Tag: mian channu

  • نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش

    نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش

    میاں چنوں کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں چنوں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکٹر نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے چیک اپ کے دوران نازیبا حرکات کیں، پولیس نے ملزم کو تھانہ سٹی منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    دوسری جانب لاہور گرین ٹاؤن پولیس نے بچیوں کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا، پولیس حکام نے بتایا سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو بارہ گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی، ملزم حمزہ کو بلاک تھری سیکٹر سی ون ٹاؤن شپ سے گرفتار کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-principal-allegedly-raped-student/

    یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے ایک نجی اسپتال میں کام کرنے والے وارڈ بوائے کو انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل جسمانی طور پر معذور مریضہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا تھا۔

  • اسپتال میں وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کے باعث میری بچی جاں بحق ہوئی، ماں کا الزام

    اسپتال میں وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کے باعث میری بچی جاں بحق ہوئی، ماں کا الزام

    میاں چنوں: وزیرِ اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی آمد پر ٹی ایچ کیو اسپتال میں خصوصی پروٹوکول کے باعث ایک سال کی بچی ڈاکٹرز کی توجہ نہ ملنے کے سبب جاں بحق ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی آمد پر ٹی ایچ کیو اسپتال میں شدید رش ہو گیا، جس کے باعث ایمرجنسی میں موجود ایک سال کی بچی جاں سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

    بچی کی والدہ نے الزام لگایا کہ وزیرِ اعلٰی پنجاب کی آمد کے بعد ڈاکٹرز نے بچی پر توجہ نہیں دی، ڈاکٹرز وزیرِ اعلٰی پنجاب کے پروٹوکول میں لگے رہے، بچی کے علاج پر کسی نے توجہ نہیں دی۔

    دوسری طرف ڈاکٹرز نے اپنا مؤقف دیا ہے کہ بچی کو کوئی ایسی ایمرجنسی لاحق نہیں تھی بلکہ وہ تھیلسیمیا کی مریض تھی۔

    خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج ٹی ایچ کیواسپتال کا دورہ کیا تھا، میاں چنوں کے دورے کے موقع پر وہ اپنے دوست کے گھر بھی گئے، جہاں انھوں نے دوست کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔


    پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی: ڈاکٹر یاسمین راشد


    وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث بچوں کی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ انھیں میاں چنوں میں جاں بحق ہونے والی ایک سالہ بچی سے متعلق بھی رپورٹ دی جائے۔

    دوسری طرف وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی ایمرجنسی کو فعال بنانا ان کی اوّلین ترجیح ہے، گزشتہ روز انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی۔

  • آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے، نیا پاکستان اقتدار میں آکر بنائیں گے، شاہ محمود قریشی

    آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے، نیا پاکستان اقتدار میں آکر بنائیں گے، شاہ محمود قریشی

    میاں چنوں: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن صرف ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوگا، آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے، نیا پاکستان اقتدارمیں آکر بنائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں چنوں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن پریشان ہے کیونکہ وہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کرسکی۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ لوگ بڑی تعداد میں اپنا قبلہ تبدیل کررہے ہیں، 23 لیگی چیئرمینز اور وائس چیئرمین و سابقہ ناظمین نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی سیاسی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے، ہم نے ووٹ کا سودا کرنے والے 20 ایم پی اے فارغ کردئیے ہیں، ہم ملک سے کرپٹ مافیا کا راج ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے.

    مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی کا سندھ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روک سکو تو روک لو، آئندہ الیکشن میں سندھ سے لڑوں گا، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کا مقابلہ ہوگا، پیپلزپارٹی کا کوئی حصہ نہیں دیکھ رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کو سنوارنا ہے تو ذاتیات سے ہٹ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ذاتی عناد کو بالائے طاق رکھ کر صرف ملک کا سوچا جائے، جس طرح ملک کو چلایا جارہا ہے ایسے ملک نہیں چلتا، کرپٹ حکمرانوں نے ملک کا یہ حال کردیا ہے کہ اب پاکستان کی دنیا میں قدر نہیں ہے۔