Tag: meteorologist

  • خبریں سناتے ہوئے خاتون کو اچانک کیا ہوا، افسوسناک ویڈیو سامنے آگئی

    خبریں سناتے ہوئے خاتون کو اچانک کیا ہوا، افسوسناک ویڈیو سامنے آگئی

    امریکی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی براہ راست نشریات کے دوران موسم کی خبریں سناتے ہوئے اچانک زمین پر گر پڑیں۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹس پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ماہر موسمیات الیسا کارلسن شوارزٹ ٹی وی نیوز بلیٹن میں اپنا بیپر دینے سے قبل اچانک بے ہوش ہو کر گرگئیں، زمین پر گرنے سے پہلے خاتون کی آنکھیں چکرائیں پھر ان کی ٹانگوں نے کام کرنا چھوڑ دیا، اس کے بعد وہ بے سُدھ ہوکر اپنی کرسی سے گر پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی چینل سی بی این کی براہ راست نشریات جاری تھیں کہ اسی دوران خواتین اینکرز نے موسم کی صورت حال پر تجزیے کے لیے ماہر موسمیات کو مدعو کیا تھا۔

    اینکرز ابھی خاتون ماہر موسمیات الیسا کارلسن شوارزٹ کا تعارف ہی کروا رہی تھیں کہ اسی دوران الیسا کی آنکھیں گھوم گئیں، ان کا چہرہ پیلا پڑ گیا اور پتلیاں اوپر کی جانب چلی گئیں، خاتون ماہر موسمیات نے سامنے رکھی میز پر کہنیاں رکھ کر خود کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم وہ خود پر قابو نہ پا سکیں اور بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئیں۔

    جب پروگرام کی اینکرز کو اندازہ ہوا کہ خاتون ماہر موسمیات کے ساتھ کچھ گڑ بڑ ہوئی ہے تو انہوں نے فوری طور پر بریک لے لی۔ ایک اینکر نے فوری طور پر ایلیسایہ شوارٹز کو زمین سے اٹھایا اور کرسی پر بٹھانے کی کوشش کی۔

    یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ الیسا کارلسن کی براہ راست نشریات کے دوران طبیعت خراب ہوئی ہو، اس سے قبل بھی ایک بار براہ راست نشریات کے دوران الیسا کو دل کی تکلیف ہوئی تھی۔

  • خبروں کے دوران نیوز کاسٹر کو اچانک مضحکہ خیز صورتحال کا سامنا، ویڈیو وائرل

    خبروں کے دوران نیوز کاسٹر کو اچانک مضحکہ خیز صورتحال کا سامنا، ویڈیو وائرل

    امریکی نیوز چینل کی میزبان کو خبریں پڑھتے پڑھتے ایک مضحکہ خیز صورتحال سے گزرنا پڑا جسے دیکھ کر وہ اپنی ہنسی نہ روک پائی ، سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

    امریکا کے ایک مقامی نیوز چینل پر موسم کی خبریں سنانے والی ایک اینکر کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا خبریں پڑھتے پڑھتے اچانک اس کی تصویر کا حرکت کرتا عکس درجن سے زائد مرتبہ سامنے آگیا۔

    کیمرے کی فنی خرابی کے باعث نیوز کاسٹر جینیفر میکڈرمڈ کے متعدد عکس نمایاں ہو نے لگے تو اسے دیکھ کر وہ پہلے تو حیران ہوئی پھر بجائے گھبرانے کے صورتحال کو فوری طور پر بہت ماہرانہ انداز  سے قابو میں کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوز کاسٹر جینیفر میکڈرمڈ نے اس فنی خرابی سے محظوظ ہونا شروع کیا اور خوشگوار موڈ میں اپنے ہاتھوں کو لہراتے ہوئے اس پر اپنے خیالات کا بھی اظہار کرتی ہے۔

    میزبان کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے ساتھ مجھ جیسے بہت سارے لوگ موجود ہیں، یہ کیا ہورہا ہے مجھے بہت حیرت ہورہی ہے، مجھے ان لوگوں سے الگ کرو۔

    کچھ دیر بعد چینل کی تیکنکی ٹیم نے اس فنی خرابی کو دور کردیا اور صورتحال معمول پر آگئی۔ موسم کی خبروں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    اب تک5لاکھ 11ہزار سے زائد صارفین اسے دیکھ چکے ہیں جبکہ اس ویڈیو کو ہزاروں افراد نے شیئر بھی کیا اور اس منظر پر اپنے مزاحیہ کمنٹس بھی کئے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بات بہت پسند آئی کہ نیوز کاسٹر اچانک ہونے والی اس فنی خرابی سے بروقت کس طرح محظوظ ہوئی اور حالات کو کنٹرول کیا، ایک اور صارف نے کہا کہ میں اس ویڈیو کو دیکھ کر بے اختیار ہنس پڑا۔

  • شہر قائد میں آج شدید گرمی ہوگی

    شہر قائد میں آج شدید گرمی ہوگی

    کراچی: محکمہ ٔ موسمیات نے شہرِ قائد میں آج شدید گرمی پڑنے کی وارننگ جاری کردی‘ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے اختتام کے سبب درجہ حرارت میں اضافہ ہوا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے‘ اس وقت شہرِ قائد کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے۔

    کراچی میں اچانک اتنی بارشیں کیوں ہونے لگیں؟*

    چیف میٹرولوجسٹ محمد اکرم انجم کے مطابق مون سون کے اختتام سےدرجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے اور اکتوبرمیں بھی کراچی میں شدید گرمی پڑسکتی ہے۔

    انہوں مزید کہا کہ گرمی کی حالیہ لہر کے باوجود کراچی میں ہیٹ اسٹروک کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم عوام گرمی سے بچنے کی روایتی تدابیر ضرور کریں۔

    کراچی کے عوام گرمی کی شدت خود کم کرسکتے ہیں*

    گزشتہ دنوں کراچی میں کئی سال بعد ہونے والی بارشوں کے بارے میں سابق چیف میٹرولوجسٹ توصیف عالم کا کہنا تھا کہ موسم میں اس اچانک تبدیلی کی پہلی اور سب سے بڑی وجہ تو موسمیاتی تغیرات کلائمٹ چینج ہے۔

    توصیف عالم کے مطابق، ’کلائمٹ چینج نے دنیا بھر کے موسم کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔ صحراؤں میں برف باری اور بارشیں ہورہی ہیں، شدید سرد علاقوں میں گرمی پڑنے لگی ہے۔ جو علاقے گرم ہوتے تھے وہاں بھی اب ناقابل برداشت سردی پڑتی ہے۔ یہ سب کلائمٹ چینج کی کرامات ہیں‘۔

    یاد رہے کہ سنہ 2015 میں  کراچی شہر میں آںے والی  گرمی کی شدید لہر نے 1 ہزار سے زائد جانیں لے لی تھیں‘ جبکہ ہزاروں افراد بیمار ہوکر اسپتال پہنچ گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔