Tag: Mian Zahid Hussain

  • عرب ممالک میں پاکستانیوں کے تحفظ کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، میاں زاہد حسین

    عرب ممالک میں پاکستانیوں کے تحفظ کیلئے حکمت عملی بنائی جائے، میاں زاہد حسین

    اسلام آباد : بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے تیزی سے بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر حکومت عرب ممالک میں اپنے مفادات اور تارکین وطن کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی بنائے۔

    یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی, اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو ترجیح دی جائے جہاں بیس لاکھ پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں جو بھاری مقدار میں زر مبادلہ بھیج کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    میاں زاہد حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت چالیس لاکھ پاکستانی دیگر ممالک میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں جن میں سے نصف تعداد مزدوروں کی ہے اور باقی ہُنرمند ہیں جبکہ صرف دو فیصد افراد اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔

    انہون نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ افراد کی شرح میں اضافے سے ملکی امیج اور زرمبادلہ کی آمدنی میں اضافہ اور بے روزگاری میں کمی لائی جا سکتی ہے جس کے لئے پاکستان اوورسیز ایمپلائیمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے دیرینہ مسائل کو حل کرنا اور ان سے مشاورت کرنا ضروری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • حکومت آئرن اینڈ اسٹیل کی صنعت کے مسائل فوری حل کرے، میاں زاہد حسین

    حکومت آئرن اینڈ اسٹیل کی صنعت کے مسائل فوری حل کرے، میاں زاہد حسین

    اسلام آباد : پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت آئرن اینڈ اسٹیل کی صنعت کے مسائل فوری حل کرے، سی پیک اور دیگر تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

     میاں زاہد حسین نے کہا کہ سی پیک اور بڑھتی ہوئی نجی تعمیراتی سرگرمیوں کی وجہ سے آئرن اورا سٹیل انڈسٹری کی اہمیت اورضرورت میں اضافہ ہو گیا ہے اور اگراس کے مسائل حل کئے جائیں تو ملکی معیشت کا یہ اہم شعبہ تیزی سے ترقی کرسکتا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سرکاری اور نجی تعمیراتی سرگرمیاں بھی زور پکڑ رہی ہیں مگر یہ صنعت اپنے جائز حقوق سے محروم ہونے کی وجہ سے اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔

    میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک میں اسٹیل ملٹررز سمیت اس صنعت کے تقریباً دو سو کارخانے کام کر رہے ہیں مگر واضح پالیسی نہ ہونے، ٹیکس کے مسائل اور دیگر ممالک سے غیر ضروری درآمدات نے اس کی ترقی روک رکھی ہے جبکہ سرمایہ کار بھی اس شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں۔


    مزید پڑھیں: پاکستانی معیشت آئی ایم ایف کے بغیر بھی چل سکتی ہے، وزیراعظم


    میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ سی پیک منصوبوں کیلئے جہاں تک ممکن ہو مقامی سریا استعمال کرے اور چینی سرمایہ کاروں کو بھی مقامی سریا استعمال کرنے کاکہا جائے تاکہ مقامی صنعت ترقی کر سکے جس سے روزگار اور محاصل کی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔

  • اقتصادی راہداری سے پاکستان کے امیج میں اضافہ ہوگا، میاں زاہد حسین

    اقتصادی راہداری سے پاکستان کے امیج میں اضافہ ہوگا، میاں زاہد حسین

    اسلام آباد : پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری سے پاکستان کی معاشی ترقی کے علاوہ دفاعی صلاحیت، داخلی سیکورٹی،سیاسی حیثیت اور بین الاقوامی امیج میں بھی زبردست اضافہ ہوگا جو بعض ممالک کو قبول نہیں ہے۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کے کئی دیرینہ مسائل بھی حل ہو جائیں گے، جس کے بعد ترقیاتی بجٹ میں اضافہ اور غربت میں کمی ممکن ہو جائے گی۔

    بھارت کی کوشش کے باوجود ایران اور افغانستان راہداری کے مخالف نہیں ہیں، میاں زاہد حسین کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا انتہائی قابل اعتماد دوست رہا ہے مگر اب کئی دہائیوں پر محیط سیاسی تعلقات اقتصادی رفاقت میں بدل رہے ہیں، جس سے کئی ممالک کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں کیونکہ اس منصوبے سے پاکستان کی معیشت پر انتہائی مثبت اثرات پڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی کامیابی کیلئے پاکستان کا پرا من ہونا ضروری ہے جس کے لئے اب چین بھی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

    میاں زاہد حسین نے کہا کہ چین کا بین الاقوامی اثر رسوخ بڑھ رہا ہے مگر بھارت کبھی اسے کشمیر کے مسئلے میں ثا لثی کی اجازت نہیں دے گا۔