Tag: Mian Mansha

  • ایم سی بی نجکاری اسکینڈل، میاں منشا نے بیان نیب میں ریکارڈ کرا دیا

    ایم سی بی نجکاری اسکینڈل، میاں منشا نے بیان نیب میں ریکارڈ کرا دیا

    کراچی : ایم سی بی نجکاری اسکینڈل کے حوالے سے میاں منشاء نے اپنا بیان نیب میں ریکارڈ کرا دیا.

    ایم سی بی کےمالک میاں منشا اپنےگیارہ ڈائریکٹرزکے ہمراہ نیب کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے اپنابیان ریکارڈ کرایا، نیب ذرائع کے مطابق ایم سی بی نجکاری اسکینڈل کے حوالے سے نیب کیجانب سے میاں منشاء کو انکے گیارہ ڈائریکٹرز کے ہمراہ آج دوبارہ طلب کیا گیا تھا۔

    میاں منشا کے ہمراہ پیش ہونے والوں میں میاں عبداللہ،خواجہ جاوید،شیخ مختار احمد،بشیرجان محمد،ایس ایم سلیم سمیت محمدنسیم ،ایس ایم منیر ،طارق رفیع اورمیاں ارشد بھی شامل تھے۔

    نیب ایم سی بی نجکاری کیس کی تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پرکررہا ہے۔ نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق میاں منشا نے ایم سی بی کو بینک کے پیسوں سے ہی خریدا تھا، نجکاری سے متعلق میاں منشا ابتک تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، نیب اس سے پہلے بھی میاں منشا کے بیانات ریکارڈ کرچکا ہے.

  • کرپشن کا الزام : نیب نے میاں منشا کو دوبارہ طلب کرلیا

    کرپشن کا الزام : نیب نے میاں منشا کو دوبارہ طلب کرلیا

    اسلام آباد: میگا کرپشن میں شامل ایم سی بی کیس میں نیب نے میاں منشا کو دوبارہ طلب کرلیا۔

    ایم سی بی نجکاری کیس میں میاں منشا دوسری بارطلب۔میاں منشااور گیارہ ڈائریکٹرز منگل کونیب عدالت میں پیش ہونگے۔نیب ایم سی بی نجکاری کیس کی تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر کررہا ہے۔

    نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق میاں منشا نے ایم سی بی کو بینک کے پیسوں سے ہی خریداتھا۔نجکاری سے متعلق میاں منشا اب تک تسلی بخش جواب نہیں دےسکے۔

    میگا کرپشن کیسز میں شامل ایم سی بی نجکاری کیس پرہلکا ہاتھ رکھنے کیلئے نیب حکام پر دباؤبھی ڈالا جا رہاہے۔

    منگل کو میاں منشا کے ساتھ پیش ہونے والوں میں میاں عبداللہ،خواجہ جاوید،شیخ مختاراحمد،بشیرجان محمد،ایس ایم سلیم سمیت محمدنسیم ،ایس ایم منیر،طارق رفیع اورمیاں ارشدکوبھی طلب کیاگیا۔

  • ایم سی بی نجکاری کیس : نیب میاں منشاء کیخلاف کارروائی نہیں کررہا، سعید غنی

    ایم سی بی نجکاری کیس : نیب میاں منشاء کیخلاف کارروائی نہیں کررہا، سعید غنی

    لاہور : پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ میاں منشاء ایم سی بی نجکاری کیس میں ملوث ہیں مگر نیب کارروائی نہیں کررہا، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو نمبر بنانے کے لئے گرفتار کیا گیا۔

    لاہور پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ قاسم ضیاء اور شوکت اللہ بنگش جیسے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو سپریم کورٹ کےسامنے اپنے نمبر بنانے کےلئے گرفتار کیا گیا۔ مگر میاں منشاء جیسے لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ ایم سی بی کی نجکاری میں ہونے والی کرپشن پر نیب نے دو سال تک تحقیقات کیں، میاں منشاء نے دس سال تک اسٹیٹ بینک میں کرپشن کی رپورٹ کو دبائے رکھا، جو انہوں نے سینیٹ کمیٹی میں طلب کی۔

    سعید غنی نے کہا کہ میاں منشاء منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں، انہوں نے لندن میں سرجمیز ہوٹل خریدا ہے جس کی ادائیگی میں 75 سے 97 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی گئی، یہ کیس اب سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس زیر سماعت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں افتخار چوہدری جیسا چیف جسٹس ملا نہ ہی بلیک میل کرنے والا میڈیا گروپ، عمران خان سیاست میں سنجیدگی دکھائیں۔

  • سندھ ہائیکورٹ: میاں منشااورعاطف باجوہ کیخلاف درخواست کی سماعت

    سندھ ہائیکورٹ: میاں منشااورعاطف باجوہ کیخلاف درخواست کی سماعت

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں مسلم کمرشل بینک کے چیئرمین میاں منشاء اور سابق صدر عاطف باجوہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    میاں منشاء اور سابق صدر عاطف باوجوہ کیخلاف درخواست پرسماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سعید الدین ناصر نے کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیاہےکہ عدالتی احکامات کے باوجود میاں منشاء نے اپنا حلف نامہ جمع نہیں کرایا۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایک سال گزر جانے کےباوجود بھی میاں منشاء عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے ہیں، عدالت نے گذشتہ سال میاں منشاء کو سات روز میں حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    درخواست گذار کے مطابق میاں منشاء مسلسل عدالتی احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی کہ میاں منشاء کوپابند کیا جائے کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان قلم بند کرائیں۔ عدالت نے سماعت انیس دسمبر تک ملتوی کردی۔