Tag: mexican

  • میکسیکو میں حکومتی تحویل میں لیا گیا صحافی تشدد کے بعد قتل

    میکسیکو میں حکومتی تحویل میں لیا گیا صحافی تشدد کے بعد قتل

    میکسیکو سٹی : میکسیکو صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل ہے، میکسیکو کے صحافی فرانسسکو رومیرو کو تشدد کے بعد چہرے پر دو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے کرائم رپورٹر فرانسسکو رومیرو کو قتل کی دھمکیاں ملنے پر وفاقی حکومت کی جانب سے چار محافظ فراہم کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود وہ بہیمانہ طور پر قتل کر دیئے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فرانسسکو رومیرو ان 12 صحافیوں میں شامل تھے جنہیں قتل کی دھمکیوں پر وفاق کی جانب سے تحفظ فراہم کیا گیا تھا، انہیں صبح 5 بجے ایک کال موصول ہوئی جس میں نائٹ کلب میں ایک حادثے کی اطلاع دی گئی جس پر وہ نائٹ کلب گئے تھے جہاں انہیں تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ صحافی نے اپنے چاروں محافظوں کو رات 10 بجے ہی گھر روانہ کردیا تھا اور خود سو گئے تھے جبکہ نائٹ کلب جاتے ہوئے وہ اپنا حفاظتی بٹن بھی ساتھ لیکر نہیں گئے جسے دبا کر پولیس کو خطرے کی اطلاع دے سکتے تھے۔

    فرانسسکو رومیرو ریاست کے ایک اہم اخبار سے منسلک تھے اور اپنا فیس بک پیج بھی چلاتے تھے جس میں وہ سیاست اور جرائم کے درمیان تعلق سے پردہ اٹھاتے تھے۔ میکسیکو صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک میں شامل ہیں جہاں رواں برس 5 صحافی قتل کیے گئے ہیں۔

  • میکسیکو امریکا سے لڑائی نہیں چاہتا، ہم پُرامن اور محبت پسند ملک ہیں، میکسیکن صدر

    میکسیکو امریکا سے لڑائی نہیں چاہتا، ہم پُرامن اور محبت پسند ملک ہیں، میکسیکن صدر

    واشنگٹن/میکسیکو : میکسیکن صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ تارکین وطن کی غیر قانونی آمد و رفت کا مسئلہ میکسیکو کے بجائے وسطی امریکی ممالک سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے میکسیکو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میکسیکو نے تارکین وطن کے قافلے کو امریکا داخلے سے نہیں روکا تو وہ طویل عرصے کے لیے ناصرف سرحدی علاقہ بند کریں گے بلکہ تجارتی لین دین بھی منطقع کرلیں گے۔

    میکسیکو کے صدر لوپاز اوبراڈر کا کہنا تھا کہ مزید میکسیکن شہری ملازمت کے سلسلے میں امریکا نہیں آرہے، تارکین وطن کی اکثریت وسطی امریکی ممالک کے شہریوں کی ہے۔

    ٹرمپ کے جواب میں میکسیکن صدر نے کہا کہ ’میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم امریکی حکومت کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتے ہم امن و محبت ہیں‘۔

    انہوں نے ہجرت کو انسانی حقوق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’وسطی امریکی ممالک کے شہریوں کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے اس لیے وہ بہتر زندگی اور ملازمت کی غرض سے امریکا آتے ہیں‘۔

    میکسیکن وزیر خارجہ مارسیلو ایبراڈ کا کہنا تھا کہ میکسیکو امریکا کا ایک اچھا اور عظیم پڑوسی ہے‘ اور وہ امریکی دھمکیوں پر کوئی رد عمل نہیں دے گا‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کی ساحلی پٹی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں کوئی گیم نہیں کھیل رہا ہوں، حقیقت پر مبنی بات کررہا ہوں۔

    اگر میکسیکو نے تارکین وطن کے قافلے کو امریکا داخلے سے نہیں روکا تو وہ طویل عرصے کے لیے ناصرف سرحدی علاقہ بند کریں گے بلکہ تجارتی لین دین بھی منطقع کرلیں گے۔

    مزید پڑھیں : تارکین وطن کا مسئلہ، امریکی صدر کی میکسیکو کو دھمکی

    اقتدار میں آنے کہ بعد سے ہی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وسطی اور لاطینی امریکی باشندے میکسیکو کی سرحد کے ذریعے امریکا میں داخل ہوکر سیاسی پناہ حاصل کرتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھاکہ تارکین وطن سے مقامی افراد کے روزگار کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے اور جرائم کی وار داتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر ہرصورت دیوار تعمیر کی جائے گی، دیوار کی فنڈنگ کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

    ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلاف امریکا کی مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوچکے ہیں، تاہم امریکی صدر اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنا نہیں چاہتے۔

  • میکسیکو: بیس سے زائد خواتین کا قاتل جوڑا گرفتار، شہر میں خوف و ہراس

    میکسیکو: بیس سے زائد خواتین کا قاتل جوڑا گرفتار، شہر میں خوف و ہراس

    میکسیکوسٹی:  پولیس نے ایک جوڑے کو بیس سے زائد خواتین کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پولیس اہل کاروں نے ایک گم شدہ بچہ کی تلاش میں جب اس جوڑے کے پاس موجودہ بچہ گاڑی کی جائزہ لیا، تو ششدر رہ گئے۔ بچہ گاڑی میں انسان اعضا بھرے ہوئے تھے۔

    پولیس نے جوڑے کو فوراً حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی، جس کے نتیجے میں کئی ہولناک انکشافات ہوئے۔

    جوڑے نے بیس سے زائد عورتوں کو قتل کرکے ان کے جسم کے ٹکڑے کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جون کارلوس اور  اس کی بیوی پیٹریکا کو اپنے کئے پر کوئی شرمندگی نہیں۔

    ملزمان کے مطابق انھیں عورتوں کو قتل کرکے مسرت ملتی ہے۔ جوڑے نے دس سے زائد لاپتا خواتین کے قتل کا اعتراف کیا ہے، البتہ ملزم کارلوس کا یہ کہنا ہے کہ اصل تعداد بیس تک ہوسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: چین میں خواتین سے زیادتی و قتل کے مرتکب سیریل کلر کو سزائے موت

    پولیس نے جب گھر پر چھاپا مارا، تو انھیں ریفریجریٹر میں مختلف تھیلوں میں رکھے گئے انسانی اعضا ملے۔اس جوڑے کے تین بچے ہیں، جنھیں رشتہ داروں کو سونپ دیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ حالیہ برسوں میں سیریل کلنگ کا سب سے خوف ناک واقعہ ہے، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ  گئی ہے۔

    تجزیہ کار شہر میں ہونے والے گم شدگی کے واقعات کو اس سیریل کلر جوڑے کی سفاکی سے جوڑ رہے ہیں۔

    اس گرفتاری پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل آیا اور ایک بڑے مجمع نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ ایسے خطرناک سیریل کلرز کا اتنے عرصے تک آزاد رہنا حکام کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

  • میکسیکو: ازٹیک دیوتاکےقدیم ترین مندرکی دریافت

    میکسیکو: ازٹیک دیوتاکےقدیم ترین مندرکی دریافت

    میکسیکو : فن، کھیل، خوبصورتی، رقص، پھول، اور گیتوں سے محبت کرنیوالےازٹیک دیوتاکاقدیم مندر دریافت ہوا ہے۔

    میکسیکو میں انتہائی قدیم مندرکی دریافت نےسب کوحیران کر دیا۔فن،کھیل،خوبصورتی، رقص، پھول، اور گیتوں کا شوقین دیوتا کا مندر مئیرجہاں سے دریافت انتہائی قیمتی نوادرات ہوئے ۔


    چھوٹےبڑے اور پتھروں کے ایسے فن پارے جو ہرکسی کی توجہ کا مرکز بن گئے، قربانی کے چاقوؤں اور چمکدار آلات موسیقی سمیت ایسے اسی نوادرات نمائش کا حصہ ہیں جن کو ہر کسی نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنا چاہا۔

    قدیم دور میں مندر مذہبی رسومات اور انسانی قربانیوں کیلئے استعمال ہوتا رہا، نمائش میں لال رنگ اور مدھم روشنی کے انتخاب میں ازٹیک دیوتا کی پسند کا خاص خیال رکھا گیا۔