Tag: miandad

  • جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی کی ملاقات، تمام رنجشیں ختم

    جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی کی ملاقات، تمام رنجشیں ختم

    کراچی: لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی کی ملاقات دونوں کھلاڑیوں میں جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور گلے شکوے دور کرتے ہوئے آپس میں صلح کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لیجنڈ کرکٹر اور شاہد آفریدی کے درمیان جاری لفظوں کی جنگ کا اختتام ہوگیا، اس ضمن میں دونوں کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو سامنے آٗئی ہے جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا اور گلے شکوے دور کرتے ہوئے صلح کرلی۔بڑے کھلاڑیوں کے درمیان جاری کشیدگی کو دور کرنے میں تیسرے فریق نے مدد کی اور دونوں افراد کی ملاقات کروائی۔

    پڑھیں:  آفریدی کا جاوید میانداد کو آج شام تک لیگل نوٹس بھیجے جانے کا امکان

     اس موقع پر لیجنڈ کرکٹر نے کہا کہ ’’شاہد آفریدی میرے چھوٹے بھائی ہیں، میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں‘‘۔

    میاں داد کی جانب سے معافی مانگنے کے الفاظ سنتے ہی آفریدی نے کہا کہ ’’جاوید بھائی میرے بڑے ہیں اور میں کبھی یہ نہیں سوچ سکتا کہ وہ مجھ سے معافی مانگیں، میاں داد کے الزام سے میرے اور مداحوں کی دل آزاری ہوئی تاہم اگر جاوید بھائی کو لگتا ہے تو میں بھی معافی کا طلب گار ہوں‘‘۔ بعد ازاں دونوں نے ایک دوسرے کو بسکٹ اور مٹھائی کھلائی۔

    Shahid Afridi and Javed Miandad settle down… by arynews
    اسٹاف رپورٹر شاہد ہاشمی نے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھارتی میڈیا نےاس تنازعے کو غلط رنگ دیا کہ جاوید میاں داد کی طرف سے کسی تیسرے فریق نے آفریدی کو دھمکی آمیز فون کیے تاہم اس ملاقات اور تنازعے کے خاتمے سے بھارتی میڈیا میں جاری قیاس آرائیاں بھی دم توڑ گئیں ہیں جبکہ معاملے کو اس نہج تک نہیں پہنچنا تھا‘‘۔

    کرکٹر تنویر احمد نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا ہو، یہ ہمارے ملکی وقار کے لیے بھی بہتر ہے ، اگریہ بات عدالت تک چلی جاتی تو ملکی وقار کو نقصان پہنچتا، جس کسی نے بھی یہ کوشش کی ہے بہت اچھا قد م اٹھایا ہے۔

     

  • میاں داد کے خلاف بیان دینے پرافسوس ہے، شاہد آفریدی

    میاں داد کے خلاف بیان دینے پرافسوس ہے، شاہد آفریدی

    کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید میاں داد کرکٹ کے لیجنڈ ہیں لیکن وہ ایک عرصے سے میری ذاتیات پر حملے کررہے تھے جس پر جواب دیا تاہم سنیئر کے بارے میں غلط بیان دینے پر افسوس ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’میاں داد کرکٹ کے لیجنٹ ہیں مگر وہ ایک عرصے سے میری ذاتیات پر حملے کررہے تھے، اُن کو ایک عرصے تک برداشت کیا مگر ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے‘‘۔

    شاہد خان آفریدی نے اپنے متنازعہ بیان پر نادم ہوتے ہوئے کہا کہ ’’جاوید میاں داد کرکٹ کے لیجنٹ ہیں ، سینئر کے خلاف جو کچھ کہا مجھے اُس پر دل سے افسوس ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل تلخ رویہ کے باعث مجبو ری میں جواب دیا تھا‘‘۔

    قبل ازیں شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ ’’جاوید میاں داد کو پیسوں کی فکر رہتی ہے، عمران خان اور اُن میں بس یہی فرق ہے‘‘۔

    بعد ازاں لیجنڈ کرکٹر نے لالہ کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’شاہد آفریدی پیسوں کی خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں اسی وجہ سے وہ بار بار الوداعی میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہوگئی ہے اس لیے اب انہیں کوئی نہیں پوچھ رہا، کرکٹ میں کھلاڑی کو پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تاہم اگر آفریدی اس میں ناکام رہے اور سنیئرز پر الزام عائد کریں تو یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے‘‘۔

    سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان کی جانب سے لیجنڈ کرکٹر پر لگائے جانے والے الزام کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی پر میاں داد کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس پر آفریدی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ٹوئٹ کے ذریعے دیے گئے بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔

    آفریدی کے بیان پر کرکٹ کے مداحوں کا ردعمل

  • سلمان خان کو بھی پرانے پاکستانی کرکٹرز کی یاد آگئی

    سلمان خان کو بھی پرانے پاکستانی کرکٹرز کی یاد آگئی

    کراچی: بالی ووڈسپراسٹارسلمان خان کوبھی پرانےپاکستانی کرکٹرزیاد آنے لگے، سلمان خان نے کہا ہے کہ وسیم اکرم اورشعیب اخترسےدنیا ڈرتی تھی،عمران خان اورمیاں دادشاندارکھلاڑی تھے۔

    بالی ووڈسپراسٹارکرکٹ کے بھی بہت بڑے فین ہیں، انہیں بھی کسی نئے پاکستانی کھلاڑی سے شاید کوئی توقع نہیں ہے۔

    دبئی میں ایک تقریب میں پاکستانی قوم کی طرح انہیں بھی پرانے کھلاڑی یاد آگئے، سلمان خان کوپرانےپاکستانی کرکٹرز کی تعریف کی جبکہ کسی نئے کاذکرتک نہیں کیا۔

     پاکستانی قوم بھی وہی دن ڈھونڈتےہیں اور یاد کرتے ہیں جب ہماری ٹیم جان مارتی تھی اور فاتح ہوتی تھی، وسیم اورشعیب کی دہشت سے دوسری ٹیمیں تھرتھرکانپتی تھیں۔

    سلمان خان سے شادی کےبارےمیں پوچھا توانہوں نے کہا کئی باربال بال بچے جس پرخدا کرشکراداکرتے ہیں  قومی ٹیم کی کارکردگی پراپنےتواپنےپرائےبھی افسردہ ہیں۔