Tag: mian manzoor watto

  • غیر قانونی تقرریاں : سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی آج نیب میں طلبی

    غیر قانونی تقرریاں : سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی آج نیب میں طلبی

    لاہور: غیر قانونی تقرریوں کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کوآج نیب نےطلب کرلیا، منظور وٹو نے اپنے حلقہ سے میں 90 فیصد تقرریاں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کو آج طلب کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے میاں منظور وٹو پر 400 سےزائد غیر قانونی تقرریوں کاالزام ہے، انھوں نے اپنے حلقہ سے میں 90 فیصد تقرریاں کیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرمنظوروٹوکےخلاف اختیارات کےناجائزاستعمال کی تحقیقات اور مبینہ کرپشن پرتحقیقات جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے نے یوٹیلٹی کارپویشن میں منظور وٹو کے دور میں ہونے والی تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا، جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے نیب کی ہدایت پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیکر ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا تھا ۔

    مزید پڑھیں : نیب نے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

    نیب نے سابق وفاقی منظور وٹو کے خلاف اختیارات کا ناجائز استمال اور مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا، منظور وٹو نے 2008 میں وزارت صنعت وپیداوار میں دوستوں کو نوازا جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر 200 سے زائد ایریا منجیینرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا، جن میں من پسند افراد کو نوازا گیا۔

    میاں منظور وٹو نے آسامیاں پیدا کرنے کے لئے دس یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ایریا منجیر لگایا جبکہ اس سے پہلے ایک ایریا منجیر پندرہ یوٹیلٹی اسٹورز کے معاملات کو دیکھتا تھا۔

    خیال رہے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف چیرمین نیب نے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں انکوائری کی منظوری دی تھی۔

  • ایرانی قونصل جنرل کی میاں منظور وٹو سے ملاقات

    ایرانی قونصل جنرل کی میاں منظور وٹو سے ملاقات

    لاہور: ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بن اسدی نے لاہور میں پپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر منظور وٹو سے ملاقات کی اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    میاں منظور وٹو کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے بعد منظور وٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی صورتحال پر حکومت کو تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لئے فی الفور آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہئے۔

    سعودی عرب اور ایران دوست اسلامی ممالک ہیں، ان کی رائے کا بھی احترام کرنا چاہئے جبکہ پاکستان کو یمن کے فریقین کے ساتھ مصالحتی کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ یمن صورتحال نظریاتی نہیں بلکہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔ گذشتہ دہائیوں میں بھی وہاں ایسے مسائل ہوتے رہیں ہیں۔ اسلامی ممالک کو یہ مسئلہ مل کر حل کرانا چاہیئے۔

  • ق لیگ سے ملکر سینیٹ کی نشست جیت لیں گے، منظوروٹو

    ق لیگ سے ملکر سینیٹ کی نشست جیت لیں گے، منظوروٹو

    لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا ہے کہ قاف لیگ سے مل کر پنجاب میں سینیٹ کی ایک نشست جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، حکمران صوبے کے 50 فیصد وسائل لاہور پر خرچ کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں قاف لیگ سے مل کر پنجاب میں ایک سیٹ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں.

    پی ٹی آئی کو سینٹ الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیئے، بلوچستان میں صابر بلوچ پیپلز پارٹی کے سینٹ کے امیدوار ہیں، جنہیں دوسری جماعتوں سے مل کرکامیاب کرائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ سنٹرل پنجاب کے تنظیمی دورے کا آغاز کل سے ننکانہ صاحب  سے شروع کر رہے ہیں، ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ کارکنوں کے گلے شکوے بھی سنیں گے۔

    ضلعی ورکرز کنونشن 2 اپریل تک جاری رہیں گے۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن نومبر میں کرانے جا رہی ہے.

    ارکان اسمبلی کے ذریعے بلدیاتی فنڈز کا استعمال روکا جائے، اس سلسلے میں عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ این اے 137 کے ضمنی الیکشن میں رائے شاہ جہاں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے.

    پنجاب بھر میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیمیں توڑ دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ کا مرکز صرف لاہور ہے، صوبے کے 50 فیصد وسائل لاہور کی ترقی پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔

  • پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ق سینٹ الیکشن مل کرلڑیں گی

    پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ق سینٹ الیکشن مل کرلڑیں گی

    لاہور: چوہدری شجاعت حسین اورمنظور وٹو کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سینٹ الیکشن میں اتحاد کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء منظوروٹواورپاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے لاہور میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت مارچ میں ہونے والے سینٹ انتخابات میں دونوں جماعتوں کے اتحاد کے امکان کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پرمنظوروٹو نے کہا کہ حکومت خارجہ، داخلہ، دفاع اور معیشت سمیت تمام ملکی معاملات میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے لہذا موجودہ ملکی صورتحال کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن متحد ہوکراپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کا اس موقع پرکہنا تھاکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں دکھیل دیا ہے۔

  • لاہور:میاں منظوروٹو اوراشرف سوہنا کے حامیوں کی نعرے بازی

    لاہور:میاں منظوروٹو اوراشرف سوہنا کے حامیوں کی نعرے بازی

    لاہور: میاں منظور وٹو اوراشرف سوہنا کے حامیوں نے وہ نعرے لگائے کہ زمین ہل گئی، لاہور میں سابق صدرآصف علی زردای کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کی ڈویژنل تنظیموں کا اجلاس جاری تھا کہ منظور حسین وٹو اور اشرف خان سوہنا کے کارکنوں کے درمیان نعرے بازی شروع ہو گئی ۔

    ایک جانب سے گو وٹو گو کے نعرے تھے تو دوسری جانب گو سوہنا گو کے نعروں سے ہال گونجنے لگا، جس پر آصف علی زرداری نے مداخلت کرتے ہوئےمعاملے کو رفع دفع کرایا لیکن اجلاس کے بعد باہر آتے ہی دونوں گروپ ایک بار پھر نعرے بازی کرنے لگے ۔

    اس موقع پر میاں منظو روٹو کے حامیوں کا کہنا تھا کہ اشرف سوہنا نے ایک بار منظور وٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی، اس موقع پر اشرف سوہنا کے حامی بھی میاں منظوروٹو کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔

    پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ انہیں نعروں کی پروا نہیں یہ پیپلز پارٹی کا کلچر ہے اگر نعرے نہ لگیں تو یہ پیپلز پارٹی نہیں رہے گی بلکہ مسلم لیگ بن جائے گی۔