Tag: mian chunnu

  • میاں چنوں واقعے کے مزید ملزمان گرفتار

    میاں چنوں واقعے کے مزید ملزمان گرفتار

    لاہور : پنجاب پولیس نے میاں چنوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے مرکزی ملزمان کو باقاعدہ شناخت کرنے کے بعد گرفتار کیا، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک مجموعی طور پر واقعے کے31 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ پولیس نے اب تک 112مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو آج ملتان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال کو تفتیش کی خود نگرانی کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ افسوسناک واقعے کے مقدمے میں 33 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو شہریوں کو اشتعال دلاتے، اینٹوں اور ڈنڈوں سے شہری پر تشدد کرتے دیکھا گیا تھا، گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مقدمے کا اندراج تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 353، 186، 148، 149 اور انسداد بد عنوانی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 اے کے تحت تشدد سے قتل کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ دستیاب فوٹیجز اور شواہد کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : خانیوال میں پیش آئے سانحے میں ملوث مزید 6 افراد گرفتار

    انہوں نے کہا کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں رات بھر چھاپے مارتی رہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خفیہ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

     

  • میاں چنوں : دو بہنوں کی باراتیں دلہنوں کو لیے بغیر واپس روانہ

    میاں چنوں : دو بہنوں کی باراتیں دلہنوں کو لیے بغیر واپس روانہ

    میاں چنوں : دو بہنوں کی باراتیں دلہنوں کو لیے بغیر واپس چلی گئیں، باراتیں واپس جانے کی وجہ دھوکہ اور حق مہر کی مطلوبہ رقم کا نہ ماننا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے علاقے ملت ٹاؤن کے رہائشی محمد عباس کے گھر دو بیٹیوں کی شادی والے دن باراتیں واپس چلی گئیں۔

    پہلی بارات بورے والا سے آئی اور اس لیے واپس گئی کہ نکاح کے وقت حق مہر کی رقم پر فریقین میں بات طے نہ ہوسکی اور دلہا والے ناراض ہوگئے۔

    جبکہ دوسری بارات غازی آباد سے آئی، دولہا نے نکاح کے بعد دلہن کو طلاق دی اور بآرات لے کرواپس روانہ ہوگیا، اس حوالے سے دلہن کے والد محمد عباس کا مؤقف ہے کہ ہمیں لڑکا کوئی اوردکھایا گیااورشادی کیلئے یہ لوگ کسی اور کو لےآئے۔

    اس موقع پر فریقین میں تلخ کلامی بھی ہوئی بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی نے پہنچ کرجھگڑا ختم کرایا اور باراتیوں کو واپس بھیج دیا۔

    مزید پڑھیں: دلہا کا ڈانس دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کردیا

    واضح رہے کہ دلہاؤں کے ساتھ جانے کے بجائے گھر میں رہ جانے والی دونوں دلہنیں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

  • کویت: گھرمیں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 9 پاکستانی جاں بحق

    کویت: گھرمیں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 9 پاکستانی جاں بحق

    کویت سٹی: کویت میں گھرمیں آگ سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے،جب کہ ایک شخص نہایت نازک حالت میں زیر علاج ہے،زخمی و ہلاک شدگان کا تعلق پاکستان سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔

    واقعہ کویت کے علاقے فراوانیا میں پیش آیا جبکہ اس افسوسناک واقعے میں 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، خاندان کا ایک شخص گھرسےباہر ہونے کی وجہ سےبچ گیا۔


    Kuwait residential fire kills 9 Asians, injures… by arynews

    ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بدنصیب گھر میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی جس میں جھلس کر ایک ہی خاندان کے 10 میں 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جب کہ حادثے میں اکیلے بچ جانے والے محمد طارق اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں اُن کی حالت نہایت نازک بتائی جارہی ہے۔

    زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، دفتر خارجہ کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان میں پنجاب کے شہر میاں چنوں سے ہے۔

    کویتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 1 مرد 3 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں،آگ اتنی شدید تھی کہ اہل خانہ میں سے کسی کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا،ایک شخص نازک حالت میں زندگی و موت کی جنگ لڑ رہا ہے

    اسپتال انتطامیہ کے مطابق لاشوں کی حالت نہایت خراب ہے جس کے باعث میتوں کی پاکستان کی منتقل ناممکن ہے اس لیے میتوں کی تدفین کویت میں ہی ممکن ہوسکے گئی۔

    اہلِ خانہ کی کویت میں جھلس کر ہلاک ہونے کی کبر ملتے ہی پاکستان کی علاقے میاں چنوں میں واقع محمد اآصف کے اآبائی گھر میں کہرام مچ گیا، محمد آصف کے والد نہایت غم زدہ ہیں انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے جکہ انہیں کویت کا ویزہ دیا جائے تا کہ وہ اپنے پیاروں کی آضری رسومات میں شرکت کر سکیں۔

    گلف نیوزکے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کےباعث پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے چوبیس افراد زخمی ہوئے،پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،زخمی ہونے والوں میں 4 فائر فائتڑز بھی شامل ہیں۔