Tag: Mian Aslam Iqbal

  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما کیخلاف موبائل فون چھیننے کا مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کے اہم رہنما کیخلاف موبائل فون چھیننے کا مقدمہ درج

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کیخلاف پولیس نے شہری سے موبائل فون اور نقدی چھیننے سمیت تشدد کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے مقدمے میں ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد پولیس نے مدعی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا، مدعی کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں جلسے کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

    مدعی کے مطابق اسلم اقبال کے ساتھیوں ندیم، علی عمران اور دیگر6نامعلوم افراد مجھے گراؤنڈ میں لے گئے، وہاں مجھے اسلم اقبال کے پاس لے جایا گیا، ان لوگوں نے میری تلاشی لی پرس اور موبائل فون اپنے پاس رکھ لیا۔ پرس میں پچیس ہزار روپے تھے جبکہ میاں اسلم اقبال کی ایما پر تشدد کیا گیا۔

    مدعی کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ ندیم، علی عمران اور6نامعلوم نے بہیمانہ تشدد کیا اور قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں، مدعی کی درخواست پر تھانہ سمن آباد پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مقدمہ کے اندراج کے بعد میاں اسلم اقبال نے سیشن کورٹ سے 16 مئی تک عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے اور عدالت نے میاں اسلم اقبال کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    میاں اسلم اقبال نے مقدمات کی مکمل تفصیلات کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست بھی دی ہے جس پر جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

  • بیورو کریسی میں تبدیلیاں میرٹ پر کی ہیں، کرپشن کی کہانیاں کھلنے والی ہیں، اسلم اقبال

    بیورو کریسی میں تبدیلیاں میرٹ پر کی ہیں، کرپشن کی کہانیاں کھلنے والی ہیں، اسلم اقبال

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بیورو کریسی میں تبدیلیاں میرٹ پر کی ہیں، آئندہ چند دنوں میں کرپشن کی بڑی کہانیاں کھلیں گی۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں جو پروجیکٹ کیے اس کی آگاہی درست طور پر نہ دے سکے، صوبہ جس صورتحال میں ہمیں ملا تھا وہ سب کے سامنے ہے، پنجاب100ارب روپے کا مقروض تھا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی کو شہباز شریف دور میں بری عادتیں لگائی گئیں، بیورو کریسی میں17گریڈ کا افسر20گریڈ میں کام کررہا ہوتا تھا، ہم نے اپنی کوتاہیوں کو نہیں چھپایا اب صورتحال بہتر کررہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیم کو جو اختیارات دیئے ہیں وہ ماضی میں کبھی نہیں ملے تھے، حکمران بیورو کریسی کو ساتھ ملا کر کرپشن نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں کرپشن کی بڑی کہانیاں کھلیں گی، ہم نے بیورو کریسی میں تبدیلیاں میرٹ پرکی ہیں، بیورو کریسی میں ذاتی طور پر کوئی تعیناتی نہیں کی۔

  • لاہور : ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوز منڈیوں کے دورے کرکے قیمتوں کا جائزہ لیں گے

    لاہور : ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوز منڈیوں کے دورے کرکے قیمتوں کا جائزہ لیں گے

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر نظر رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوز ہفتے میں دو بار منڈیوں کے دورے کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس ہوا جس میں پرائس کنٹرول میکنزم، اشیاء کی قیمتوں ،مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ پرائس کنٹرول اتھارٹی کے قیام کے لئے قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، اتھارٹی میں مختلف محکموں کے نمائندے اور ماہرین شامل ہوں گے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ہفتے میں دو بارمنڈیوں کے دورے کریں گے۔

    متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں فرخت کی جانے والی اشیاء کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے مؤثر کارروائی کریں گے۔

    مزید پڑھیں : پنجاب میں20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت808 روپے، چینی فی کلو70روپے مقرر

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول میکنزم مستحکم بنا کرمصنوعی مہنگائی روکیں گے، زبانی جمع خرچ نہیں اب عملی کام کرنے کا وقت ہے۔

  • مولانا پاکستان لوٹنے والوں کے سرپرست کا کردار ادا کررہے ہیں، میاں اسلم اقبال

    مولانا پاکستان لوٹنے والوں کے سرپرست کا کردار ادا کررہے ہیں، میاں اسلم اقبال

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بے مقصد دھرنوں کی سیاست اب نہیں چلے گی، مولانا پاکستان لوٹنے والوں کے سرپرست کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے سے ملاقات کیلئے آنے والے علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملکی معیشت اور سیاسی استحکام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کو بھی اداروں کے خلاف بدزبانی کی اجازت نہیں دے گی، مولانا پاکستان لوٹنے والوں کے سرپرست کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جتھوں کے ذریعے حکومت اور ریاست کو بلیک میل کرناچاہتے ہیں، مدرسوں کے چند ہزاربچوں سے اسلام آباد کو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، بے مقصد دھرنوں کی سیاست اب نہیں چلے گی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ عملاً دھرنے سے لاتعلق ہو چکی ہے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا ایجنڈا صرف پاکستان اور عوام کی ترقی ہے، ملکی اورعوام کی ترقی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • ن لیگ دور میں سرکاری خزانے سے پی ٹی آئی کیخلاف اشتہارات دیئے گئے، میاں اسلم اقبال

    ن لیگ دور میں سرکاری خزانے سے پی ٹی آئی کیخلاف اشتہارات دیئے گئے، میاں اسلم اقبال

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ نے2009میں بلدیاتی ادارے ختم کیے، حکومتی خزانے سے پی ٹی آئی کیخلاف اشتہارات دیئے گئے، اپوزیشن کو پرامن احتجاج یا مارچ کا حق دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے میں رقم کی ادائیگیوں کی وجہ سے تاخیر تھی۔

    اس منصوبے کی رقم ہماری حکومت ادا کررہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کسی منسٹری میں مداخلت نہیں کررہے، کابینہ میں متعلقہ منسٹربریفنگ اور ٹارگٹ سیٹ کرتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ دور میں حکومتی خزانے سے پی ٹی آئی کیخلاف ٹی وی اور اخبارات کو کروڑوں روپے اشتہارات دیئے گئے، جن میں،55سے58کروڑ روپے ہم نے دیئے مزید ادا کیے جارہے ہیں۔

    پنجاب میں ن لیگ نے2009میں بلدیاتی ادارے ختم کیے، پنجاب میں ن لیگ نے2015میں بلدیاتی انتخابات کرائے، بلدیاتی انتخابات کے بعد دو سال بعد بھی اختیارات نہیں دیئے، ن لیگ نے آخری سال میں بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیئے۔

    ڈینگی کے حوالے سے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ2017میں1100کنفرم ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئےتھے،2018میں بھی کنفرم ڈینگی کیسزکی1100کےلگ بھگ تعدادتھی،2017میں لاہورمیں 1100کنفرم ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئےتھے،2018میں لاہورمٰں کنفرم ڈینگی کیسزکی1100تعدادتھی،2019میں لاہورمیں کنفرم ڈینگی کیسزکی تعداد130تھی،130کنفرم کیسزمیں سے100اپنےگھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اپنی پالیسی ہے اپوزیشن کو پرامن احتجاج یا مارچ کاحق دیں گے۔

    مزید پڑھیں: حکومت میں نقص نکالنے والی ن لیگ کو کرپشن ختم ہو جانے کا غم ہے، میاں اسلم اقبال

    کے پی یا وفاق کی سطح پر ان کی اپنی پالیسی ہے ہم پنجاب میں سہولت دیں گے لیکن مظاہرین اگر اداروں کےخلاف گفتگو کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب پولیس اب دامادوں، بیٹوں اورنواسوں کو پروٹوکول نہیں دے گی۔

  • مولانا فضل الرحمان کا مسئلہ اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے، میاں اسلم اقبال

    مولانا فضل الرحمان کا مسئلہ اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے، میاں اسلم اقبال

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا مسئلہ اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے، ختم نبوت کے نام پر 20کروڑ کاچندا جمع کرنے والے مولانا کا اصل چہرہ وکی لیکس نے بے نقاب کردیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لیے گئے قرضے ہم ادا کررہے ہیں۔

    پی پی ن لیگ کے پہلےسال سے موازنہ کرلیں ہماری کارکردگی بہتر ہے، پی پی اور ن لیگ الفاظ کے ہیرپھیر سےعوام کو گمراہ کررہی ہے، خواجہ آصف نے تو جعلی ووٹ پر تو اسٹےآرڈر کا سہارا لیا تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کا مسئلہ اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے، وہ پہلی مرتبہ اسمبلی میں نہیں پہنچے اس لیے پریشان ہیں، مولانا فضل الرحمان نے ختم نبوت کے نام پر20کروڑ روپے کا چندا جمع کیا، ان کا اصل چہرہ تو وکی لیکس بھی بےنقاب کرچکا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو لانگ مارچ اور دھرنے کی اجازت ہے لیکن انہیں دو چیزوں سے روکیں گے، مظاہرین کو توڑپھوڑ اور اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی بالکل اجازت نہیں دیں گے، مارچ اور دھرنا صرف اور صرف کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن آنے دیں پھر یہ ہی لوگ ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے کے نعرے لگائیں گے، فضل الرحمان کے ترجمان ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں خود پیدا ہوگئے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی فضل الرحمان کو استعمال کررہی ہے جبکہ فضل الرحمان خود ان دونوں جماعتوں کو استعمال کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: حکومت میں نقص نکالنے والی ن لیگ کو کرپشن ختم ہو جانے کا غم ہے، میاں اسلم اقبال

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ستمبر کا آزادی مارچ اکتوبر میں چلا گیا ہوسکتاہے اکتوبر سے اور آگے چلا جائے، وقت آنے دیں لانگ مارچ اور دھرنے کا بھی پتہ چل جائے گا، ہمیں معلوم ہے یہ لوگ مدرسے کےبچوں کو استعمال کرینگے، ہماری طرف سے دھرنےاورلانگ مارچ کی مکمل اجازت ہے۔

  • حکومت میں نقص نکالنے والی ن لیگ کو کرپشن ختم ہو جانے کا غم ہے، میاں اسلم اقبال

    حکومت میں نقص نکالنے والی ن لیگ کو کرپشن ختم ہو جانے کا غم ہے، میاں اسلم اقبال

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت میں نقص نکالنے والی ن لیگ کو کرپشن ختم ہو جانے کا غم ہے، پنجاب میں صنعتی زون پوری طرح فعال اور کام کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر اطلاعات نے ن لیگی رہنما احسن اقبال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کے رہنما خوش فہمی کا شکار ہے کہ پنجاب کے عوام کے وہ ٹھیکیدار ہیں ان کو صرف اپنی کرپشن کے ختم ہوجانے کو غم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے حقائق جانے بغیر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی ہے، میں صرف اتنا کہوں گا کہ ارسطو صاحب! پنجاب میں اب تک ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

    پنجاب میں صنعتی زون پوری طرح فعال اور کام کر رہے ہیں۔ آپ جھوٹ بولنے کی بجائے میڈیا کے ہمراہ آ کر پنجاب حکومت کی کارکردگی دیکھ لیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نئے انتخابات کے لئے2023ء تک صبر سے کام لیں، پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دیگر منصوبے ملک بھر میں جاری ہیں۔

  • بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیرپراپنا ناجائز تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا، میاں اسلم اقبال

    بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیرپراپنا ناجائز تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا، میاں اسلم اقبال

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم اور جبر کشمیریوں کو جھکا سکا ہے اور نا کبھی جھکا سکے گا، بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر پر اپنا ناجائز تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ نہتے کشمیری اپنے لہو سے جرات اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ بھارتی مظالم اور جبر کشمیریوں کو جھکا سکا ہے اور نا کبھی جھکا سکے گا۔

    میڈیا سے گفتگو میں میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

    پاکستانی قوم مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھر پور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔

    پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بن کر بھر پور وکالت کی ہے۔ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم بند کرائے اور معصوم کشمیریوں کا خون بہانے سے باز رہے۔

  • مسئلہ کشمیر کواس اندازمیں اجاگرکرناعمران خان کا ہی کریڈٹ ہے، وزیراطلاعات پنجاب

    مسئلہ کشمیر کواس اندازمیں اجاگرکرناعمران خان کا ہی کریڈٹ ہے، وزیراطلاعات پنجاب

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کو انتہائی اہمیت دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کواس اندازمیں اجاگر کرناعمران خان کا ہی کریڈٹ ہے، پاکستان نے بھارت کو ناک آؤٹ کر دیا، اب حل نکالنا ہوگا۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ثابت ہوا کہ شخصیت سچی ہو تو پرچیوں کی ضرورت نہیں رہتی، عالمی میڈیا نےعمران خان کے دورہ امریکا کو انتہائی اہمیت دی، خارجہ محاذ پر پاکستان تیزی سے کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

    امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کی، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا۔ پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔

    وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش بھی کی۔