Tag: metric

  • طلبا کیلئے آئندہ سال میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق  بڑی خبر

    طلبا کیلئے آئندہ سال میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق بڑی خبر

    لاہور : پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے آئندہ سال میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈکمیٹی آف چیرمینز نےعملی امتحان نہ لینےکاحتمی فیصلہ کرلیا ، جس کے تحت آیندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان میں پریکٹیکلزنہیں ہوں گے۔

    لاہور:نوٹیفکیشن کا اطلاق پنجاب بھرکےتعلیمی بورڈزپرہوگا ، تھیوری میں مارکس کی بنیادپرپریکٹیکلز کے نمبر دیے جائیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پریکٹیکلزنہ لینے کا فیصلہ کورونا 19 پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئےکیا گیا ہے۔

    یاد رہے حکومت نے 26نومبر سے 24 دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 25دسمبر سے 10جنوری تک بچوں کی موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور حالات بہتر ہونے پر11جنوری سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے دسمبر میں ہونے والے تمام امتحانات15جنوری تک ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں کے انٹری ٹیسٹ معمول کے مطابق ہوں گے جبکہ مئی،جون میں بورڈ امتحانات لینے کی کوشش کریں گے

  • اگلے سال سے ملک بھر میں میٹرک تک ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا، فواد چوہدری

    اگلے سال سے ملک بھر میں میٹرک تک ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا، فواد چوہدری

    جہلم : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ سال سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں میٹرک تک ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا، دوحہ معاہدہ پورے خطے کی فتح ہے، پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈ دادن خان میں دستار فضیلت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ70سال میں ہم نے مدارس کے26 لاکھ بچوں کو اپنا نہیں سمجھا، ماضی میں تعلیمی اداروں پر اربوں روپے خرچ کیے گئے مگر مدارس پر کوئی توجہ نہ دی گئی.

    انہوں نے کہا کہ مدارس کی رضامندی اور مشاورت سے ایک نصاب مکمل کر لیا گیا ہے، حکومت نے ایک ملک ایک نصاب کا فارمولا تیار کیا ہے،2021پہلا سال ہوگا جب میٹرک تک سارا ملک ایک نصاب پڑھے گا، چاند نے میرے یا رویت ہلال کمیٹی کے کہنے پر راستہ نہیں بدلنا۔

    اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دوحہ معاہدہ پورے خطے کی فتح ہے، وزیراعظم عمران خان شروع سے ان مذاکرات کے حامی تھے، دوحہ معاہدے میں پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا گیا، معاہدے کی تکمیل پر طالبان اور پومپیو نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے، افغانستان میں قیام امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، دوحہ معاہدہ بالکل ایک کورا ورق ہے جس پر نئی تاریخ لکھی جائے گی۔

    بھارت میں خونریزی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں فسادات کے دوران بزرگ خواتین کو ذبح کیا گیا، بھارت میں تنگ نظر شدت پسند ہندو کی حکومت ہے، دہلی میں دو دن میں 500سے زائد مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا، چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک کو زندہ جلایا گیا۔

  • پی آئی اے میں میٹرک اور مڈل پاس پائلٹس ہیں، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

    پی آئی اے میں میٹرک اور مڈل پاس پائلٹس ہیں، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

    اسلام آباد : جسٹس اعجازالاحسن نے کہا ہے کہ میٹرک سے کم تو بس نہیں چلا سکتا، یہاں جہاز اڑائے جا رہے ہیں، پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کرکے رپورٹ جلد فراہم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی۔ سول ایوی ایشن نے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں سے متعلق دھماکا خیز رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

    پائلٹس اور کیبن کریو کی چار ہزار تین سو اکیس ڈگریوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو گیا جبکہ چار سو 38 ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے، پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے مقدمے میں چونکا دینے والے انکشافات پر مبنی رپورٹ سامنے آگئی۔

    سپریم کورٹ میں پیش کی گئی سول ایوی ایشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سات پائلٹس کی ڈگریاں جعلی پائی گئیں۔ پانچ میٹرک انڈر میٹرک ہیں، پی آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ ڈگریوں کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے پچاس افسروں کو معطل کر دیا ہے۔

    رپورٹ پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پرلگا دیا گیا، ایسے افراد سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ میٹرک سے کم تو بس نہیں چلا سکتا، یہاں جہاز اڑائے جا رہے ہیں۔ عدالت نے ڈگریوں کی تصدیق کا عمل فوری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔

    اس کے علاوہ عدالت نے پی آئی اے کوکنٹریکٹ پائلٹس بھرتی کرنے کی اجازت دیتے ہوئے پائلٹس کے لائسنسوں کی مکمل تفصیل بھی طلب کرلی۔

  • غریب طالب علموں کی پنجاب بورڈ کےامتحانات میں نمایاں پوزیشنز

    غریب طالب علموں کی پنجاب بورڈ کےامتحانات میں نمایاں پوزیشنز

    راولپنڈی / ملتان /  فیصل آباد : پنجاب میں میٹرک کے امتاحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے زیادہ تر بچوں کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے، غریب بچوں نے بڑاکارنامہ کردکھایا۔

    تفصیلات کے مطابق ذہانت کسی کی میراث نہیں ہوتی یہ بات پنجاب میٹرک بورڈ کےامتحانات میں پوزیشنزحاصل کرکے غریب بچوں نے ثابت کردی۔

    راولپنڈی میں کسان کےبیٹے کی انتھک محنت نے اُس کے غریب باپ کاسرفخرسےاُونچاکردیا۔ اسدعلی نے میٹرک امتحانات میں نوسوچونتیس نمبرلےکردوسری پوزیشن حاصل کی۔

      ملتان کےچناچاول کی ریڑھی لگانے والےحافظ غلام محی الدین نےاپنی ذہانت سے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ محنتی طالب علم نے میٹرک امتحانات میں ایک ہزارچالیس نمبرحاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    فیصل آباد میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والےرکشہ ڈرائیورکےبیٹےاحسن ندیم نےغربت کواپنی راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا،طالبعلموں کاکہناہےکہ پوزیشن حاصل کرنےپرپذیرائی توخوُب کی جاتی ہے لیکن حکومتی سطح پرکوئی مددنہیں کی جاتی۔

  • امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، کے الیکٹرک

    امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، کے الیکٹرک

    کراچی : کے الیکٹرک نے میٹرک امتحانات کے دوران ستر فیصد اسکولوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے میٹرک امتحانات کے دوران 70 فیصد اسکولوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ یہ فیصلہ طلبہ کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق محکمہ تعلیم چوبیس کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ اس کے باوجود طلبہ کی سہولت کیلئے اسکولوں کو بجلی دی جارہی ہے۔

    میٹرک بورڈ نے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی درخواست دی تھی جو امتحانات شروع ہونے سے ایک روز پہلے ملی۔

    علاوہ ازیں کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسکولوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ نہیں کر سکتے۔