، شہر میں 23 تا 25 نومبر کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی نویدسنادی ، کراچی میں 23 تا 25 نومبر کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22نومبرکوملک میں مغربی ہواؤں کاسلسلہ داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کے سسٹم کے سبب کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش اور دیگرعلاقوں میں بونداباندی متوقع ہے۔

    کراچی میں آج موجودہ درجہ حرارت24 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب27 فیصد اور ہواکی رفتارکم ہے۔

    دوسری جانب ملک کےبالائی علاقے آج بھی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی،کوئٹہ،لاہور، اسلام آباد،پشاورسمیت دیگرعلاقوں میں کہیں موسم خشک تو کہیں سرد رہنےکی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، کالام ، اسکردو اور استور سمیت بالائی علاقوں میں موسم شدید سردرہے گا۔

  • بارشوں کا ساتواں اسپیل ، کراچی والے ایک بار پھر تیار ہوجائیں

    بارشوں کا ساتواں اسپیل ، کراچی والے ایک بار پھر تیار ہوجائیں

    کراچی : محکمہ موسمیات نے 30 اگست سے کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے اور کہا ہفتہ سے پیر کے دوران موسلادھار بارش متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ساتویں اسپیل کی پیشگوئی کردی اور کہا 30 اگست سے پاکستان میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا ایک اور سسٹم ہفتہ کو سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث ہفتہ سے پیر کے دوران کراچی ،حیدرآباد،ٹھٹھہ،بدین،داددمیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ،میرپورخاص اوربدین میں ایک بار پھراربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر پارکر، نگرپارکر، میرپورخاص،اسلام کوٹ،سانگھڑ،سکھر،لاڑکانہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

    چیف میٹرلوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا کمزور سسٹم موجود ہے، جس کے باعث کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ آج ایک اور ہیوی اسپیل ٹھٹھہ میں تیز بارش کا سبب بنے گا۔

    کراچی میں آئندہ 2 روز مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

    خیال رہے گذشتہ روز کراچی میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شام تک 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو چکی ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ جمعے تک جاری رہ سکتا ہے، متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کا کام اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں سول انتظامیہ کے ساتھ فوجی جوان بھی شریک ہیں۔

    سندھ حکومت نے بارش کے سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر جمعے کو تعطیل کا اعلان کیاجبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ’رین ایمرجنسی‘ بھی نافذ ہے۔

  • مون سون کا دوسرا اسپیل ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    مون سون کا دوسرا اسپیل ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں 17جولائی کی دوپہر گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے، بارش سے قبل گرد الود ہوائیں بھی چلیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی پیشگوئی کردی ہے، ڈی جی میٹ سردار سرفراز نے کہا کراچی میں 17جولائی کی دوپہر بادل جم کر برسنے کا امکان ہے۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ دوسرے اسپیل سے گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے، کراچی میں جمعہ کو30 سے40ملی میٹر بارش متوقع ہے، بارش سے قبل گرد الود ہوائیں چلیں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے پہلے ہوا کی رفتار 40سے60 کلو میٹر ہونے کا امکان ہےجبکہ آج کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    خیبر پختونخوا کے علاقوں دیرمالاکنڈ سوات اور پشاور جبکہ گلگت بلتستان میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔