Tag: mian muhammad soomro

  • ‘وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیلی تھون کرنےجارہےہیں’

    ‘وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیلی تھون کرنےجارہےہیں’

    اسلام آباد : مشیرپارلیمانی امور بابراعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سےبڑی ٹیلی تھون کرنے جارہے ہیں، امید ہے ہم وطن مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرپارلیمانی امور بابراعوان سے وزیرنجکاری میاں محمدسومرو کی ملاقات ہوئی ، ملاقات بابراعوان کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں تازہ صورتحال اور مختلف اداروں میں ممکنہ نجکاری کےعمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    میاں محمد سومرو نے کہا کورونا کے باعث نجکاری کا عمل فی الحال معطل کیا گیا ہے، حالات معمول پر آتے ہی زیر التوا معاملات میں تیزی آجائے گی، حکومتی توجہ وباپرقابوپانے،عوام کے ریلیف پرمرکوزہے ، مشکل گھڑی میں مخیرحضرات کوبھی سامناآنے ہوگا۔

    ملاقات میں پارلیمانی امور سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ، اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کیلئے پارلیمانی کارروائی شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اپوزیشن سےرابطے ہیں, جلد پارلیمنٹ کےاجلاس کاامکان ہے۔

    بابر اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرزیر التوا بلز پر قانون سازی مکمل کریں گے، کوروناوائرس کی صورتحال دیکھ کر اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔

    مشیرپارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج ملکی تاریخ کی سب سےبڑی ٹیلی تھون کرنےجارہےہیں، امید ہے ہم وطن مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیں گے، وزیراعظم کےعوامی ریلیف اقدامات کوعالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، بہتر حکومتی حکمت عملی ہی وباپر قابو پانے کا مؤثر طریقہ ہے۔

  • ظفراللہ جمالی کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو بھی پی ٹی آئی میں شامل

    ظفراللہ جمالی کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو بھی پی ٹی آئی میں شامل

    اسلام آباد: میر ظفراللہ جمالی کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق میاں محمد سومرو کے پی ٹی آئی سے معاملات طے پا گئے ہیں، باضابطہ شمولیت عمران خان سے ملاقات کے دوران ہوگی.

    میاں محمد سومرو ق لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد نگراں وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے تھے. وہ 2003 تا 2009 چیئرمین سینیٹ بھی رہے.

    واضح رہے کہ آج ہی مشرف دور میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے والے ظفر اللہ جمالی کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ سامنے آیا تھا.

    عمران خان کا میر ظفراللہ جمالی سے ٹیلی فونک رابطہ

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی میں آج ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، عمران خان نے میر ظفر اللہ جمالی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت ہے.

    پارٹی ذرایع کے مطابق میر ظفراللہ جمالی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی، عمران خان عید کے بعد ڈیرہ مراد جمالی میں جلسہ کریں گے، جہاں وہ پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کریں گے.


    سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔