Tag: mianwali jalsa

  • بتاؤں گا ملک کاخون چوسنے والےکرپٹ ٹولے کو شکست کیسے دینی ہے،عمران خان

    بتاؤں گا ملک کاخون چوسنے والےکرپٹ ٹولے کو شکست کیسے دینی ہے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاناما کے بعد اب گزشتہ جلسے کا ریکارڈ توڑنا ہے، بتاؤں گا ملک کاخون چوسنے والے کرپٹ ٹولے کو شکست کیسے دینی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج میانوالی میں جلسہ کرنے جارہی ہے ، جلسے سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ اپنےشہرمیانوالی میں بڑاجلسہ کرنےآرہاہوں، 3سال پہلے میانوالی میں تاریخی جلسہ کیا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد اب گزشتہ جلسے کا ریکارڈ توڑنا ہے، جلسے میں شرکت کے لیے عوام ضرورآئیں، بتاؤں گا پاکستان کہا ں کھڑا ہے اور ہمیں اسے کہاں لے جانا ہے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پاکستان کودرپیش خطرات پر آپ سے بات ہوگی، بتاؤں گا ملک کا خون چوسنے والے کرپٹ ٹولے کو شکست کیسے دینی ہے۔

    https://youtu.be/tvBHlwAQVlg

    دوسری جانب عمران خان اسٹیڈیم میں جلسے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،جلسے کیلئے اسٹیج بھی تیار ہے، اسٹیج پر 200افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔


    مزید پڑھیں :  پی ٹی آئی کا میانوالی میں جلسہ، عمران خان خطاب کریں گے


    جلسہ گاہ میں 10 ہزارسےزائد کرسیاں لگا دی گئیں اور ہر سو پارٹی پرچموں کی بہار ہیں جبکہ جلسے کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، داخلے کے لیے 5واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج سہ پہر3 بجے جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ صوبائی اور مرکزی قیادت بھی جلسے میں شرکت کرے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

     

  • تحریکِ انصاف آج میانوالی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گی

    تحریکِ انصاف آج میانوالی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گی

    میانوالی:  تحریکِ انصاف کراچی اور لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے بعد آج تیسرا جلسہ میانوالی میں کر رہی ہے، عمران خان کے آبائی علاقے میانوالی میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    تحریکِ انصاف کی جانب سے میانوالی میں آج کا جلسہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے، گذشتہ روز پی ٹی آئی کے پُرجوش کارکن دن بھر ریلیوں کی شکل میں گشت کرتے رہے، جلسہ کیلئے دن دو بجے کا وقت دیا گیا پر توقع کی جارہی ہے جلسہ چار بجے تک شروع ہوگا۔

    جلسہ گاہ کو پی ٹی آئی کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے جبکہ پینتیس ہزار کرسیاں لگادی گئیں ہیں، جلسہ گاہ کا اسٹیج انیس فٹ اونچا بیس فٹ چوڑا اور اسی فٹ لمبا بنایا گیا ہے، سیکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹ بھی لگائے جا رہے ہیں۔

    عمران خان کو ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد سخت سکیورٹی میں جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا جائے گا۔

    سہ پہر میں ہونے والا جلسہ اس لیےخصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ میانوالی عمران خان کا آبائی شہر ہے، یہاں عمران خان کا آبائی گھر اور قبرستان بھی ہے، جہاں ان کے دادا، دادی ، چچا اوران کے والد اکرام اللہ خان نیازی کی قبریں ہے، جہاں عمران خان نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا تھا، وہ یہاں سے دوہزار دو اور دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

    عمران خان نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز میانوالی سے کیا تھا، وہ یہاں سے 2002 اور 2013 ء کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔