Tag: Meteorology Department

  • سندھ : بارش نے سب سے زیادہ تباہی کہاں مچائی؟ اعداد وشمار جاری

    سندھ : بارش نے سب سے زیادہ تباہی کہاں مچائی؟ اعداد وشمار جاری

    کراچی : صوبہ سندھ میں میں گزشتہ روز سے ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردئیے گئے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں ہونے والی بارشوں کے اعداد وشمار محکمہ موسمیات نے جاری کردیئے،سب سے زیادہ بارش خیرپور میں 17ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3.5ملی میٹر، بدین میں 10ملی میٹر بارش، مٹھی میں3.0ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    اس کے علاوہ پڈ عیدن 2ملی میٹر، سکھر میں 8.0ملی میٹر، روہڑی میں 5.0ملی میٹر بارش، لاڑکانہ میں 5.0ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ موئن جوڈرو میں 2.0ملی میٹر، جیکب آباد میں 15.0ملی میٹر بارش پی اے ایف بولری میں 0.5ملی میٹر بارش، سانگھڑ میں 17.0ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حیدرآباد، حیدر آباد سٹی، ٹنڈوجام، دادو، چھور، شہید بے نظیر آباد ، ٹھٹہ ، سکرنڈ ، اسلام کوٹ کے علاوہ ننگر پارکر، چھاچھرو، ڈیپلو، کلوئی اور ڈھالی میں ٹریسنگ رپورٹ ہوئی ہے۔

  • کراچی : کہاں کتنی تیز بارش ہوئی؟

    کراچی : کہاں کتنی تیز بارش ہوئی؟

    کراچی : گزشتہ شام کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے اولڈ ایئرپورٹ کے علاقے میں 33.2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پر34.2ملی میٹر بارش جبکہ پی اے ایف بیس فیصل پر24،پی اے ایف بیس مسرور پر19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    نارتھ کراچی میں27.8 ،اورنگی ٹاون میں 35.8 ملی میٹربارش ، ڈیفنس فیز2ٹو میں 15، صدر میں 2.2ملی میٹر بارش ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے قائد آباد میں35.5، سعدی ٹاؤن میں 50.5 ملی میٹربارش اور گلشن حدید میں67،سرجانی ٹاؤن میں27.3 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کیماڑی میں17.4 ،گڈاپ ٹاؤن میں10ملی میٹر بارش ، کورنگی میں 26.5ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

  • کراچی اور اندرون سندھ تیز بارش کی پیشگوئی

    کراچی اور اندرون سندھ تیز بارش کی پیشگوئی

    کراچی : موسم کا حال بتانے والوں نے آج شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے اس کے علاوہ تیز ہوائیں بھی چلیں گی، اندرون سندھ بھی تیز بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کےساتھ تیز بارش کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت28ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    کراچی میں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن میں درجہ حرارت33سے35ڈگری سینٹی گریڈتک رہےگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے اوقات میں30سے35کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چلیں گی۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے تازہ صورتحال جاری کی گئی ہے جس کے تحت ہوا کا کم دباؤ شمال مشرق کی جانب بڑھ گیا ہے، ہوا کے کم دباؤ کارخ شمال عرب کے وسط کی جانب ہے۔

    خبر کے مطابق لسبیلہ،اوتھل، سونمیانی، اورماڑہ، پسنی میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، گوادر، جیونی، تربت، آواران اور کیچ کے علاقے میں بھی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دادو ،جامشورو ، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ میں آج شام بارش کا امکان ہے، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈو الہ یار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

  • آج کراچی میں زوردار بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے وقت بھی بتا دیا

    آج کراچی میں زوردار بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے وقت بھی بتا دیا

    کراچی : شہر قائد کےمختلف علاقوں میں رات سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے، بارش کے بعد سڑکوں پر ہونے والی پھسلن کے باعث صبح صبح متعدد موٹر سائیکل سوار گر پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے ہی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم چند لوگ معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    شہر کے مختلف علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں بھی بارش جبکہ نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، سخی حسن، منگھوپیر، نیوکراچی، بفرزون، شادمان ٹاؤن میں بھی بادل برسے۔

    محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ آج کراچی میں دوپہر کے وقت گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں۔

    موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق اس وقت موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوائیں9کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت34سے36ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چلیں گی۔

    دوسری جانب حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں درخت گرنے سے 11 کے وی کی تاریں ٹوٹ گئیں، جس کے بعد شدید گرمی میں کئی گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    اس کے علاوہ اندرون سندھ کے شہروں لاڑکانہ، میرپورخاص اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد گرمی کی شدت کچھ حد تک کم ہوگئی ہے اور شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

  • لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، بجلی غائب

    لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، بجلی غائب

    لاہور : مون سون کی بارشوں نے لاہور میں جل تھل ایک کردیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، شہر کی اہم شاہراہیں زیرآب آگئیں۔

    لاہور ميں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگيا جبکہ کئی فيڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    محکمہ موسميات کے مطابق لاہور کے جیل روڈ پر33.6 ،ایئرپورٹ پر 45.5،گلبرگ میں 57.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    موسلادھار بارش کے باعث شہر کے نشيبی علاقے زيرآب آگئے، لکشمی چوک اور نسبت روڈ سمیت شہر کی مختلف سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

    لکشمی چوک پر 85،اپر مال پر69، مغل پورہ میں 66،تاج پورہ میں83 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 80 ،چوک نا خدا پر67 ،پانی والا تالاب میں104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ فرخ آباد میں101 ،گلشن راوی میں78, اقبال ٹاؤن میں41، سمن آباد میں50 ملی میٹربارش ہوئی۔

    اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں 63 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    اس کے علاوہ کوپر روڈ، لکشمی چوک، دوموریہ، جی پی او، کشمیر روڈ، قینچی اسٹاپ، شاہ جمال اور اللہ ہو چوک کے علاقے کلیئر کردیے گئے ہیں۔

  • کراچی میں آج بارش کی نوعیت کیا ہوگی ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی میں آج بارش کی نوعیت کیا ہوگی ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے آج پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی کا موسم آج بھی جزوی ابر آلود رہے گا تاہم تیز بارش کا امکان نہیں۔

    آج صبح شہر قائد کے باسیوں کا بارش کی جگہ تیز دھوپ نے استقبال کیا۔ تاہم شہر میں آج بھی دن کے اوقات میں ہلکی اور معتدل بارش کا امکان موجود ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت26.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    موسم کا تازہ حال بتانے والے کہتے ہیں کہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی

    کوئٹہ : بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے کئی مقامات پر بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج بروز ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی کردی جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم رہنے کی اطلاع بھی دی ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور، آواران، ژوب، بارکھان، کوہلو کے علاوہ نصیرآباد اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت36، خاران میں48ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات35، سبی میں درجہ حرارت45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    نوکنڈی47،ژوب میں درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈ،دالبندین47،اوستہ محمد میں درجہ حرارت43ڈگری سینٹی گریڈ اور ساحلی علاقے گوادر میں درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پیر سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ داخل ہوگا۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 21 سے 22جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد اور شہید بےنظیر آباد میں بارش متوقع ہے۔

    اس کے علاوہ دادو، جامشورو اور حیدرآباد میں بھی منگل سے بدھ تک بارش کا امکان ہے جبکہ پیر سے منگل اسلام آباد، کے پی، پنجاب اور کشمیر میں بارش متوقع ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا مزید کہنا ہے کہ موسلا دھاربارش کے باعث کے پی، گلیات، کشمیر اور جی بی میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے، کے پی ، پنجاب، جی بی اور شمالی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔

  • کراچی میں بوندا باندی لاہور میں بارش : محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی میں بوندا باندی لاہور میں بارش : محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    لاہور/ کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج دونوں شہروں میں مطلع ابرآلود رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں 3اسپیل کےدوران کہیں تیزاور کہیں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بادل برسنے کے بعد اب تک تینوں اسپیل میں جیل روڈ پر52.2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    علامہ اقبال ایئرپورٹ میں سب سے زیادہ111.6ملی میٹر، واسا ہیڈ آفس گلبرگ49 ملی میٹر اور لکشمی چوک44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    اس کے علاوہ اپرمال21ملی میٹر، مغل پورہ میں31ملی میٹر جبکہ تاج پورہ31.5، نشتر ٹاؤن43، چوک ناخدا میں35ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق پانی والا تالاب26،فرخ آباد23،گلشن راوی میں42 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن29،سمن آباد43.5اور جوہر ٹاؤن میں 49ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی جس کے سبب آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا میں سڑکوں پر پیدا ہونے والی پھسلن کی وجہ متعدد موٹرسائیکل سوار سلپ ہوگئے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آج ابر آلود رہےگا، دن میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے ، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں، دن میں درجہ حرارت 33سے35ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ شہرقائد میں آج دن میں 35کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی، موسم خوشگوار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، اندرون سندھ بھی مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا اور دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات بھی شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے کراچی میں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہے۔

    کراچی شہر کا درجہ حرارت دن میں33سے35ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، 25سے30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔