Tag: mian iftikhar hussain

  • عمران خان کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں، میاں افتخارحسین

    عمران خان کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں، میاں افتخارحسین

    چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ میں وزیر اعظم بننے کی لکیر ہی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے این پی کے رہنما نے چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گیارہ نکات ایسے بیان کیے جیسے خود بھی اس پرعمل کیا ہو، تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا کو تباہ کردیا ہے۔

    انھوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بی آر ٹی پروجیکٹ میں تین ارب روپے کمیشن لیا جس پر نیب نے ان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

    میاں افتخار حسین نے ایک ارب درخت لگانے کے منصوبے کے بارے میں کہا کہ اس میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے اور فی پودہ آٹھ روپے کی کرپشن کی گئی ہے، صوبے کا وزیراعلیٰ اور وزرا کرپٹ ہیں۔

    اے این پی کے رہنما نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے تباہ کردیے گئے ہیں، جب کہ محکمہ صحت کی کارکردگی کا پول چیف جسٹس نے کھول دیا۔

    عمران خان نے 5 سال میں خیبر پختونخوا کا حال برا کردیا ہے، امیر مقام

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے بھی خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت پر تنقید ہوتی رہی ہے، ایک ہفتہ قبل ن لیگ کے رہنما امیر مقام نے پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے پانچ سال میں صوبے کا برا حال کردیا ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ عدالت میں پیش، چیف جسٹس کا کارکردگی پرعدم اطمینان

    دس دن قبل بھی سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر پرویز خٹک کو پیش ہونا پڑا تھا، حکومت کی کارکردگی کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے صوبے میں صحت، تعلیم، آلودہ پانی کے حوالے سے کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عید تک سیاسی بحران حل کیا جائے،میاں افتخار حسین

    عید تک سیاسی بحران حل کیا جائے،میاں افتخار حسین

    لاہور:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عید تک سیاسی بحران حل کیا جائے، کہیں ایسا نہ ہو کہ عید کے بعد بازی کوئی اورلے جائے اور سب دیکھتے رہ جائیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے کہا کہ سیاسی بحران خطرناک ہے، عید تک حل نہ نکالا گیا تو پھر کوئی اوربازی لے جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم نے عمران خان کو تیسری قوت تسلیم کر لیا ہے، رویے میں سنجیدگی لائیں، عوامی نیشنل پارٹی کو بھی دھاندلی کی شکایت ہے لیکن واویلا نہیں کیا، ساڑھے 3 سال باقی ہیں، پرویزخٹک گھر واپس آجائیں۔

    خیبر پختونخواہ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ میاں افتخار نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشتگردی کے معاملے پرغیر سنجیدہ ہیں، حکمران اب بھی دہشت گردوں کے خلاف نرم گوشہ رکھتے ہیں اوردہشت گردی کے خلاف فوج کی کھل کرحمایت نہیں کررہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت نے آئی ڈی پیز کے مسائل پرکوئی توجہ نہیں دی، ناراض آئی ڈی پیز واپس گئے تو دہشت گردی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی اورصوبائی حکومت امن کیلئے مخلص ہیں تو فوج کی کھل کرحمایت کریں۔