Tag: Meteorology Department

  • بلوچستان میں گرد آلود اور تیز ہوائیں چلیں گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    بلوچستان میں گرد آلود اور تیز ہوائیں چلیں گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کوئٹہ : محکمہ موسمیات نے صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں گرد آلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    نوکنڈی میں47، تربت میں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ گوادرمیں درجہ حرارت36،جیونی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات33 اور زیارت میں درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • اہلیان کراچی کو محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی

    اہلیان کراچی کو محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی

    کراچی : شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں18کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب74فیصد ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج دن میں درجہ حرارت34سے36ڈگری تک رہے گا، دن میں ہوا30سے32کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

    محکمہ موسمیات نے واضح امکان ظاہر کیا ہے کہ کراچی شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلسہ جاری رہے گا۔

  • کراچی میں گرمی : روزہ داروں کیلئے اچھی خبر آگئی

    کراچی میں گرمی : روزہ داروں کیلئے اچھی خبر آگئی

    کراچی : شہر قائد میں گرمی کا راج برقرار ہے تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ ہیٹ ویو کی حالیہ لہر ختم ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    کم سے کم درجہ حرارت19.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36سے39ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت5ڈگری سینٹی گریڈکیاگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت صفرڈگری سینٹی گریڈکیاگیا، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت6ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت13ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت16ڈگری ریکارڈ کیا گیا، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں آج بھی گرمی کا راج، درجہ حرارت میں ہوشربا اضافہ

    کراچی میں آج بھی گرمی کا راج، درجہ حرارت میں ہوشربا اضافہ

    کراچی : شہر قائد میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے موسم بدلتے رہتے ہیں، موسمِ گرما کا آغاز ہوتے ہی کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے شہرِ قائد کا موسم 15 مارچ تک گرم اور خشک رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرمی کا راج ہوگا اور پارہ39ڈگری تک جانے کا امکان ہے، گرمی کی شدت 40 سے41 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 سے39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ہے، آج دن بھر موسم گرم رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 مارچ کو گرمی کی شدت میں کمی اور 30 مارچ سے 4 اپریل کے دوران پھر اضافہ ہوگا۔

  • آج کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    آج کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی : شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی برسات کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم آج شہر میں موسم ابر آلود رہے گا۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا سسٹم ختم ہوگیا ہے، کراچی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم شام کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

    سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں10جنوری کے بعد سردی کی دوبارہ لہر آئے گی، کراچی میں درجہ حرارت12سے15کے درمیان رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم مکمل طور پر ابرآلود رہے گا، صبح کے وقت درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صبح کے وقت دھند کے باعث حدنگاہ 4 کلومیٹر رہ گئی تھی۔

  • سمندر میں طغیانی کل تک رہے گی، کراچی میں بارش کا امکان

    سمندر میں طغیانی کل تک رہے گی، کراچی میں بارش کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان شاہین کراچی سے470کلومیٹرکے فاصلے پر ہے، سمندر میں طغیانی کل تک رہے گی، سندھ سمیت کراچی میں بارش کا بھی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان شاہین سے متعلق 7واں الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود طوفان شاہین شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان شاہین کراچی سے470کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، سمندری طوفان شاہین کا گوادر سے فاصلہ125 ،اورماڑہ سے250کلومیٹر ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرتے ہوئےآج شام عمان جائے گا، جس کے باعث بلوچستان کی ساحلی پٹی پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گوادر، پسنی، لسبیلہ اور آواران میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، کراچی سمیت زیریں سندھ میں آج ہلکی اور درمیانےدرجے کی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو3اکتوبر تک گہرے سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3اکتوبر تک سمندر میں طغیانی رہے گی اور لہریں معمول سے زیادہ بلند ہونگی۔

  • آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان

    آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان

    سمندری طوفان گلاب نے دوبارہ اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا، اس کے اثرات کراچی پر بھی ظاہر ہوں گے، جس سے کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے سمندری طوفان گلاب بھارتی شہر جعفرآباد سے103ناٹیکل مائیل کے فاصلے پر ہے۔

    سمندری طوفان کے اثرات آج کراچی پر بھی ظاہر ہونگے، دن بھر شہر کا مطلع ابر آلود رہے گا، کراچی میں18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے، بارش کا سلسلہ 3روز تک جاری رے گا۔

    علاوہ ازیں میری ٹائم کوآرڈینیشن سینٹر کی جانب سے ماہی گیروں کیلیے الرٹ جاری کردیا،24گھنٹے میں ہوا کا کم دباؤ مغرب سندھ کی ساحلی پٹی کی طرف بڑھے گا۔

    ترجمان میری ٹائم سینٹر کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ٹراپیکل ڈپریشن میں تبدیل ہوگا، سندھ، بلوچستان کی ساحلی پٹی کیلئےالرٹ جاری کر دیا، سمندر میں موجود ماہی گیروں کو واپسی کے لئے الرٹ جای کردیا۔

  • عید الضحیٰ کے روز بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    عید الضحیٰ کے روز بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی : عید قرباں کے دن اور اس سے قبل کراچی اور اس کے مضافات میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، شہریوں کو قربانی کیلئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج بروز بدھ کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں تاحال معطل ہیں۔

    صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی شدید گرمی میں پارہ 36 ڈگری کو چھو گیا تھا،16جولائی تک شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ مون سون کے پہلے اسپیل میں درمیانی درجے کی بارشیں ہوں گی،20 اور 21 جولائی کو بھی شہر میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

  • سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی اسکولوں کی چھٹیاں ختم

    سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی اسکولوں کی چھٹیاں ختم

    کراچی : شہر قائد کے اسکولوں میں دی جانے والی موسم سرما کی چھٹیاں سردیاں شروع ہونے سے پہلے ختم ہوگئیں، اب بچوں کو سخت سردی میں جانا پڑے گا، محکمہ موسمیات کی واررننگ کو محکمہ تعلیم نے کوئی اہمیت نہ دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف سردی بڑھنے کی پیش گوئی تو دوسری طرف بچوں کی چھٹیاں ختم ہونے کا وقت آگیا، محکمہ موسمیات کے خبردارکرنے کے باوجود اس مرتبہ بھی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل نہ ہوا۔

    سردیوں کی چھٹیاں سردی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئیں، واضح رہے کہ چھٹیوں سے قبل محکمہ موسمیات نے حکومت سندھ کو خبردار بھی کیا تھا کہ سردی جنوری میں زیادہ پڑے گی لہٰذا اسکول کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کریں مگر متعلقہ حکام نے کوئی نوٹس نہ لیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جنوری سے سردی کی نئی لہر ملک بھر کو لپیٹ میں لے لے گی۔


    مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا


    چاہے سوئیٹر پہنیں یا ٹوپی، بچوں کو اسی سردی سے لڑتے ہوئے اسکول جانا پڑے گا، بچوں کی صحت کے بارے میں پریشان ہونے والے والدین شکوہ کرتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے محکمہ تعلیم بے خبر نظرآتا ہے۔

  • رواں سال کا دوسراچاند گرہن7اگست کی شب ہوگا

    رواں سال کا دوسراچاند گرہن7اگست کی شب ہوگا

    کراچی : رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب ہوگا جو پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔ جبکہ دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 اگست کی درمیانی شب ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2017ء کے دوسرے چاند گرہن کا آغاز 7 اگست کی شب ہوگا جو کہ پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔

    پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگا، اس دوران چاند کی روشنی کافی حد تک کم ہو جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کا اختتام 12 بج کر 18 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند گرہن کا مکمل اختتام ایک بج کر 51 منٹ پرہوگا۔

    یاد رہے کہ سال2017ء میں مجموعی طور پر دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہیں جن میں پہلا چاند گرہن 11 فروری کو اور پہلا سورج گرہن 26  فروری کو ہوچکا ہے۔

    دوسرا چاند گرہن 7  اور 8 اگست کی درمیان شب کو جب کہ دوسرا سورج گرہن 21  اور 22 اگست کی درمیانی شب کو ہوگا۔