Tag: mian mehmood ur rashid

  • لاہور: محمود الرشید کے بیٹے پر تشدد کرنے والے3پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

    لاہور: محمود الرشید کے بیٹے پر تشدد کرنے والے3پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

    لاہور : پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید کے بیٹے کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرانے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا، انکوائری رپورٹ نے تینوں اہلکاروں کو قصور وار ثابت کردیا۔

    تفصیلات کے مطابقگزشتہ ماہ محمودالرشید کے بیٹے میاں حسن کیخلاف پولیس اہلکاروں کی جانب سے اہلکاروں کو اغوا کرنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا، جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کی گئی۔

    انکوائری میں تینوں اہلکار قصوروار ثابت ہوگئے، غالب مارکیٹ تھانہ پولیس نے ملزمان کانسٹیبل ندیم اقبال، عثمان مشتاق اور عثمان سعید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، تینوں ملزمان تھانہ غالب مارکیٹ کے محافظ اسکواڈ میں تعینات تھے۔

    انکوائری رپورٹ کے مطابق ملزمان پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی مختلف جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے تھے، اس واقعے میں بھی پچاس ہزار روپے بطور رشوت مانگنے پر شہری سے جھگڑا ہوا تھا، ملزمان کے فون سے مختلف جوڑوں کی ویڈیوز بھی ملی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے پولیس کے خلاف اپنے بیٹے میاں حسن کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف پولیس اہل کاروں کے اغوا کا مقدمہ درج

    ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے خلاف مقدمہ من گھڑت ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹی پارٹی میں جانے والے بیٹے کے دوست علی پر پولیس اہل کاروں نے تشدد کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: میاں محمود الرشید نے پولیس کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا

    وزیرِ ہاؤ سنگ پنجاب نے کہا کہ پولیس تشدد کے بعد بیٹا جائے وقوعہ پر پہنچا، پولیس کے معافی مانگنے پر حسن تھانے نہیں گیا تھا۔

  • رانا ثناءاللہ اورعابد شیرکوفوری گرفتارکیا جائے، محمود الرشید

    رانا ثناءاللہ اورعابد شیرکوفوری گرفتارکیا جائے، محمود الرشید

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کا کہنا ہے رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی کی فوری گرفتاری کامطالبہ کردیا۔

    فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے شہید کارکن حق نواز کے گھر سانحہ ناولٹی پل میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کی نئی تصاویر دکھاتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ راناثناءاللہ نے جس ڈھٹائی سے حقائق کو مسخ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔تصاویر میں واضح ہے کہ رانا ثناءاللہ کے قریبی ساتھی امتیاز، افتخار اور پرویز جٹ فائرنگ کرنے والوں کو ہدایات دیتے رہے ۔ ملزمان کو میڈیا پردکھانے کے بجائے پولیس کے حوالے کرنا چاہئے تھا ۔ان افراد کو گرفتار کر کے غیرجانبدارانہ انکوائری کی جائے تو پندرہ منٹ میں اصل قاتل بے نقاب ہو جائے گا ۔ محمود الرشید نے کہا کہ رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔

  • شریف برادران کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا، میاں محمود

    شریف برادران کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا، میاں محمود

    فیصل آباد: پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب کے صدر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ شریف برادران کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا۔

    میاں محمود الرشید فیصل آباد میں گھنٹہ گھر چوک پرمرکزی احتجاجی مظاہرے میں موجود تھے اور انہوں نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یہ تحریک گھرگھرجائے گی۔

    انہوں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں پرحملے اورکارکنوں کی شہادت کی شدید مذمت کی۔

    انہوں نے کہا کہ کارکن عمران خان کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پھیلائیں اور گھر گھر اس تحریک کو لے کر جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب یہ احتجاجی تحریک وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور وزیرِاعظم میاں نوازشریف کے استعفیٰ دینے تک جاری رہے گی۔

    انہوں نے اس موقع پر پنجاب بھر میں یومِ سوگ کا بھی اعلان کیا۔

  • سب سے زیادہ مقبول نعرہ نواز گو بن گیا ہے، میاں محمود الرشید،

    سب سے زیادہ مقبول نعرہ نواز گو بن گیا ہے، میاں محمود الرشید،

    لاہور: قائد حزب اختلاف پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ برصغیر میں ”بن کے رہے گا پاکستان “کے بعدسب سے زیادہ مقبول نعرہ نواز گو ہے۔

    لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری اور خورشید شاہ کا نام لئے بغیر کہا کہ کل تک نواز شریف کے محافظ بننے والے عوام کا بدلتا رنگ دیکھ کر استعفے اور مڈٹرم الیکشن کی باتیں کرنے لگے اور معافیاں مانگ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام جماعتیں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی تھیں اور لوٹ کھسوٹ کے نظام کو تحفظ دینے کے عہد و پیماں کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور کے جلسے نے ان جماعتوں کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔

  • اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

    اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

    لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے موجودہ صورتحال پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب ناکام ہوگئے ہیں، فوری مستعفی ہو جائیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ آئین شہریوں کو نقل و حرکت کی اجازت دیتا ہے لیکن آرٹیکل 15 کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے، موجودہ صورتحال پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری بلایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور حکومت ریاستی تشدد کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپس زبردستی بند کروا کر پولیس تعینات کر دی گئی ہے، عدالت کے حکم پر بھی کارکنوں کے موٹرسائیکل نہ چھوڑے گئے تو تھانوں کے باہر دھرنے دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام ہر صورت میں آزادی مارچ میں شریک ہونگے، فسطائی حملے مجبور کر رہے ہیں کہ کارکن بھی تشدد کا بھرپور جواب دیں۔

  • محمودالرشید کو طاہر القادری کی رہائشگاہ جانےسے روک دیا گیا

    محمودالرشید کو طاہر القادری کی رہائشگاہ جانےسے روک دیا گیا

    لاہور: لاہورمیں پولیس محاصرے کے دوران پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشیدکوطاہر القادری کی رہائشگاہ جانےسےروک دیا،میاں محمود کہتے ہیں جب تک راستے نہیں کھولے جاتے یہیں موجود رہیں گے۔

    طاہر القادری کے یوم شہدامنانے کے اعلان کے بعد حکومتی حلقوں مین کھلبلی مچ گئی، حکومت پنجاب کی جانب سے منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے اطراف پولیس کو تعینات کر دیا گیا، کنٹینرز اور بیریئر ز لگا کر راستے سیل کر دئے گئے، پی ٹی آئی کےمیاں محمود الرشید کو بھی طاہرا لقادری کی رہاش گاہ جانے سے روک دیا گیا ۔

    میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ راستے نہ کھولے گئے تو دھرنا دے دیں گے، پولیس کی بھای نفری کی تعیناتی اور راستے سیل ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے عوامی تحریک کے کارکنان کو یوم شہدا میں شرکت سے باز رکھنے کیلئے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔