Tag: Mexico

  • میکسیکوکی جیل میں جھڑپ‘ 28 قیدی ہلاک

    میکسیکوکی جیل میں جھڑپ‘ 28 قیدی ہلاک

    میکسیکو سٹی :: میکسیکوکی جیل میں دو قیدی گروہوں میں جھڑپوں کے نتیجےمیں28 قیدی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق جنوب مغربی میکسیکو کےشہراکاپلکو کی لاس کروسس جیل میں قیدیوں کے دوگروپوں کےدرمیان ہونے والی لڑائی میں 28قیدی ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کےمطابق جیل کےاندر مختلف جگہوں سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں باورچی خانہ بھی شامل ہے۔

    قیدیوں نے ایک دوسرے کو چاقو اور ڈنڈوں سے مارا اور بعض قیدیوں کے سر کاٹ ڈالے۔گورنر نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    خیال رہےکہ اکاپلکو ایک زمانے میں میکسیکو کا مقبول سیاحتی مقام ہوا کرتا تھا، لیکن تشدد اور منشیات کے دھندے نے اسے میکسیکو کے خطرناک ترین علاقوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔


    مزید پڑھیں: میکسیکو کی جیل میں جھڑپ، باون قیدی ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ سال فروری میں میکسیکوکی جیل میں متحارب قیدی گروہوں میں جھڑپوں کے نتیجےمیں52 قیدی ہلاک ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ میکسیکو میں پرتشدد واقعات عام ہیں۔ اس سال صرف مئی کے مہینے میں 2186 لوگ تشدد کا نشانہ بن کر قتل ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • میکسیکو سٹی میں‌ 500 سال پرانے انسانی کھوپڑیوں کے مینار دریافت

    میکسیکو سٹی میں‌ 500 سال پرانے انسانی کھوپڑیوں کے مینار دریافت

    میکسکو : میکسیکو سٹی کے قلب میں‌ انسانی کھوپڑیوں کے مینار دریافت کئے گئے۔

    میکسیکو سٹی کے قلب میں‌ ماہرین آثار قدیمہ نے 500 سال پرانے انسانی کھوپڑیوں کے مینار دریافت کیے گئے ہیں، جس نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، حکام کا کہنا ہے 650 کھوپڑیوں سے یہ مینار ایزتک دور بادشاہت میں تعمیر کیا گیا تھا۔

    جہاں سے یہ مینار دریافت ہوا ہے یہ ایزتک کا دارلحکومت تھا، جسے بعد میں‌ میکسیکو سٹی کا نام دیا گیا۔

    تاریخ دانوں کے مطابق ایزتک دور 1345 اور 1521 تک رہا، اس دور میں بڑے بے رحمانہ انداز میں‌ عورتوں اور بچوں کو ذبح کردیا جاتا تھا۔

    اس سے قبل میکسیکو میں ماہرین آثار قدیمہ نے مایا تہذیب پر تحقیق کیلئے گریٹ ایکفائر آف مایا پروگرام کے تحت سمندر کی تہہ میں موجود غاروں کا پتہ لگایا جہاں سے انسانی کھوپڑیاں اور ہڈیاں برآمد ہوئیں تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • میکسیکو میں لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے ماؤں کا احتجاج

    میکسیکو میں لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے ماؤں کا احتجاج

    میکسیکو سٹی: شمالی امریکی ملک میکسیکو میں ماؤں کے عالمی دن سے قبل مائیں اپنے گمشدہ بچوں کی بازیابی کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں گزشتہ پانچ سال کے دوران 25 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہوئے جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

    ان کی افراد کی بازیابی کے لیے ان کی مائیں سڑکوں پر نکل آئیں جنہوں نے اپنے لاپتہ بچوں کی تصاویر اور بینرز اٹھارکھے تھے۔

    اس موقع پر غمزدہ ماؤں نے اعلیٰ عدلیہ سے اپنے بچوں کی بازیابی اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ماؤں کا یہ احتجاج ہر سال ماؤں کے عالمی دن سے قبل گزشتہ کئی سال سے جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میکسیکو، خطرناک روپ دھارے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    میکسیکو، خطرناک روپ دھارے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    میکسیکو: نویں سالانہ زومبی فیسٹیول کے انعقاد کے موقع پر بچوں سمیت ہزاروں افراد نے خطرناک روپ دھار کر سڑکوں پر مارچ کیا اور غریبوں کے لیے کھانا بھی عطیہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی میکسیکو سٹی میں ’’زومبی واک‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں سمیت ہزاروں افراد نے خطرناک روپ دھار کر شرکت کی اور مارچ کیا۔

    zombi-6

    زندہ لاشوں کا روپ دھارنے والے تمام شرکاء مونومنٹ آف ریولیو شن پر جمع ہوئے اور وہاں سے مارچ کی ابتداء کرتے ہوئے شہر کی مختلف سڑکوں پر پھیل گئے۔بعد ازاں شرکاء نے غریبوں کے لیے بنائے گئے فوڈ بینک میں کھانا بھی عطیہ کیا۔

    zombi-4

    یاد رہے زومبی واک (فیسٹیول) کا آغاز 2001 میں امریکا میں منعقد کیا گیا تھا، بعد ازاں یہ دنیا کے مختلف ممالک برازیل ، ارجنٹائن، سنگاپور، جرمنی سمیت کئی ممالک میں ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔

    zombi-5

    واضح رہے امریکا سے شروع ہونے والے اس فیسٹیول کا مقصد لوگوں کو ڈرانا نہیں بلکہ اس کے ذریعے زندگی منفرد انداز میں گزارنے کے پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے، فیسٹیول میں شرکاء خوب لطف اندوز ہوتے ہیں اور جس مقصد کے لیے جمع ہوں اس کے اختتام پر اُس مقصد کے لیے کچھ عطیہ بھی کرتے ہیں۔

  • مسخروں‌ کا سالانہ میلہ،ہر طرف مسکراہٹیں بکھر گئیں

    مسخروں‌ کا سالانہ میلہ،ہر طرف مسکراہٹیں بکھر گئیں

    میکسیکو سٹی: میکسیکو میں مسخروں کاسالانہ کنونشن منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے آئے درجنوں مسخروں نے شرکت کی جنہیں دیکھ کر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔


    Fools throng Mexico streets by arynews

    میکسیکوکی سڑکوں پر چھائی مسخروں کی بہار نے موسم خوشگوار کردیا اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں، یہ منظر دیکھ کر چھوٹے اور بڑے سب محظوظ ہوئے۔

    لاطینی امریکا سے آنے والے سیکڑوں مسخرے ہنستے مسکراتے، رنگ برنگے کپڑے پہنے موسیقی بجاتے اور ڈانس کرتے رہے اور شہریوں کو اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں اور کرتب کے ذریعے خوب لطف اندوز کیا۔

    کنونشن میں شرکت کرنے والے مسخروں نے جہاں اس پیشے کے حوالے سے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا وہاں نئی نسل کو اس پیشے سے منسلک ہونے کی ترغیب بھی دی۔

  • میکسیکو آنیوالی تتلیوں کی تعداد میں ڈھائی سو فیصد اضافہ

    میکسیکو آنیوالی تتلیوں کی تعداد میں ڈھائی سو فیصد اضافہ

    میکسیکو : کینیڈا اور امریکہ سے ہزاروں میل کا سفر طے کر کے میکسیکو آنے والی تتلیوں کی تعداد میں ڈھائی سو فیصد اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا اور امریکہ سے رنگوں بھری تتلیاں ہزاروں میل کا سفر طے کر کے ہر برس میکسیکو آتی ہیں ۔پیلے اور کالے رنگ کی یہ تتلیاں ’مونارک‘یا شہنشاہ تتلیاں کہلاتی ہیں ۔

    ان تتلیوں کو پائن اور فر کے درختوں پر بسیرا کرنا پسند ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ مونارک تتلیوں کی آبادی میں گذشتہ برس کے مقابلے میں ڈھائی سو فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    رواں برس جن مقامات پریہ تتلیاں پھیلی ہوئی پائی گئی تھیں ان کا رقبہ چار ہیکٹر سے کچھ زیادہ ہے۔جوکہ گذشتہ برس ایک ہیکٹر کے برابرتھا۔

    امریکہ میں تتلیوں کی افزائش نسل کیلئے استعمال کئے جانے والے پودے کی کاشت سے بھی مونارک تتلیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    تاہم حکام نے خبردار کیا ہے میکسیکو میں پائن اورفرکے جنگلات کی کٹائی سے آمد کا سلسلہ ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

  • میکسیکوکےانٹرنیٹ ویلیج میں سجا ڈیجیٹل فیسٹیول

    میکسیکوکےانٹرنیٹ ویلیج میں سجا ڈیجیٹل فیسٹیول

    میکسیکومیں ایک تاریخی مقام کو انٹرنیٹ ویلیج کا درجہ دے دیا گیا ہے جہاں سجایا گیا رنگا رنگ ڈیجیٹل فیسٹول اور فیسٹیول میں متعدد ورک شاپس لگائی گئی ہیں۔

    فیسٹیول میں شریک بچے گیم کھیلنے میں مصروف رہے تو نوجوان پینٹنگ کرتے نظر آئے، ٹیبلیٹس سے کنٹرول ہونیوالےروبوٹ شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

    منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ فیسٹیول تعلیم، صحت، روزگار کے حوالے سے جدید انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے آگاہی کیلئے منعقد کیا گیا۔میکسیکو کے شہری اس نئے فورجی نیٹ ورک سے بھرپوراستفادہ کرسکتے ہیں۔

    ٹیل سیل ٹیلی کمیونیکیشن اورنیشنل انسٹیوٹ آف انٹرپرینیورز کے باہمی اشتراک سے ٹیکنالوجی ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ فیسٹول اپنی نوعیت کا رواں سال تیسرا ایونٹ تھا۔

  • میکسیکو میں پولیس اور منشیات فروشوں میں جھڑپ، 43 ہلاک

    میکسیکو میں پولیس اور منشیات فروشوں میں جھڑپ، 43 ہلاک

    میشاکوان: میکسیکومیں پولیس اورمنشیات فروش گروپ کےدرمیان جھڑپ کے نتیجےمیں پولیس اہلکارسمیت تینتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی ریاست میشاکوان کے سرحدی علاقے میں منشیات فروشوں نے وفاقی پولیس پرفائرنگ شروع کردی۔

    پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجےمیں بیالیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔

    میکسیکو کے نیشنل سیکیورٹی کمشنرمونٹی الیجانڈروروبیڈو کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش کے لیے وفاقی سیکیورٹی حکام علاقے کا دورہ کر رہے ہیں۔

    میکسیکو میں گزشتہ تین ماہ کےدوران منشیات کےکاروبارمیں ملوث افراد کم ازکم بیس پولیس اہلکاروں اورفوجیوں کو ہلاک کرچکے ہیں۔

  • میکسیکومیں ’کھیل کھیل ‘ میں کمسن بچہ ہلاک

    میکسیکومیں ’کھیل کھیل ‘ میں کمسن بچہ ہلاک

    میکسیکو: شمالی میکسیکو کے ایک جج نے اغوا کے کھیل کے دوران چھ سالہ بچے کی ہلاکت کے جرم میں 5 بچوں کو سزا سنادی، اس واقعے نے پورے میکسیکو کو ششدر کرکے کے رکھ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق واقعے میں دوبچے جن کی عمر15 سال، دو بچیاں جن کی عمر13 سال جبکہ ایک بچہ جس کی عمر 11 سال ہے ملوث ہیں۔

    مقدمے کی سماعت واقعے کے ایک ہفتے بعد مقدمے کی سماعت ہوئی۔

    ہلاک شدہ بچہ جس کی عمر چھ سال بتائی گئی ہے اسے اس واقعے میں ملوث بچوں نے پہلے تو باندھا اسکے بعد پتھر مارے اوربالاخرچاقو ماردیا۔

    جج نے 15 سال عمر والے بچوں کو جیل بھیج دیا جبکہ باقی تین کو ریاست کی چائلڈ سروس ایجنسی کے حوالے کردیا۔

  • معروف ریسلر رے میسٹریو کی کک سے میکسیکن ریسلر پیرو چل بسا

    معروف ریسلر رے میسٹریو کی کک سے میکسیکن ریسلر پیرو چل بسا

    میکسیکو : ریسلنگ مقابلہ ایک ریسلر کا آخری ثابت ہوا، سر پر چوٹ لگنے سے ریسلر جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں ریسلنگ فائٹ کے دوران پہلوان سرپرکک لگنے سے چل بسا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف کے معروف ریسلر رے میسٹریو کا فینشگ موو میکسکن ریسلر پیرو کے لئے جان لیوا ثابت ہوا،تماشائی تماشا سمجھ تالیاں بجاتے رہے۔

    ریفری نے بھی فائٹ نہ روکی اور سمجھتے رہے کہ پیرو ڈرامہ کررہا ہے۔ حریف ریسلر رے میسٹریو کی کک کام کرگئی اورپیرو کک لگنے کے بعد ہوش میں نہیں آیا، لیکن کچھ دیربعد پیرو کو ہلایا تو ریسلر نے مزاحمت نہ کی۔

    موت کے بعد بھی کئی منٹوں تک کھیل جاری رہا، پیرر کو ہسپتال پہنچایا گیاجہاں موت کی تصدیق ہوگئی۔