Tag: Mexico City

  • میکسیکو میں خوفناک زلزلہ : دل دہلا دینے والی ویڈیوز وائرل

    میکسیکو میں خوفناک زلزلہ : دل دہلا دینے والی ویڈیوز وائرل

    میکسیکو سٹی : خوفناک زلزلے نے میکسیکو میں تباہی مچادی، جنوب مشرقی علاقے میں منگل کی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    امریکا کے زلزلہ پیمائی کے مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.0 تھی جس کے جھٹکے میکسیکو سٹی تک محسوس کیے گئے, جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر کھلے مقامات کی جانب چلے آئے۔

    اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس کی وجہ سے کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ زلزلے کی شدت سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کے نظام کی معطلی کی بھی اطلاع ہے۔

    زلزلے کا مرکز سیاحتی مقام اکاپلکو کے پاس تھا تاہم وہاں سے تقریباً سوا دو سو کلو میٹر دور میکسیکو سٹی میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور علاقے کی عمارتیں لرز گئیں۔

    زلزلے کی وجہ سے سب سے پہلے جس شخص کی موت کی اطلاعات ملی اس کا تعلق گویوکا سے بتایا جاتا ہے۔ حکام نے مقامی میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ متاثرہ شخص پر ایک بجلی کا کھمبا گرا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

    امریکا میں سونامی کی وارننگ دینے والے ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور ایسے کسی خطرے کی توقع بھی نہیں ہے۔

    اکاپولکو کی میئر اڈیلہ رومن نے ایک بیان میں کہا کہ ابھی تک کوئی بہت سنگین صورت حال کی اطلاع نہیں ہے اور ان کے علاقے میں کسی ہلاکت کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا، ” لوگ ذہنی تناؤ کا شکار اور اعصابی عارضے میں ضرور مبتلا ہیں۔ وہ کافی پریشان ہیں کیونکہ انہیں زبردست جھٹکے لگے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے مقامات پر گیس لیک ہونے کے واقعات پیش آئے ہیں اور بعض جگہوں پر زمین کے تودے کھسکنے اور دیواریں گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔‘‘

    میکسیکو کے صدر انڈریز مینویل لوپیز اوراڈر کا کہنا ہے کہ زلزلے نے پہاڑوں کے نیچے پتھروں اور دیواروں کو نقصان پہنچایا ہے، تاہم اس سے ریاست گوریرو میں شدید نقصان نہیں پہنچا ہے، جہاں اکاپولکو واقع ہے۔

    ان کا کہنا تھا،’’ خوش قسمتی سے بہت زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ابھی تک ہمارے پاس کسی بھی شخص کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔‘‘

    زلزلے کے سبب میکسیکو سٹی میں تقریباً ایک منٹ تک زمین ہلتی رہی۔ اس کے خوف کے سبب بہت سے لوگوں اپنے گھروں سے باہر نکلے اور اپنی عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرا لیا۔ تاہم ابتدائی طور پر دارالحکومت سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

    لیکن شہر کی میئر کلاڈیا شین بام نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ کچھ علاقوں میں بجلی کی ترسیل بند ہو گئی ہے۔ انہوں نے ایک سینیئر عہدیدار کی ایک ٹویٹ پوسٹ کو شیئر کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ زلزلے کی وجہ سے شہر کے کچھ حصوں میں ’’ بجلی کی کمی‘‘ ہے۔

    اس سے قبل سال 1985 میں میکسیکو سٹی میں بھیانک زلزلہ آیا تھا جس سے زبردست جانی و مالی تباہی آئی تھی۔ اس زلزلے سے سینکڑوں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے تھے اور بڑے پیمانے پر عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔

  • میکسیکو : خوفناک ٹرین حادثہ، قیامت صغریٰ کا منظر، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    میکسیکو : خوفناک ٹرین حادثہ، قیامت صغریٰ کا منظر، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    میکسیکو میں میٹرو ٹرین کی بالائی گزرگاہ بیٹھنے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے،حادثہ دارالحکومت میکسیکو سٹی میں پیش آیا، میٹرو ریل شہر کے جنوبی علاقے اولیواس سے ٹیزنوکو جا رہی تھی۔

    میکسیکو کے دارالحکومت میں ایک میٹرو ریل پل سے گزر رہی تھی کہ اچانک اسی وقت پل منہدم ہو گیا۔ اور ٹرین زور دار دھماکے سے نیچے جاگری، حادثے کے بعد لوگوں کی چیخ و پکار مچ گئی۔

    خوفناک حادثے کے نتیجے میں اب تک 15افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ70سے زائد مسافر زخمی ہیں، اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔

    حادثے کے وقت ٹرین اس ٹریک کے اوپر موجود تھی جبکہ ٹریک ٹوٹنے سے ٹرین کی بوگیاں زمین پر گرگئیں۔ بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ تین مئی پیر کی رات کو میٹرو ریل ٹریک کا اوپری حصہ جزوی طور پر گرگیا جس کی وجہ سے ملبہ اور ٹرین کے بعض ڈبے نیچے سڑک پر آگرے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جس مقام پر ٹرین کے ڈبے گرنے کا واقعہ پیش آیا وہاں کھڑی کچھ کاریں بھی اس کی زد میں آئی ہیں جو ملبے کے نیچے دب گئیں۔ شہر کی میئر کلوڈیا شین بام نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ آگ پر قابو پانے والا عملہ اور محکمہ پبلک سیفٹی کے لوگ ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

  • میکسیکو : طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ سمیت پانچ مسافر ہلاک

    میکسیکو : طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ سمیت پانچ مسافر ہلاک

    میکسیکو سٹی : شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں طیارہ حادثہ میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے، حادثہ میکسیکو کے شہر چہواہوا کے قریب پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں ایک سیسنا طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث طیارے میں موجود پائلٹ سمیت 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، حادثہ میکسیکو کے شہر چہواہوا کے قریب پیش آیا۔

    اس حوالے سے پراسیکیوٹر کے ترجمان نے بدھ کو ایک تصدیقی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو اداروں کے اہلکاروں کو بالیجا میونسپلٹی میں پائلٹ اور پانچ مسافروں کی لاشوں کے ساتھ ایک تباہ شدہ سیسنا طیارہ ملا ہے۔

    سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے نے ایک دن قبل کیمارگو میونسپلٹی سے سینالوا ریاست کے گواساوے کی جانب پرواز کی تھی لیکن وہ اپنی منزل تک نہ پہنچ سکا۔

    منگل کی صبح تلاشی مہم میں چہواہوا اور سنیالوا ریاستوں کی سرحد کے نزدیک اس کا تباہ شدہ ملبہ ملا۔ واضح رہے کہ آج صبح میکسیکو کے جنوب مغربی علاقوں راکنگ اوآکسا اور میکسیکو سٹی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    مزید پڑھیں : میکسیکو کی زمین لرز اٹھی، 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بج کر 29 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 32 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز اوسیکا کا بحرل الکاہل تھا۔ زلزلے میں پانچ افراد ہلاک اور تقریبا 30 افراد زخمی ہوئے ہیں، وہیں سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

  • میکسیکو میں نیوی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، پانچ اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک

    میکسیکو میں نیوی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، پانچ اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک

    میسکیوسٹی: میکسیکو میں نیوی کا ہیلی کاپٹرگرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو مں مغربی علاقے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں پانچ نیوی اہل کاروں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے میکسیکن نیوی کا ہیلی کاپٹر بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہے تھے کہ اسی دوران ہیلی کاپٹر آگ کے شعلوں کی لپیٹ اور گرم درجہ حرارت کے باعث حادثے کا شکار ہوا اور گر کر تباہ ہوگیا۔

    ہیلی کاپٹر کو حادثہ آبادی سے دور پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں جنگلات کمیشن کا نمائندہ بھی شامل ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے روسی ساختہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر نے ویلی ورڈی سے اڑان بھری تھی، جس میں دو ہزار پانچ سو لیٹر آگ بجھانے کیلئے پانی موجود تھا۔

    بڑے رقبے پر پھیلی آگ کے باعث حادثے کے بعد امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ واقعہ پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کے اظہار میں میکسیکو کے صدر کا کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کم بارشوں اور سخت موسمی حالات کے باعث میکسیکو کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے، جنگلات میں لگی آگ کے بادلوں اور دھوئیں سے قریبی آبادیوں اور شہر کی آب و ہوا بھی متاثر ہو رہی ہے۔

    دھوئیں کے باعث انتظامیہ اور طبی ماہرین نے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات اور باہر نکلنے کی صورت میں ماسک پہنچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

  • میکسیکو سٹی کی پہلی خاتون میئر

    میکسیکو سٹی کی پہلی خاتون میئر

    میکسیکو سٹی: شمالی امریکی ملک میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں پہلی بار خاتون میئر کو منتخب کرلیا گیا۔

    56 سالہ کلاڈیا شینبم شمالی امریکا کے سب سے بڑے شہر کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

    اس سے قبل ایک اور خاتون روزاریو روبلز نے میکسیکو سٹی کی قائم مقام میئر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں، تاہم کلاڈیا پہلی خاتون ہیں جو براہ راست انتخابات کے ذریعے اس عہدے پر فائز ہوئیں۔

    کلاڈیا اس سے قبل میکسیکو سٹی کے ایک ضلع کی ضلعی میئر بھی رہ چکی ہیں۔ وہیں سے ان کے شہر کے میئر بننے کی راہ ہموار ہوئی۔

    تاہم ان کی میئر شپ کا دور تنازعات کا شکار رہا۔

    ان کا ضلع گزشتہ برس ستمبر میں آنے والے زلزلے سے شدید طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک تھا۔

    زلزلے میں ضلع کا ایک نجی اسکول بھی زمین بوس ہوگیا جس سے 19 بچے ہلاک ہوگئے۔

    اسکول کی تباہی کے بعد تنازعہ اٹھا کہ مذکورہ اسکول کو تعمیر کی اجازت غیر قانونی طور پر دی گئی تھی، اسکول کے مالک نے اسکول کی عمارت کے اوپر اپنی رہائش کے لیے اپارٹمنٹ بھی تعمیر کیا تھا جس کی وجہ سے پوری عمارت غیر متوازن ہوگئی۔

    ہلاک ہونے والے بچوں میں سے ایک کے والدین عدالت جا پہنچے اور انہوں نے کلاڈیا کو اس حادثے کا ذمہ دار ٹہرایا۔

    گو کہ کلاڈیا نے اس کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا تاہم کلاڈیا کے مخالفین کی تعداد کم نہ ہوئی۔ میئر کے لیے ہونے والے انتخاب کے روز بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کے خلاف مظاہرہ کیا اور ’قاتل قاتل‘ کے نعرے لگائے۔

    کلاڈیا کا کہنا ہے کہ ان کے مخالفین ان کی سیاسی مقبولیت سے خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔