Tag: Meteorological department forecast

  • کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان

    کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ماہ دسمبر کے وسط میں سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق رواں سال سردی کا دورانیہ کم ہوسکتا ہے۔

    شہر قائد میں پہلے کی طرح گرمی کی لہر برقرار ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے سبب اہلیان کراچی پریشان ہیں۔

    شہر قائد کے باسیوں کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں اگست جیسی گرمی پڑ رہی ہے، کراچی کا درجہ حرارت ان دنوں 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ رہا ہے۔

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، لیکن کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

    اس کے علاوہ لاہور، اسلام آباد، پشاور، دیر، چترال اور سوات میں چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں اسموگ میں خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر شہریوں کے لیے ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ایمرجنسی الرٹ میں عوام سے ماسک پہننے، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    الرٹ میں کہا ہے کہ دہلی،امرتسر ، چندی گڑھ کی اسموگ تیز ہوا کے ساتھ لاہور میں داخل ہو رہی ہے۔

  • کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی: شہر قائد میں صبح سویرے کالے بادلوں کاراج ہے، جبکہ شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کاامکان ہے جبکہ کراچی شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے، شہر میں دوپہر سے رات کے اوقات میں بارش ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔

    بارش کے دوران موبائل فون کو گیلا ہونے سے کس طرح محفوظ رکھا جائے؟

    این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ پوٹھوہار، مردان اور لاہور ڈویژن میں بھی موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔

    اس کے علاوہ فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، راجن پور میں بھی شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

  • موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

    موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے اگلے6گھنٹے کے دوران موسم کی صورتحال کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے، جس کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، ملحقہ کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،چند مقامات پر بارش ہوگی
    خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم خطۂ پوٹھوہار اسلام آباد،بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،

    محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔