Tag: Meteorology Department

  • محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور شدیدحبس رہے گا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کیساتھ بارش ہوسکتی ہے، جبکہ آج شام، رات میں شمال مشرقی بلوچستان میں بھی چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

    اسلام آباد اور گردونواح میں رات کے اوقات میں بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابرآلود اور بوندا باندی کی توقع ہے۔

    لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لیسکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے، گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں کا حل کیا ہے؟ ماہر قانون نے بتا دیا

    لاہور کے علاقے حجرہ شاہ مقیم، حجرہ،شیرگڑھ اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کے باعث جل تھل ہوگیا۔

  • ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد چند مقامات پر بارش کاامکان ہے، جبکہ باجوڑ، مہمند، اورکزئی میں چند مقامات پر تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات میں درجہ حرارت 4 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کاامکان ہے۔

    سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم،ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    خلیج بنگال میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بننے کا امکان، نام کیا رکھا جائے گا؟

    محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان کادرجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کاامکان ہے۔

  • کیا بارشوں کا سسٹم کراچی پر اثر انداز ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کیا بارشوں کا سسٹم کراچی پر اثر انداز ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہے گا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے، دن میں سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اپریل سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا رواں ہفتے وقفے وقفے سے آندھی، جھکڑ چلنے اور بارشوں کا امکان ہے۔ سسٹم کے کراچی پر اثر انداز ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے 24 اپریل سے27 اپریل تک بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے اکثر مقامات پر بارش متوقع ہے۔

    25 سے29 اپریل تک کیپی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری کا امکان ہے۔25 اور 26 اپریل کے درمیان سکھر، جیکب آباد، کشمور، سانگھڑ میں گردآلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔

    غیر متوقع بارشیں، سیلابی صورت حال، موسمیاتی اثرات مزید کیا خطرات لا رہے ہیں؟

    گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 26 سے29 اپریل تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

  • کراچی میں کل سے بارشوں کا امکان

    کراچی میں کل سے بارشوں کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے اہلیان کراچی کو خوشی کی نوید سنادی، شہر قائد میں کل سے بارش کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل یعنی اتوار سے منگل تک سندھ میں کمزور مون سون ہواؤں کی واپسی کے باعث ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

    ماہر موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ایک کمزور شدت کا ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، ہوا کام دباؤ آئندہ دو روز کے دوران وسطی بھارت تک آسکتا ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سسٹم کے زیر اثر گجرات اور بحیرہ عرب میں بالائی فضا میں سرکولیشن بننے کا امکان ہے، 20 سے 22 اگست تک کمزور مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے منگل تک تھرپارکر، مٹھی، بدین، میرپور خاص اور گردونواح میں بارش متوقع ہے جبکہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، نوری آباد اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

  • سمندری طوفان : محکمہ موسمیات نے 11 واں الرٹ جاری کردیا

    سمندری طوفان : محکمہ موسمیات نے 11 واں الرٹ جاری کردیا

    بحیرہ عرب میں بائپر جوائے طوفان تیزی سے پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے محکمہ موسمیات نے 11 واں الرٹ جاری کردیا،جس میں موسلادھار بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے طوفان بائپر جوائے کے حوالے سے 11 واں الرٹ جاری کردیا ہے، مشرقی وسطیٰ بحیرہ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا رخ گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران مسلسل شمال کی جانب رہا، طوفان اس وقت کراچی کے جنوب میں 760کلومیٹر فاصلے پر موجود ہے۔

    موسم کی صورتحال بتانے والوں کا کہنا ہے طوفان کا ٹھٹھ سے فاصلہ 740جبکہ اورماڑہ سے فاصلہ 840کلومیٹر ہے، طوفان کے مرکز اور گرد 150 سے160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    طوفان کے ہمراہ موجود ہواؤں کی رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کررہی ہیں، لہروں کی انتہائی بلندی انتہائی غیرمعمولی طور پر 40 فٹ تک ریکارڈ ہورہی ہے۔

    لہروں کی بلندی انتہائی غیر معمولی طور پر 40 فٹ تک ریکارڈ ہو رہی ہیں۔ سازگار ماحولیاتی حالات اور 30 سے32 ڈگری درجہ حرارت اور عمودی اوپری سطح کی ہوائیں طوفان کی شدت کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ سمندری طوفان کے خدشے کے باعث کمشنر کراچی نے شہر سے بل بورڈز، سائن بورڈز سمیت اشتہاری مواد کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان بائپر جوائے جو اس وقت کراچی سے 770 کلومیٹر دور ہے تاہم تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس طوفان میں کی شدت وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔

     

  • سندھ میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

    سندھ میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

    کراچی / پشاور : دو دن بعد ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا نیا سسٹم داخل ہوگا، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق28 مئی سے ایک اور مغربی سسٹم ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، سندھ بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

    مغربی سسٹم کے تحت کل جامشورو، مٹیاری، حیدرآباد، سکھر، قمبر شہداد کوٹ، ٹنڈوالہیار، میرپور خاص، لاڑکانہ اور شکارپور میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    28مئی کو دادو ، سانگھڑ ، خیرپور، سکھر ، گھوٹکی، قمبرشہداد کوٹ اور کشمور میں آندھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

    تیز ہوا اور آندھی چلنے سے کمزور املاک اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس کے علاوہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، موسم جزوی ابر آلود کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اتوار سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، بارشوں، ژالہ باری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں اور برساتی نالوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔

    پی ڈی ایم اے کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونیٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔

    سیاحوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات کے اہلیان کراچی کو بارش کی نوید سنادی

    محکمہ موسمیات کے اہلیان کراچی کو بارش کی نوید سنادی

    کراچی : آج بروز اتوار شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب میں بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا، کراچی سمیت اندرون سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، گزشتہ 24گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش ژوب میں24ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بروز اتوار کی شام گرج چمک کے ساتھ ہلکی و معتدل بارش کا امکان ہے جبکہ پیر سے دوبارہ تیزدھوپ پڑنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور مطلع بیشتروقت صاف رہا۔ دن کے اوقات میں حدت محسوس کی گئی۔ شہر کے مضافاتی علاقے گڈاپ ٹاؤن میں شام کے وقت ہلکی بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اورکہیں معتدل بارش ہوسکتی ہے، آئندہ تین روز کے دوران صبح سے دوپہر کے درمیان بلوچستان کی شمال مغربی جبکہ شام کے وقت جنوب مغربی سمندری ہوا چل سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ نمی کاتناسب 55فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

  • پنجاب میں شدید بارشیں : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    لاہور : پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا جبکہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعہ کے دوران ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں بدھ(رات) کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی۔09 فروری کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور 10 فروری تک شمالی علاقہ جات پر موجود رہیں گی۔ بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور برفباری کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

    مزید یہ کہ 11 اور 13جنوری کے دوران اسلام آباد، لاہور،سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے اور 11اور 12 جنوری کو ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 09 سے10 فروری کے دوران اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ،نارووال میں بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، خوشاب، میانوالی اور سرگودھا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسی دوران چند مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 08 سے 10 فروری کے دوران مری میں درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے۔ برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔ اسی دوران مری میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاح بارش اور برفباری کے دوران محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

    ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے 24/7 الرٹ ہیں۔ برف ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری اور اسٹاف کی مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے فسیلیٹیشن سنٹرز بھی مکمل فعال ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق کنٹرول رومز سے مری کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔مری جانے والے سیاح ایڈوائزری پر من و عن عمل کریں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر کال کرکے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

  • کراچی میں  بارشیں کب تک ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    کراچی میں بارشیں کب تک ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    کراچی : شہر قائد میں آج پھر بادلوں کے برسنے کی امیدیں ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بادل برسنے کو بے تاب ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کہیں معتدل، کہیں ہلکی اور کہیں بوندا باندی کا امکان رہے گا، کراچی کے اطراف میں بارش برسانے والے بادل ابھی بھی موجود ہیں۔

    موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ کراچی کا مطلع آج جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، آج دن اوررات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 31 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

    تازہ ترین پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کا ہیوی اسپیل چند روزمیں داخل ہوگا، آئندہ چند روزمیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

    اس کے علاوہ کراچی شہر میں اس وقت شدید حبس ہے اور سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہیں، آج کم سے کم درجہ حرارت28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت38ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب76فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    شہر قائد میں دوپہر کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، بارش کا یہ سلسلہ 9اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، بارش میں شدت10اگست تا13اگست کے دوران رہے گی۔

    علاوہ ازیں موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، کوئٹہ، خضدار، ژوب، بارکھان اور قلات میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

  • کراچی میں آج پھر بارش اور بوندا باندی کا امکان

    کراچی میں آج پھر بارش اور بوندا باندی کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں آج پھر بادلوں کے برسنے کی امیدیں ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بادل برسنے کو بے تاب ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کہیں معتدل، کہیں ہلکی اور کہیں بوندا باندی کا امکان رہے گا، کراچی کے اطراف میں بارش برسانے والے بادل ابھی بھی موجود ہیں۔

    موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ کراچی کا مطلع آج جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، آج دن اوررات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 28.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 83فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواکی رفتار 10 ناٹیکل مائل ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔