Tag: Mexico border-wall

  • ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی، امریکی سیاست دانوں کی تنقید

    ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی، امریکی سیاست دانوں کی تنقید

    واشنگٹن : ڈیموکریٹک اور ریپبلیکن سیاست دانوں نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے بیان پر ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ٹرمپ کے اقدامات غیر قانونی ہیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ صدارتی ایگزیکٹوآرڈر کے ذریعے ایمرجنسی لگائی جاسکتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس اقدام کے ذریعے کانگریس سے بالاتر ہوکر اپنے فیصلے کو منوانے کی کوشش کریں گے، یاد رہے کہ کانگریس نے اس منصوبے کے لیے فنڈنگ سے انکا ر کیا تھا۔

    ڈیموکریٹک کے سینیئر سیاست دان نے ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں جبکہ متعدد ریپبلیکن سیاست دانوں نے بھی ٹرمپ کے اس عمل کو ’غیر قانونی‘ قرار دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلیے اربوں ڈالر لینا چاہتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر اہم حصّہ تھی۔

    مزید پڑھیں : صدارتی ایگزیکٹوآرڈر کے ذریعے ایمرجنسی لگائی جاسکتی ہے‘ سارہ سینڈرز

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سارہ سینڈرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دیوار کی تعمیر کے لیے دیے گئے بیانات پرقائم ہیں، صدر ٹرمپ حکومتی فنڈنگ بل پر دستخط کریں گے۔

    دوسری جانب ریپبلکن سینیٹرمچ میک کونل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایمرجنسی لگانے کے لیے تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں : میکسیکو دیوار: امریکی صدرنے ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی

    رواں ماہ 2 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے دیوار کی تعمیر کے لیے 5.7 بلین ڈالرز منظور کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، تاہم کانگریس میں ڈیموکریٹس دیوار کی فنڈنگ کی منظوری سے مسلسل انکاری ہیں۔

    امریکا میں کئی ہفتوں سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن 24 جنوری کو ختم ہوگیا تھا لیکن 35 روزہ جزوی بندش کے باعث ملکی سرمایہ کاری اور دیگر تجاری امور بھی متاثررہے۔ ملکی معیشت کو 11 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔

  • میکسیکوکی سرحد پرہرصورت دیوارتعمیرکی جائے گی‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    میکسیکوکی سرحد پرہرصورت دیوارتعمیرکی جائے گی‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی صرف کھیل رہی ہیں، دیوارکی فنڈنگ کے بغیرکوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سرحدی دیوارکی تعمیرکے لیے فنڈنگ کے معاملے پرڈیڈلاک برقرار ہے، 15 فروری تک ڈیل نہ ہونے پرامریکی صدر پھرشٹ ڈاؤن کا انتباہ دے چکے ہیں۔

    ہاؤس اسپیکرنینسی پلوسی نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن سے مذاکرات پردیوارکی فنڈنگ پربات نہیں ہوگی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی معاہدے میں دیوارکے لیے رقم مختص نہیں کی جائے گی۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکوکی سرحد پرہرصورت دیوارتعمیرکی جائے گی، دیوارکی فنڈنگ کے بغیرکوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہاؤس اسپیکرنینسی پلوسی اس معاملے پر صرف کھیل رہی ہیں۔

    امریکا میں شٹ ڈاؤن ختم، صدر ٹرمپ اور کانگریس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 26 جنوری کو عارضی طور پر 15 فروری تک سرکاری اداروں میں شٹ ڈاؤن ختم کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوار کی تعمیر کے لیے 5.7 بلین ڈالرز منظور کرنے کا مطالبہ کررکھا ہے تاہم کانگریس میں ڈیموکریٹس دیوار کی فنڈنگ کی منظوری سے مسلسل انکاری ہیں، ڈیل میں کیا بات طے پائی اس سے متعلق مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔